Ahmad Emre

Ahmad Emre I'm a Digital Creator who makes Islamic quotes & life changing videos ❣️

❣️راستہ وہ ہی درُست ہے جو رب تعالٰی کا ہو اور رب تعالٰی کے حبیب شہنشاہ قل جہان وجہ کائنات جنابِ حضرت محمد صلی اللہ علیہ ...
03/05/2023

❣️راستہ وہ ہی درُست ہے جو رب تعالٰی کا ہو اور رب تعالٰی کے حبیب شہنشاہ قل جہان وجہ کائنات جنابِ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے امت کو ملا ہے ❣️

دو قسم کے لوگ کبھی عزت دار نہیں ہوسکتے، ایک خوشامدی اور دوسرا منافق۔
02/05/2023

دو قسم کے لوگ کبھی عزت دار نہیں ہوسکتے،
ایک خوشامدی اور دوسرا منافق۔

اَسْتَغْفِرُاللّٰه✨  اَسْتَغْفِرُاللّٰه✨  اَسْتَغْفِرُاللّٰه✨ اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن!!یہاں پر ہر چیز ...
30/04/2023

اَسْتَغْفِرُاللّٰه✨ اَسْتَغْفِرُاللّٰه✨ اَسْتَغْفِرُاللّٰه✨

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن!!

یہاں پر ہر چیز ختم ہوتی ہے ، پیسہ ، وقار ،عزت ،اکڑ ،غرور، نفر ت اور منصب اور صرف عمل باقی رہتا ہے!!!
اللّٰہ ہمارا خاتمہ ایمان پر نصیب فرمائے!!

‏قیامت کا دن ھوگا😢ھر انسان پُکارے گا نفسی نفسی اچانک ایک آواز آئے گی یاربّی اُمّتی اُمّتیوہ ہستی حضرت مُحَمَّد ﷺ ہونگے۔❣
28/04/2023

‏قیامت کا دن ھوگا😢
ھر انسان پُکارے گا نفسی نفسی اچانک ایک آواز آئے گی یاربّی اُمّتی اُمّتی
وہ ہستی حضرت مُحَمَّد ﷺ ہونگے۔❣

جن کی وجہ سے پوری کائنات روشن ھے, وہ رحمت اللعالمینحضرت محمدﷺ ہیں۔
26/04/2023

جن کی وجہ سے پوری کائنات روشن ھے, وہ رحمت اللعالمین
حضرت محمدﷺ ہیں۔

اتنی مہنگائی کے باوجود بھی اگر آپ بھوکے نہیں سوتے تو یقین کریں سب سے بہتر رزق دینے والی ذات اللّٰہ کی ہی ہے۔
24/04/2023

اتنی مہنگائی کے باوجود بھی اگر آپ بھوکے نہیں سوتے تو یقین کریں سب سے بہتر رزق دینے والی ذات اللّٰہ کی ہی ہے۔

‏حضرت جبرائیل فرماتے ہیں میں نے مشرق سے مغرب تک ساری زمین الٹ پلٹ کر دیکھی،مگر کوئی شخص  محمدﷺ سے افضل نہ پایا⁦۔
23/04/2023

‏حضرت جبرائیل فرماتے ہیں
میں نے مشرق سے مغرب تک ساری زمین الٹ پلٹ کر دیکھی،
مگر کوئی شخص محمدﷺ سے افضل نہ پایا⁦۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو، اس پر لازم ہے کہ اپنے پڑوسی کو تکلی...
22/04/2023

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو، اس پر لازم ہے کہ اپنے پڑوسی کو تکلیف نہ دے، جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو، اس پر لازم ہے کہ اپنے مہمان کی عزت کرے اور جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو، اس پر لازم ہے کہ بھلی بات کہے ورنہ چپ رہے۔“
[صحیح البخاری:6136]

نوجوان بل گیٹس کو پڑھنا چھوڑیں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو پڑھیں جنہوں نے پوری دنیا کو بدل دیا۔
21/04/2023

