
25/07/2025
بہت برے ہوتے ہیں وہ لوگ کہ جو صرف نکتہ چینی ہی خرتے ہیں۔جنہیں اگلے بندے کے صرف عیب ہی نظر آتے ہیں۔
ایک بات حضرت عیسی علیہ السلام اپنے حواریوں کے ساتھ سفر پر تھے،راستے میں ایک کتا مرا پڑا ہوا تھا۔حواریوں نے کہا کہ کتنی بدبو ہے اس لاش میں۔اور حضرت عیسی علیہ السلام نے فرمایا کہ اس کے دانت کتنے چمکدار ہیں۔
گویاکہ اللہ کے نبی حضرت عیسی علیہ السلام یہ تعلیم دے رہے ہیں کہ یہ چاہے جیسا بھی ہے،کوئی ایک خوبی تو اس میں ہے۔
پیارے بھائیو ہمیں بھی چاہئے کہ ہم خامیوں کے بجائے خوبیوں ہر نظر رکھیں۔اس سے ان شاءاللہ الکریم ہمیں اپنا معاشرہ اچھا لگنے لگے گا۔
پوسٹ اچھی لگے تو فالو بھی کیا کریں۔