Kitaab Gher

Kitaab Gher A great combination Here are some popular poetry book & resources that R often part of school courses

"نئی اور پرانی کتابیں، اسٹیشنری اور بہت کچھ - سب کچھ آپ کے دروازے تک!اپنی پڑھائی کو آسان اور آسان بنائیں! ہم آپ کو نئی ا...
09/04/2025

"نئی اور پرانی کتابیں، اسٹیشنری اور بہت کچھ - سب کچھ آپ کے دروازے تک!
اپنی پڑھائی کو آسان اور آسان بنائیں! ہم آپ کو نئی اور پرانی کتابوں کی ایک وسیع رینج فراہم کرتے ہیں – ہر سبجیکٹ، گریڈ اور کورس کے لیے۔ چاہے آپ اسکول، کالج، یا یونیورسٹی لیول کی کتابوں کی تلاش میں ہوں، ہمارے پاس ہر قسم کی ٹیکسٹ بکس اور اسٹڈی میٹریل دستیاب ہیں، اور وہ بھی ہر پبلشر کی مستند کاپیز!

ہم صرف کتابوں تک محدود نہیں ہیں – آپ کو اسٹیشنری آئٹمز، نوٹ بکس، گائیڈز، پریکٹس پیپرز اور دیگر تعلیمی سامان بھی ہمارے پاس ملے گا۔ ہر چیز ایک ہی جگہ، آپ کے لیے!

ہم آپ کے لیے ہوم ڈلیوری سروس بھی پیش کرتے ہیں، تاکہ آپ اپنے گھر کے آرام سے سب کچھ آرڈر کر سکیں۔ معقول قیمتیں، اعلیٰ معیار کی مصنوعات اور تیز ترسیل کا ہمارا وعدہ ہے!

آج ہی آرڈر کریں اور اپنی کتابیں اور اسٹیشنری براہ راست اپنے دروازے پر حاصل کریں!" #کتابیں #تعلیم #اسکول #پاکستان #تعلیم #پاکستان #کتابیں

**"تعلیم آپ کا حق ہے، اور ہم آپ کے تعلیمی سفر میں معاون بننے کے لیے یہاں موجود ہیں! ہمارا مقصد آپ کو آن لائن اسکولوں، کا...
24/02/2025

**"تعلیم آپ کا حق ہے، اور ہم آپ کے تعلیمی سفر میں معاون بننے کے لیے یہاں موجود ہیں! ہمارا مقصد آپ کو آن لائن اسکولوں، کالجز اور یونیورسٹیز کے نئے اور پرانے کورسز کی مکمل اور مستند معلومات فراہم کرنا ہے۔ اگر آپ کسی نئے کورس کی تلاش میں ہیں یا اپنی تعلیم کو مزید آگے بڑھانا چاہتے ہیں، تو ہمارا پلیٹ فارم آپ کے لیے بہترین گائیڈ ثابت ہوگا۔

ہماری فراہم کردہ معلومات کسی ایک ادارے یا پبلشر تک محدود نہیں بلکہ مختلف مستند ذرائع سے حاصل کردہ تفصیلات پر مشتمل ہے، تاکہ آپ کو ہر ممکن حد تک صحیح اور جامع معلومات فراہم کی جا سکے۔

اس کے ساتھ ساتھ، ہم آپ کو مناسب قیمت پر بہترین کورسز کی معلومات فراہم کرتے ہیں اور آپ کے دروازے تک رسائی ممکن بناتے ہیں، تاکہ آپ گھر بیٹھے اپنی تعلیمی ضروریات پوری کر سکیں۔

چاہے آپ کسی یونیورسٹی میں داخلہ لینا چاہتے ہوں، کوئی نیا کورس سیکھنا چاہتے ہوں یا اپنی موجودہ تعلیم کو مزید بہتر بنانا چاہتے ہوں، ہمارے ساتھ جُڑے رہیے اور تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔ آپ کی کامیابی، ہمارا مقصد!"

