Kamoke Digital

Kamoke Digital تحصیل کامونکی اور اس کے گردوانواع کی خبریں ہر لمحہ بہ لمحہ با خبر

کامونکے انتظامیہ موٹروے کو کیا لگے ان کھڈوں سے ان کے پاس تو سرکاری سورایاں ہیں۔ مرنا خوار ہونا تو عوام کے حصے ہے۔
15/09/2026

کامونکے انتظامیہ موٹروے کو کیا لگے ان کھڈوں سے ان کے پاس تو سرکاری سورایاں ہیں۔ مرنا خوار ہونا تو عوام کے حصے ہے۔

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے باعث پیٹرولیم اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزی...
15/09/2026

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے باعث پیٹرولیم اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرولیم اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرلیا، اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالہ سے حتمی فیصلہ آج شام متوقع ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے تحت سرکاری و نجی دفاتر میں 4 دن کام کی تجویز ہے، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو چھٹی اور نقل و حمل کم کرنے کی تجویز ہے، سرکاری ملازمین کے روٹیشن میں کام کرنے کا فارمولا بھی زیر غور ہے۔
ذرائع کے مطابق بازاروں کی 3 روزہ بندش اور اوقات کار بھی کم کرنے پرغور ہے

کامونکے تحصیل بار الیکشن 2026سابق صدر بار کا  بھی صدر کی سیٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان  زرائع
15/09/2026

کامونکے تحصیل بار الیکشن 2026
سابق صدر بار کا بھی صدر کی سیٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان زرائع

کامونکے نجی سکول کا  فیس ادائیگی کی تاخیر پر بچوں کو کلاس روم کے باہر کھڑا کرنا جاہلانہ و تضحیک آمیز عمل ہے
14/09/2026

کامونکے نجی سکول کا فیس ادائیگی کی تاخیر پر بچوں کو کلاس روم کے باہر کھڑا کرنا جاہلانہ و تضحیک آمیز عمل ہے

14/09/2026

کامونکے کے کاروباری حضرات ہی شہر کو روشن کرنے کا کام کر دیں رات کو بھی فلیکسسز روشن رہیں گی۔

14/09/2026

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے ایک خصوصی ریلیف سکیم کا اجراء

خصوصی ریلیف سکیم کے تحت موٹر سائیکل، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک گاڑی استعمال کرنے والوں کے لیے پیٹرول پر فی لیٹر 100 روپے کا ریلیف دیا جائےگا

موٹر سائیکل، رکشہ اور چنگچی سمیت دو پہیوں اور تین پہییوں والی سواریوں پر ماہانہ بیس لیٹر پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر کا ریلیف دیا جائے گا۔

اسی طرح چھوٹی گاڑیوں یعنی 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو ماہانہ تیس لیٹر پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر کا ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

اسلام آباد کی حدود میں اسکا اطلاق آئندہ پیر اور منگل کی درمیانی شب کر دیا جائیگا جبکہ پورے پاکستان میں بشمول کشمیر اور گلگت بلتستان، اسکا اطلاق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب میں کیا جائیگا

اس خصوصی ریلیف سکیم کی رجسٹریشن کا اجراء آج سے کر دیا گیا ہے۔

لاہور قذافی اسٹیڈیمسابق وفاقی وزیر و صدر استحکام پاکستان پارٹی پنجاب رانانذیراحمدخاں کی شیلٹر فار ہوم لیس پیپل(اپنی دھرت...
13/09/2026

لاہور قذافی اسٹیڈیم
سابق وفاقی وزیر و صدر استحکام پاکستان پارٹی پنجاب رانانذیراحمدخاں کی شیلٹر فار ہوم لیس پیپل(اپنی دھرتی اپنا گھر) کی تقریب قرعہ اندازی میں آمد، بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت، شاندار استقبال اور تقریب سے خصوصی خطاب کے بعد قرعہ میں 15 مستحقین خاندانوں کو گھریلو پلاٹس تقسیم کیے۔

