
22/12/2024
یہ مدینہ منورہ کا " البقیع " قبرستان ہے۔
یہاں تقریبا 10 ہزار صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنھم اجمعین دفن ہیں۔ یہاں سیدہ خدیجہ اور سیدہ میمونہ رضی اللہ عنھما کے سوا نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی دیگر تمام ازواج مطہرات ( امہات المؤمنین ) بھی مدفون ہیں۔
یہاں جنتی خواتین کی سردار سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا بھی دفن ہیں۔ یہاں رسول اللہ صلی اللہ عليه وسلم کے لخت جگر ابراہیم اور آپ کے چچا عباس رضی اللہ عنہما بھی دفن ہیں۔
قابل غور بات یہ ہے کہ اس عظیم مقبرے میں نہ کوئی سالانہ عرس ہوتا ہے ، نہ ڈھول کی تھاپ پر رقص ہوتے ہیں اور نہ ہی کوئی بھنگڑے کا ماحول۔