Aadil Writes

Aadil Writes Motivational, Social Service and Awareness Posts Only

16/10/2025

انوکھی نصیحت
1- سگریٹ نوشی سے بچو
2- بیوی کے انتخاب ميں بہت دور اندیشی سے کام لو کیونکہ تمہاری خوشی یا غمی کا دارو مدار 90% اسی پر ہوتا ہے
3- بہت سستی چیزیں مت خریدو
4- بچوں کو اپنے مزاج اور پسند کے مطابق جینے دو، انهیں بالکل اپنے جیسا بنانے کی کوشش مت کرو
5- تنقید کرنے والوں کے پیچھے پڑ کر اپنا وقت برباد مت کرو
6- کسی سیاست دان پر کبھی اعتماد مت کرو
7- جب کسی سے گاڑی ادھار لو تو پورا تیل بھر کر ہی واپس کرو
8- موبائل کہیں تمہاری زندگی کے خوبصورت لمحات ميں خلل انداز نہ ہو کیونکہ موبائل تمہاری اپنی راحت و سکون کے لئے ہے نہ کہ دوسرے کی
9- کام مکمل کرنے سے پہلے مزدوری نہ دو
10- جو تم سے زيادہ مالدار یا غریب ہو اس کے سامنے اپنی دولت کا تذکرہ نہ کرو
11- دوستوں کو قرض دینے ميں محتاط رہو کیونکہ ممکن ہے قرض اور دوستی دونوں سے ہاتهہ دھو بیٹھو.
12- مخاطب سے اس کی تنخواہ کے متعلق مت پوچھو
13- ہرچیز لکھ لیا کرو. اپنے دماغ پر ہمیشہ بھروسہ مت کرو
14- بچے کو سزا اس کے جرم کے مطابق دو.
15- قرض اسے دو جو بغیر مانگے واپس کر دے
16- ہر کوئی تعریف پسند ہوتا ہے اس لئے کسی کی تعریف کرنے ميں بخیلی نہ کرو
17- کسی سے اختلاف یا بحث و مباحثے کے وقت اپنے اخلاق اور سلیقہ مندی کا دامن نہ چهوڑو.
18- اپنے علم کو پھیلاؤ اور لوگوں کو اس سے فائدہ پہنچاو کیونکہ ہمیشہ زندہ رہنے کا یہی واحد راستہ ہے.
19- اپنی ذاتی یا مالی تفصیلات کا اظہار بقدر ضرورت ہی کرو.
20- اگر کوئی تمہارے دوست کی تعریف کرے تو اپنے دوست سے ضرور اس کا ذکر کرو.
21- اگر کوئی تمہارے ساتھ بدسلوکی کرے تو تم اس کے بچے کے ساتھ احسان کر کے اسے سبق سکھاؤ.
22- شادی اس سے کرو جو مال و دولت میں تمہارے برابر یا تم سے کمتر ہو.
23- کوئی چیز جب تمہیں دو بار ادھار لینے کی ضرورت پڑے تو وہ چیز بازار سے خرید لو.
24- روزانہ آدھا گهنٹہ چہل قدمی کرو.
25- تمہاری گهڑی وقت سے پانچ منٹ آگے رہنی چاہیے.
26- تصنع اور بناوٹ سے دور رہو.
27- معمولی چیزوں میں بحث و تکرار مت کرو.
28- کسی کے ساتھ احسان کرو تو بھول جاؤ بدلے میں حسن سلوک کی امید مت رکھو
29- جہاں بھی رہو وہاں اپنا اچھا اثر چهوڑنے کی کوشش کرو

*عربی سے منقول*...۔


fans

Why Selflessness is the key to Happiness
14/10/2025

Why Selflessness is the key to Happiness

cartoonvideo cartoonstory moralstories Readytolearn kindness selflessness philosophy ...

13/10/2025

ضمیر سڑک پر لگے اس سائن بورڈ کی طرح ہے جو راستہ اور صحیح سمت تو بتاتا ہے مگر اس پر چلنے کیلئے مجبور نہیں کرتا۔

13/10/2025

جن کے ساتھ وقت اچھا گزرا ہو ان کے ساتھ کسی تلخ معاملے میں
سختی نہیں خاموشی اختیار کریں

13/10/2025

ایثار کی اہمیت

13/10/2025

‏مصروف رہو👈🏻
یہ اس زمین پر موجود سب سے سستی دوا ہے جو آپ کو ڈپریشن اور بیماریوں سے بچا سکتی ہے۔

12/10/2025

When you learn to be grateful, life starts giving you more blessings.
جب تم شکر یہ ادا کرنا سیکھ لیتے ہو، تو زندگی تمہیں مزید برکتیں دینے لگتی ہے۔

12/10/2025

✍🏻آج کا پیــــغام
رشتوں کو بچانے کیلیے خود ایک قدم پیچھے ہٹ جانا بزدلی نہیں انسانیت ہے۔

خوشخبری خوشخبری خوشخبریشہر کامونکی میں اس جمعرات 2اکتوبر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری ک...
01/10/2025

خوشخبری خوشخبری خوشخبری
شہر کامونکی میں اس جمعرات 2اکتوبر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن مولانا اسد عطاری مدنی صاحب تشریف لائیں گے اور سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
آپ کو بھی دعوت ہے۔اس جمعرات فیضان مدینہ، نزد نیواں کھوہ دربار،عقب تحصیل آفس،کامونکی لازمی تشریف لائیں اور علم دین کی برکتیں حاصل کریں۔
دعائوں کا طالب
محمد عادل عطاری

Address

Kamoke
47122

Telephone

+923027222538

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aadil Writes posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Aadil Writes:

Share