19/09/2025
میرے گاؤں کے سرکاری سکول کے چمکتے ستارے✨✨✨
آج ششم جماعت میں درودوسلام کے نذرانے کے بعد اپنی پیاری پیاری بیٹیوں کو ترجمتہ القرآن کے مضمون میں سورۃ الاخلاص کا تعارف اور مرکزی مضمون کے عنوانات پڑھانے کے بعد بیٹیوں کو اہم معلومات بتائی کہ سورۃ الاخلاص کو 10 بار پڑھنے سے اللّہ تعالٰی پڑھنے والے کے لیے جنت میں ایک خوبصورت محل بنا دیتا ہے تو میری یہ پیاری معصوم بیٹی نے فورًا کہا کہ مس ہم ابھی دس بار سورۃ الاخلاص پڑھ لیتے ہیں تو ہم سب کے لیے ایک محل اللّہ بنا دے گا۔۔۔
یہ لمحہ میرے لیے خوشی سے بھرپور تھا
کہ ہمارے سرکاری سکولز کے بچوں میں ایک بہترین سوچ اور اُمنگ موجود ہے
✨✨✨🌸🌸🌸
صائمہ سیال
ای ایس ٹی جنرل
چنیوٹ