سیالکوٹ: ایف آئی اے سیالکوٹ سرکل نے انسانی زندگی سے مجرمانہ غفلت اور رشوت ستانی کے سنگین مقدمے میں کاروائی کرتے ہوئے 9 ج...
13/09/2026

سیالکوٹ: ایف آئی اے سیالکوٹ سرکل نے انسانی زندگی سے مجرمانہ غفلت اور رشوت ستانی کے سنگین مقدمے میں کاروائی کرتے ہوئے 9 جولائی 2026 کو گیپکو کینٹ ڈویژن سیالکوٹ کے ایگزیکٹو انجینئر (ایکسین) عبدالقیوم ولد بشیر حسین، سکنہ مکان نمبر 207، محلہ فقیرآباد، پانو عاقل، ضلع سکھر کو لاہور سے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 1/2026 مورخہ 12 جنوری 2026، تعزیرات پاکستان کی دفعہ 334 اور پریوینشن آف کرپشن ایکٹ 1947 کی دفعہ 5(2)47 کے تحت مقدمہ درج ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم کی ضمانت عدالت سے خارج ہونے کے بعد وہ روپوش ہو گیا تھا، جسے مسلسل کوششوں کے بعد لاہور سے گرفتار کیا گیا۔

مقدمے کی تفصیل کے مطابق کلوکوال، تحصیل سمبڑیال، ضلع سیالکوٹ کے رہائشی محمد الیاس نے ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ کو تحریری درخواست دی تھی، جس میں گیپکو ہیڈ مرالہ سب ڈویژن کے اہلکاروں — ایس ڈی او عبدالمتین ناصر، لائن مینز شوکت علی اور ملک شفیق، نیز لائن سپرینٹنڈنٹ ملک مسعود علی ناصر — پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے دیوا ٹاؤن کے مالک حسن مراد کے ساتھ ملی بھگت کر کے بھاری رشوت وصول کی اور دیوا ٹاؤن کو بجلی کی غیر قانونی فراہمی کے لیے 11 ہزار وولٹ کی انتہائی خطرناک ہائی ٹینشن تاریں بغیر کسی حفاظتی انتظام کے شکایت کنندہ کے گھر کی چھت کے اوپر سے گزار دیں۔ باربار خبردار کرنے کے باوجود متعلقہ ایس ڈی او نے کوئی کاروائی نہ کی۔

نتیجتاً 7 مارچ 2025 کو شکایت کنندہ کا ساڑھے سات سالہ معصوم بیٹا محمد عثمان گھر کی چھت پر گیا، جہاں ہائی ٹینشن تاروں کے قریب جانے سے شدید دھماکہ ہوا اور وہ شدید زخمی حالت میں بے ہوش پایا گیا۔ اسے فوری طور پر سی ایم ایچ کھاریاں منتقل کیا گیا، جہاں علاج کے مختلف مراحل میں معصوم بچے کے دونوں بازو مستقل طور پر کاٹنے پڑے۔

انکوائری مکمل ہونے پر ڈائریکٹر ایف آئی اے زون گوجرانوالہ کی ہدایت پر ملزمان کے خلاف دفعہ 334 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیے گئے، جبکہ حسن مراد (مالک دیوا ٹاؤن) اور دیگر ذمہ دار واپڈا اہلکاروں کا کردار تفتیش کے دوران متعین کیا جائے گا۔

مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ترجمان، ایف آئی اے گوجرانوالہ زون.

کامونکے ماڈل بازار کےلنک بازاروں کی حالت بہت بری ہے
13/09/2026

کامونکے ماڈل بازار کےلنک بازاروں کی حالت بہت بری ہے

12/09/2026

شکر ہے جی ٹی روڈ کامونکے کی مرمت کا کام ٹول پلازہ کی طرف سے بھی شروع ہو چکا ہے

Address

GT Road Kamoke
Kamoke
50661

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kamoke Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share