07/05/2026
جیکب آباد کے دوستوں کو اگر یاد ہو تو بتائیں کہ سُدھام چند چاؤلا کو آج سے 24 سال پہلے جیکب آباد میں کس نے قتل کیا تھا؟ اور پھر سُدھام چند کے ورثاء انصاف کے لیے دربدر ہونے کے بعد مایوس ہوکر ماتم کرتے ہوئے سندھ دھرتی چھوڑ کر بھارت چلے گئے-
ذرائع کے مطابق وہ جیکب آباد میں ہندو پنچایت کے صدر اور سومرو صاحبان کے سیاسی حامی تھے، وہ ہندو برادری کے ووٹوں کے ذریعے سومرو صاحبان کو الیکشن میں کامیاب کرواتے تھے۔
سُدھام چند چاؤلا نے اپنی جان کو لاحق خطرات کے حوالے سے اس وقت کے کور کمانڈر، انسانی حقوق کمیشن اور دیگر اداروں کو درخواستیں دی تھیں۔ مگر بالآخر انہیں جنوری 2002 میں بےدردی سے قتل کر دیا گیا۔ سدھام کی والدہ بیٹے کی جدائی کے بعد بیس سال تک گھر میں سوگوار رہیں-
سُدھام کے خون آلود پوسٹر سوال کرتے کرتے دیواروں سے اتر کر مٹ گئے، مگر اس کے قاتلوں کو قانون کی گرفت میں نہیں لایا جا سکا۔ آج اس بے گناہ کو جیکب آباد والے کیسے نہ یاد کریں، اللہ پاک بہترین انصاف کرنے والا ہے۔