Kanjwani Press Club

Kanjwani Press Club Kanjwani Press club is the nerve center of all media activities, both print and electronic. http://www.facebook.com/sadaqat.bhatti

Kanjwani Press club is dedicated to improving journalism in Kanjwani and with aim to form a local association of journalists working in Kanjwani, to encourage professional ethics and skills in the reporting of news.http://www.facebook.com/sadaqat.bhatti The Kanjwani Press club was founded in 1985 in Kanjwani by a group of journalist, with the aim to form a local association of journalists working

in Kanjwani, to encourage professional ethics and skills in the reporting of news; to guide a new generation of journalists; to contribute to the freedom and independence of journalists, and to work toward better communication and understanding among people. Great journalists like Arshid Balouch who fought wiith the local politician for the fredom of the press have made valuable contribution towards the value addition in this club. Kanjwani Press club over the years has grown up to be a very prestigious and alert media center in the state. During the past years the Kanjwani Press club has become successful medium to provide social, cultural and political news to all. Kanjwani Press club has played a positive role in support of our city, state, country and society.

تاندلیانوالہ۔ این اے 97 کا فارم 47جاریتاندلیانوالہ۔ آزاد امیدوار سعد اللہ بلوچ  72614 حاصل کرکے کامیاب ہو گئے تاندلیانوا...
09/02/2024

تاندلیانوالہ۔ این اے 97 کا فارم 47جاری
تاندلیانوالہ۔ آزاد امیدوار سعد اللہ بلوچ 72614 حاصل کرکے کامیاب ہو گئے
تاندلیانوالہ: مسلم لیگ ن کے علی گوہر بلوچ 70311 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر

جرنلسٹس فاونڈیشن کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں  صداقت علی بھٹی
12/01/2023

جرنلسٹس فاونڈیشن کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں صداقت علی بھٹی

قرض پروگرام کی بحالی: آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ایک ارب 17 کروڑ ڈالر کا معاہدہ طے پا گیا-
14/07/2022

قرض پروگرام کی بحالی: آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ایک ارب 17 کروڑ ڈالر کا معاہدہ طے پا گیا-

سابق امریکی سینیئر اہلکار جان بولٹن: غیر ممالک میں حکومتوں کا تختہ الٹنے کی منصوبہ بندی میں مدد کی تھیاقوامِ متحدہ میں ا...
14/07/2022

سابق امریکی سینیئر اہلکار جان بولٹن: غیر ممالک میں حکومتوں کا تختہ الٹنے کی منصوبہ بندی میں مدد کی تھی
اقوامِ متحدہ میں امریکہ کے سابق سفیر جان بولٹن نے، جو وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر بھی رہ چکے ہیں، منگل کو کہا ہے کہ انھوں نے دوسرے ممالک کی حکومتوں کا تختہ الٹنے کی منصوبہ بندی میں مدد فراہم کی تھی۔

بولٹن نے یہ بیان 6 جنوری 2021 کے یو ایس کیپیٹل ہل پر حملے پر ہونے والی کانگریس کی سماعت کے بعد امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے دیا۔ پینل میں شامل قانون سازوں نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام لگایا ہے کہ وہ سنہ 2020 کا انتخاب ہارنے کے بعد اقتدار میں رہنے کے لیے لوگوں کو تشدد پر اکسا رہے تھے۔

سی این این سے بات کرتے ہوئے بولٹن نے کہا کہ ٹرمپ میں اتنی صلاحیت نہیں تھی کہ وہ ’احتیاط سے بغاوت کی منصوبہ بندی کریں‘۔ قومی سلامتی کے سابق مشیر نے مزید کہا: ’بطور ایک ایسے شخص کے جس نے بغاوت کی منصوبہ بندی میں مدد کی ہے، یہاں نہیں لیکن آپ جانتے ہیں کہ دوسری جگہوں پر، (میں کہہ سکتا ہوں کہ) اس میں بہت زیادہ کام کرنا پڑتا ہے۔ اور (ٹرمپ) نے ایسا نہیں کیا تھا۔‘

جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کا اشارہ کس کی طرف ہے تو انھوں نے کہا کہ ’میں تفصیلات میں نہیں جاؤں گا۔‘ اس کے بعد انھوں نے وینزویلا کا ذکر کیا۔ ’وہ کامیاب نہیں ہوا تھا۔ ایسا نہیں کہ اس میں ہمارا کوئی بہت زیادہ کردار تھا لیکن میں نے دیکھا کہ حزبِ اختلاف کو ایک غیر قانونی طور پر اقتدار میں آنے والے صدر کا تختہ الٹنے کی کوشش کرنے کے لیے کیا کچھ کرنا پڑتا ہے اور وہ (اس میں) ناکام رہے۔‘

کنجوانی پریس کلب کی جانب سے عمران ریاض خان کی گرفتاری کی شدت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کے انہ...
06/07/2022

کنجوانی پریس کلب کی جانب سے عمران ریاض خان کی گرفتاری کی شدت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کے انہیں جلدازجلد رہا کیا جائے اور ان پر قائم تمام مقدمات ختم کئے جائیں اور فاشسٹ روئیے سے صحافت اور اظہار رائے کا گلا دبانا بند کیا جائے .

