
09/09/2022
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر44.01 فیصد کی سطح پرآگئی
ایک ہفتے میں گوشت، آٹا، دالوں اورسبزیوں سمیت 26 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، مہنگائی کی شرح میں 0.58 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ
UrduPoint
coronavirusپاکستان میں کرونا وائرس کی صورتحال
مریض1,570,698اموات30,598صحت یاب1,531,183
زیر بحثسیلاب کی تباہ کاریاںعمران خان
England انگلینڈ بمقابلہ South Africa جنوبی افریقہ - جمعرات 8 ستمبر
Pakistan پاکستان بمقابلہ Sri Lanka سری لنکا - اتوار 11 ستمبر
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر44.01 فیصد کی سطح پرآگئی
ایک ہفتے میں گوشت، آٹا، دالوں اورسبزیوں سمیت 26 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، مہنگائی کی شرح میں 0.58 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ
Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 9 ستمبر 2022 19:40
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر44.01 فیصد کی سطح پرآگئی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 ستمبر 2022ء) ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 44.01 فیصد کی سطح پرآگئی، ایک ہفتے میں گوشت، آٹا، دالوں اورسبزیوں سمیت 26 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، مہنگائی کی شرح میں 0.58 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں حالیہ ہفتے میں مہنگائی میں معمولی کمی ہوئی لیکن اس کے باوجود ایک ہفتے میں گوشت، آٹا، دالوں اورسبزیوں سمیت 26 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔
مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی سے مجموعی شرح کم ہوکر 44.01 فیصد پر آگئی ہے، ایک ہفتے میں 26 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر297 روپے سے زائد مہنگا ہوا، آٹے کا 20 کلو تھیلا 51 روپے 75 پیسے، انڈے فی درجن 8 روپے 98 پیسے، مٹن فی کلو 8 روپے، زندہ مرغی فی کلو 4 روپے 76 پیسے مہنگا ہوگیا، اسی طرح دال ماش، دال مونگ، تازہ دودھ، آلو کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔
ماچس، بیف، گڑ، لہسن، صابن بھی مہنگے ہوگئے ہیں۔ حالیہ ہفتے میں 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ان اشیاء میں پیازفی کلو 73 روپے، ٹماٹر15 روپے، چینی کی قیمت فی کلو10 پیسے کی کمی ہوئی۔ اسی طرح حالیہ ہفتے میں 16 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ دوسری جانب ڈالر کی اونچی اُڑان کا سلسلہ جاری۔ ڈالرانٹر بینک میں 4 روپے 8 پیسے مزید مہنگا ہوگیا۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے اور انٹر بینک میں ڈالر 229 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔ آج ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید 4 روپے 8 پیسے کمی کے بعد کراچی انٹر بینک میں ڈالر 229 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بہتری نظر آ رہی ہے، 100انڈیکس میں 185پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا گیا ہے۔ کاروبار کےدوران انڈیکس 42ہزار 10 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا ہے۔