نوجوان بل گیٹس کو پڑھنا چھوڑیں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو پڑھیں جنہوں نے پوری دنیا کو بدل دیا۔

کچھ نہ حسنِ عمل کر سکے ہیںچند آنسو نظر کر رہے ہیںبس یہی ہے ہمارا کل اساسہالوداع الوداع ماہِ رمضان💔
20/04/2023

کچھ نہ حسنِ عمل کر سکے ہیں
چند آنسو نظر کر رہے ہیں
بس یہی ہے ہمارا کل اساسہ
الوداع الوداع ماہِ رمضان

💔

‏محبت کا واحد حقدار رب العالمین کی ذات مبارک ہے دنیاوی محبتیں جان لے کر بھی راضی نہیں ہوتی...!!
20/04/2023


محبت کا واحد حقدار رب العالمین کی ذات مبارک ہے دنیاوی محبتیں جان
لے کر بھی راضی نہیں ہوتی...!!

حضرت عمرؓ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں سرورِ کائناتﷺ کے روضہٕ اقدس کی زیارت کے لئے گئے وہاں روضہ کے سامنے ایک (اعرابی)...
19/04/2023

حضرت عمرؓ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں سرورِ کائناتﷺ کے روضہٕ اقدس کی زیارت کے لئے گئے وہاں روضہ کے سامنے ایک (اعرابی) دیہاتی کھڑا دعا مانگ رہا تھا حضرت عمرؓ اس کے پیچھے خاموش کھڑے ہو گئے وہ اعرابی یہ دعا مانگ رہا تھا

‏(اے میرے رب یہ آپ کے حبیب ﷺ ہیں ، میں آپ کا بندہ (غلام ) ہوں اور شیطان آپ کا دشمن ہے) اے میرے رب اگر آپ میری مغفرت کر دیں گے تو آپ کےحبیبﷺ خوش ہو جائیں گے اور آپ کا یہ بندہ کامیاب ہو جائے گا اور آپ کا دشمن غمگین اور ذلیل و خوار ہو جائے گا اور اگر آپ نے
‏میری مغفرت نہ فرمائ تو آپ کے حبیبﷺ پریشان ہو جائیں گے ، دشمن خوش ہو جائے گا اور یہ بندہ ہلاک ہو جائے گا۔ آپ بہت کرم اور عزت و شرف والے اس بات سے بہت بلند و بالا ہیں کہ آپ اپنے حبیب ﷺ کو پریشان ، اپنے دشمن کو خوش اور اپنے بندے کو ہلاک کریں۔

‏اے میرے اللہ شرفاءِ عرب کا دستور ہے کہ جب ان میں سے کسی سردار کا انتقال ہو جاتا ہے تو اس کی قبر پر اس کے تمام غلاموں کو آزاد کر دیا جاتا ہے اور یہ تو تمام جہانوں کے سردار کی قبر مبارک ہے مجھے ان کی قبر مبارک پر جہنم کی آگ سے آزاد فرما۔

‏حضرت عمرؓ نے بھی اونچی آواز میں کہا اے میرے رب میں بھی یہی دعا مانگتا ہوں جو اس اعرابی نے مانگی ہے اور اتنے روئے کہ داڑھی مبارک آنسوؤں سے تر ہو گئی۔

‏اب ہم بھی یہ دعا کرتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار ربِ کریم ہم بھی اس آخری عشرہ میں یہی دعا کرتے ہیں جو اس اعرابی نے کی تھی ہماری ہمارے ابا ٕ و اجداد کی ، ہماری ماؤں کی، ہمارے تمام رشتہ داروں اور ان تمام لوگوں (جن کا ہم پر حق ہے) کو جہنم کی آگ سے آزاد فرما دے

‏آمین یا رب العالمین ❤️

Address

Kamoke
52470

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ahmad Emre posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share