کیا آپ نے کسی ایسی ماں کو دیکھا ہے جو اپنے بچے کو دس ہزار فٹ کی بلندی سے نیچے پھینک دے ؟تربیت کی بھی ایک حد ہوتی ہے ۔یہ ...
01/12/2024

کیا آپ نے کسی ایسی ماں کو دیکھا ہے جو اپنے بچے کو دس ہزار فٹ کی بلندی سے نیچے پھینک دے ؟
تربیت کی بھی ایک حد ہوتی ہے ۔
یہ کیسی تربیتی نشست ہے جس میں بچے کی جان جانے کا خدشہ ہو ؟
اگر بچہ ڈر جائے تو ؟
مر جائے تو ؟
جس نے پھینکا ہے وہ نہ صرف اپنے بچے کی صلاحیتوں کو جانتی ہے بلکہ اسے اپنی قابلیت پر بھی مکمل اعتماد ہے ۔
مادہ عقاب کے بچوں کا جب پرواز سیکھنے کا وقت آتا ہے تو ان کی ماں انہیں اٹھا کر دس ہزار فٹ کی بلندی پر لے کر جاتی ہے اور پھر وہاں سے نیچے پھینک دیتی ہے ۔
بچہ نیچے گرنا شروع ہوتا ہے ۔ اپنے ننھے پر پھڑپھڑا کر اپنے آپ کو بچانے اور اڑانے کی کوشش کرتا رہتا ہے ۔ مگر دس ہزار فٹ کی بلندی پر اڑنا بچوں کا کھیل نہیں ۔ دنیا میں صرف ایک ہی پرندہ ہے جو اس بلندی پر اڑتا ہے اور وہ ہے عقاب ۔ کسی اور پرندے کی مجال نہیں جو اس کی بلندی کو چھو سکے ۔
وہ بچہ تیزی سے قریب آتی زمین کو دیکھ کر سہم جاتا ہے ۔ اپنے پروں کو اور تیزی سے حرکت دیتا ہے ۔ اپنی آخری کوشش کرتا ہے پھر فضا میں اپنی نظریں گھما کر ماں کو ڈھونڈنے کی کوشش کرتا ہے مگر ماں کہیں نظر نہیں آتی ۔ جو کرنا ہے خود ہی کرنا ہے ۔
اڑنا ہے تو بچنا ہے ورنہ مرنا ہے ۔
بچہ اپنی انتہائی کوشش جاری رکھتا ہے ۔ مگر کامیابی نہیں ہوتی ۔
زمین انتہائی قریب پہنچ جاتی ہے ۔ یہاں تک کہ اس کے زمین سے ٹکرانے اور پاش پاش ہو جانے میں بس کچھ ہی وقت باقی ہے ۔ وہ آنکھیں بند کر لیتا ہے ۔
ایسے میں اسے اپنے بالکل پاس دو بڑے بڑے پروں کی پھڑپھڑاہٹ سنائی دیتی ہے ۔ اسے محسوس ہوتا ہے کہ کسی نے اسے اپنے محفوظ پنجوں میں دبوچ لیا ہے ۔ اب وہ گر نہیں رہا ۔ اس کی ماں اسے گرنے سے عین پہلے دوبارہ دبوچ لیتی ہے اور واپس گھونسلے میں پہنچا دیتی ہے ۔
یہ عمل اس وقت تک جاری رہتا ہے جب تک بچہ بے خوفی سے اڑنا سیکھ نہیں لیتا ۔
مادہ عقاب صرف اپنے بچوں کو اس آزمائش سے نہیں گزارتی بلکہ وہ جیون ساتھی کے انتخاب میں بھی اپنے ساتھی کے ساتھ ملن سے پہلے اس کی صلاحیتوں کو پرکھتی ہے ۔
کسی نر عقاب سے ملن سے پہلے مادہ عقاب ایک پتھر کو انتہائی بلندی سے زمین پر پھینکتی ہے ۔ یہ نر عقاب کے لیئے ایک چیلینج ہوتا ہے کہ پکڑ کر دکھائے ۔
زمین پر گرتی ہر چیز کی رفتار گریویٹی کی وجہ سے بڑھتی جاتی ہے ۔ حد رفتار 200 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بھی ہو سکتی ہے ۔ مگر گھبرانے کی ضرورت نہیں ۔ عقاب کی عمودی پرواز کی رفتار اس سے کہیں زیادہ یعنی 300 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بھی ہو سکتی ہے ۔
