02/08/2026
🔰 کتاب اللّٰہ کے ساتھ حدیثِ رسول بھی مستقل حجت
عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبَ رضی اللہ عنہ عَنْ رَسُولِ اللهِ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلّم أَنَّهُ قَالَ:
أَلَا إِنِّي أُوتِيتُ الْكِتَابَ وَ مِثْلَهُ مَعَهُ، أَلَا يُوشِكُ رَجُلٌ شَبْعَانُ عَلَى أَرِيكَتِهِ، يَقُولُ: عَلَيْكُمْ بِهَذَا الْقُرْآنِ! فَمَا وَجَدْتُمْ فِيهِ مِنْ حَلَالٍ فَأَحِلُّوهُ! وَمَا وَجَدْتُمْ فِيهِ مِنْ حَرَامٍ فَحَرِّمُوهُ! أَلَا لَايَحِلُّ لَكُمْ لَحْمُ الْحِمَارِ الْأَهْلِيِّ، وَ لَاكُلُّ ذِي نَابٍ مِنَ السَّبُعِ، وَلَا لُقَطَةُ مُعَاهِدٍ إِلَّا أَنْ يَسْتَغْنِيَ عَنْهَا صَاحِبُهَا.
ابو داؤد، السنن، رقم الحدیث: 4604
سیدنا مقدام بن معدی کرب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا:
خبردار! مجھے قرآن کے ساتھ اس جیسی ایک اور چیز (یعنی حدیث) بھی دی گئی ہے۔ عنقریب ایسے ہو گا کہ ایک پیٹ بھرا آدمی اپنے تخت پر بیٹھا کہے گا: ’’(حدیث کو چھوڑ کر صرف) اس قرآن کو اختیار کر لو، جو اس میں حلال ہے اسے حلال جانو اور جو اس میں حرام ہے اسے حرام سمجھو۔‘‘ خبردار! تمہارے لیے پالتو گدھے اور نوکیلے دانت والے درندے کا گوشت اور کسی ذمی کا گرا پڑا مال اٹھا لینا حلال نہیں ہے، اِلّا یہ کہ اُس کا مالک اس سے بے پروا ہو جائے۔
ابو داؤد، السنن، كِتَابُ السُّنَّةِ، بَابٌ فِي لُزُومِ السُّنَّةِ، رقم الحدیث: 4604