شوگر ملز کسانوں کے واجبات ادا نہ کر کے  اور انہی کے  پیسے سے کاروبار کر کے کس طرح خطیر منافع کماتی ہیں اس کو ایک چھوٹی س...
19/06/2022

شوگر ملز کسانوں کے واجبات ادا نہ کر کے اور انہی کے پیسے سے کاروبار کر کے کس طرح خطیر منافع کماتی ہیں اس کو ایک چھوٹی سی مثال سے واضع کر تا ہوں۔

چینی کی ایکس مل قیمت میں پچھلے ایک ماہ میں اوسطا چار روپئے کا اضافہ ہوا ہے۔ ایک میٹرک ٹن چینی پر یہ اضافہ 4000 روپئے بنتا ہے۔ شوگر ملز کسانوں کے واجبات دبا کر اسی رقم سے کاروبار کرتی ہیں اور منافع کماتی ہیں۔

کین کمشنر آفس کے ایک ابتدائی analysis کے مطابق تاندلیانوالہ شوگر مل کے دونوں یونٹس نے اس ایک ماہ کے دوران کسانوں کے پیسے سے اوسطا 7000 میٹرک ٹن چینی ذخیرہ کی اور صرف ایک ماہ میں کسانوں کے ہی پیسے سے ذخیرہ کی گئی چینی پر (7000x4000=28000000)دو کروڑ اسی لاکھ روپئے کا منافع کمایا۔ اگر یہی چینی فروخت کی جاتی تو اس سے ایک طرف کسانوں کو ان کے واجبات ملتے اور دوسری طرف مارکیٹ میں چینی آنے سے عام صارفین کو کم قیمت پر چینی ملتی۔ یہ تخمینہ کم از کم سطح پر لگایا گیا ہے کیونکہ مختلف عدالتی احکامات کا بہانہ بنا کر مذکورہ مل grower-wise details دینے سے انکاری ہےاگر ہمیں مکمل data مل جائےتو شایدمنافع کی یہ رقم بہت زیادہ ہو۔

کین کمشنر میاں محمد زمان وٹو

پاکستان میں مسلم لیگ (ن) کی اتحادی حکومت کے قیام کے بعد بھی روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ تھم نہیں سکا ہے ۔نئی حکومت کے...
16/06/2022

پاکستان میں مسلم لیگ (ن) کی اتحادی حکومت کے قیام کے بعد بھی روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ تھم نہیں سکا ہے ۔نئی حکومت کے آنے کے بعد سے اب تک روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں لگ بھگ 24 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔

انٹربینک ہو یا اوپن مارکیٹ ڈالر روز تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھو رہا ہے اور بدھ کو بھی مارکیٹ کے اختتام پر انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر 206 روپے 46 پیسے پر بند ہوا۔ رواں ہفتے کے آغاز سے صرف تین دن میں ڈالر کی قیمت میں تقریباً تین روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق یکم جولائی 2021 سے بدھ تک انٹربینک میں امریکی کرنسی کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر تقریباً50 روپے گرچکی ہے جو ملکی کرنسی میں لگ بھگ تیس فی صد کمی ہے۔

12/06/2022

To whom may concern

12/06/2022

کامران خان

پاکستان نے بجٹ کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد آئی ایم ایف کو راغب کرنا اور عمران کو روکنا ہے۔ فائنشل ٹائمز
11/06/2022

پاکستان نے بجٹ کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد آئی ایم ایف کو راغب کرنا اور عمران کو روکنا ہے۔ فائنشل ٹائمز

New government seeks to raise spending and cut deficit amid protests led by ousted PM

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین چل بسے
09/06/2022

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین چل بسے

پنجاب میں حکومت سازی: 'مسلم لیگ (ن) اہم وزارتیں پیپلزپارٹی کو دینا نہیں چاہتی'پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کابینہ کی ...
09/06/2022

پنجاب میں حکومت سازی: 'مسلم لیگ (ن) اہم وزارتیں پیپلزپارٹی کو دینا نہیں چاہتی'

پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کابینہ کی تشکیل میں حکمراں اتحاد مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) میں اختلافات کی قیاس آرائیوں کے بعد وزیرِ اعلٰی پنجاب حمزہ شہباز اور سابق صدر آصف علی زرداری نے حال ہی میں ملاقات کی تھی۔ فریقین نے معاملات حل ہونے کے دعوے کیے ہیں تاہم بعض تجزیہ کاروں کے مطابق اب بھی دونوں جماعتوں کے درمیان بداعتمادی کی فضا برقرار ہے۔

Address

Dist Faislabad Tehsel Tandlianwala Kanjwani
Kanjwani

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kanjwani Press Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kanjwani Press Club:

Share