
12/07/2025
لاہور کرایہ 500 سے 1400 تک جا پہنچا! عوام سراپا احتجاج ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ (نمائندہ خبریں) شہریوں کی جانب سے شکایت موصول ہوئی ہے کہ نیازی ایکسپریس اور نیو سبحان ٹریولز نے کمالیہ سے لاہور کا کرایہ صرف دو ماہ میں 500 سے بڑھا کر 1400 روپے کر دیا ہے۔ جبکہ لاہور سے اسلام آباد کا طویل فاصلہ (377 کلومیٹر) کا کرایہ صرف 1300 روپے ہے، تو کمالیہ سے لاہور (220 کلومیٹر) کے لیے 1400 روپے کیوں؟ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ سراسر زیادتی اور لوٹ مار ہے، اور اب وقت آ گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور پرائس کنٹرول کمیٹی فوری نوٹس لیں۔ بطور صحافی، یہ خبر شہری شکایات پر دی جا رہی ہے۔ عوامی مطالبہ ہے کہ کرایہ جات کی نگرانی کی جائے اور ناجائز منافع خوری بند کی جائے۔ عوامی نمائندے اس معاملے پر آواز اٹھائیں!
#کمالیہ