Qaumi Safeer News Kamalia

Qaumi Safeer News Kamalia Bohat se log they mehmaan mere ghar lekin,
Wo janta tha k hey ehtamam kis k liye..

17/09/2025

براہِ راست: وزیرِاعظم کے ہوائی جہاز کا سعودی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی جانب سےاستقبال

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کی تیاری کے لیے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج ہو گا جس میں وزیر خ...
14/09/2025

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کی تیاری کے لیے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج ہو گا جس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی شرکت کریں گے۔

قطر کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ عرب اور اسلامی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں خلیجی ریاست کے خلاف اسرائیلی حملے کے حوالے سے قرارداد پیش کی جائے گی۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد بن محمد الانصاری نے کہ دوحہ میں ہونے والے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں خلیجی ریاست کے خلاف اسرائیلی حملے کے حوالے سے ایک قرارداد کے مسودے پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا، یہ قرارداد سربراہی اجلاس سے قبل اتوار کو منعقد ہونے والے عرب اور اسلامی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد بن محمد الانصاری نے کہا کہ اس وقت عرب اسلامی سربراہی اجلاس کا انعقاد اپنی اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ یہ بزدلانہ اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے قطر کی ریاست کے ساتھ وسیع عرب اور اسلامی یکجہتی کی عکاسی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ عرب اسلامی ہنگامی سربراہی اجلاس کل ہو گا جس میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف بھی شرکت کریں گے۔

ادھر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ دوحہ اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے قطر پہنچ گئے ہیں۔دوسری طرف پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس سے قبل 14 ستمبر کو وزرائے خارجہ کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف 15 ستمبر کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان، قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور قطر سمیت خطے کے دیگر ممالک پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے۔یہ ایک ہفتے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کا قطر کا دوسرا دورہ ہوگا۔ اس سے قبل وہ 11 ستمبر کو دوحہ گئے تھے جہاں انہوں نے قطری قیادت سے ملاقات کی تھی۔

19/06/2025

19/06/2025

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا صحت دشمن عناصر کے خلاف شکنجہ سخت!
لاہور میں فوڈ سیفٹی ٹیم کی کارروائی، 1 ہزار 565 کلو ایکسپائرڈ پروڈکٹس تلف، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر یونٹ بند۔

www.pfa.gop.pk

Govt of Punjab Chief Secretary Punjab Maryam Nawaz Sharif DGPR Punjab

19/06/2025

Opportunities at Public sector Organization

19/06/2025
28/05/2025

ٹوبہ ٹیک سنگھ سے لاہور کرایہ 1220 روپے

کمالیہ سے لاہور کرایہ 800 روپے

روڈ ایک سفر ایک جیسا کمالیہ سے لاہور سروس بہترین معیارکی جبکہ ٹوبہ سے لاہور سروس فارغ۔۔۔
ٹوبہ شہر سے نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کی لوٹ مار جاری ضلعی انتظامیہ سمیت کوئی پوچھنے والا نہیں اور ٹوبہ شہر سے لاہور جانے والے مسافر لٹنے پر مجبور۔۔۔۔۔
ضلعی انتظامیہ سے گزارش ہیکہ تھوڑی سی توجہ اس طرف بھی دیں انکی لوٹ مار کو بند کروایا جائے۔۔۔۔

28/05/2025
12/05/2025

Address

Chichawatni Road Stop No 3 Kamalia
Kamalia
36350

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qaumi Safeer News Kamalia posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Qaumi Safeer News Kamalia:

Share

Category