نر عقاب اس پتھر کے تعاقب میں زمین کی طرف انتہائی تیز رفتار عمودی پرواز کرتا ہے اور وہ پتھر دبوچ کر لے آتا ہے ۔ مادہ یہ عمل صرف ایک بار نہیں دہراتی بلکہ اس وقت تک دہراتی ہے جب تک اس کو اطمینان نہ ہو جائے کہ یہ نر اسے کما کر کھلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
عقاب ایک انتہائی نڈر اور بہادر پرندہ ہے ۔ ڈر کیا ہوتا ہے خوف کس چڑیا کا نام ہے یہ پرندہ جانتا ہی نہیں ۔ شکار کرتے وقت اسے اس بات کی کوئی پرواہ نہیں ہوتی کہ اس کا شکار کون ہے کتنا وزنی ہے یا کس کس قسم کی دفاعی ہتھیاروں سے لیس ہے ۔ یہ مردار ہرگز نہیں کھاتا بلکہ خود شکار کر کے کھاتا ہے ۔ اس کی نگاہیں انسان کی نگاہوں سے پانچ گنا زیادہ تیز ہوتی ہیں ۔
اس کا شکار جب ایک بار اس کی نظروں میں آجاتا ہے تو اس کا بچنا تقریباً ناممکن ہو جاتا ہے ۔ اگر تو وہ زیر زمین چھپنے کی صلاحیت رکھتا ہے تو اس کے بچنے کے امکانات ہیں ۔ بھاگنا مسئلے کا حل نہیں ۔ کیوں کہ شکار کرتے وقت عقاب کی رفتار 300 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ ہوتی ہے ۔
بڑے جانوروں کے شکار کے لیئے یہ عموماً بلندی سے گرانے کا طریقہ استعمال کرتا ہے ۔ اس کی اس اسٹریٹجی سے عموماً مضبوط خ*ل رکھنے والے کچھوے بھی محفوظ نہیں رہتے ۔ یہ انہیں بلندی پر لے جا کر چٹانوں پر پٹخ دیتا ہے جس سے ان کا خ*ل پاش پاش ہو جاتا ہے ۔
عموماً جب طوفان کی آمد ہو تو تمام پرندے محفوظ مقام تلاش کرتے ہیں ۔
مگر یہ طوفانوں سے محبت کرنے والا پرندہ ہے ۔ طوفانوں کی تند و تیز ہوائیں اسے مزید بلندی پر بغیر محنت کے اڑنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں ۔
اقبال کہتے تھے تندیٔ باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب !
مگر یہ پرندہ بجائے گھبرانے کے طوفانوں سے محبت #کتابیں #تعلیم #تعلیم #پاکستان کرتا ہے ۔
عقاب کی صلاحیتوں اور خصلتوں کی مثالیں انسانوں میں عام ہیں ۔ یہ پرندہ قدرت کی صناعی کی ایک بہترین مثال ہے جس سے واقعی بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے ۔.

شاہراہ قراقرم پاکستان اور چین کے درمیان ایک اہم سڑک ہے جو اپنی خوبصورتی اور مشکل پہاڑی علاقوں میں تعمیر کی وجہ سے مشہور ...
16/11/2024

شاہراہ قراقرم پاکستان اور چین کے درمیان ایک اہم سڑک ہے جو اپنی خوبصورتی اور مشکل پہاڑی علاقوں میں تعمیر کی وجہ سے مشہور ہے۔ اسے اکثر "دنیا کا آٹھواں عجوبہ" کہا جاتا ہے کیونکہ یہ ایک بڑی انجینئرنگ کی کامیابی ہے۔ یہ سڑک خنجراب پاس سے گزرتی ہے جو سطح سمندر سے 15,397 فٹ (4,693 میٹر) کی بلندی پر واقع ہے اور یہ دنیا کے بلند ترین بین الاقوامی راستوں میں سے ایک ہے۔

یہ شاہراہ قدیم شاہراہ ریشم کے راستے پر بنائی گئی ہے، جو سینکڑوں سالوں سے تجارتی قافلوں کے سفر کا اہم راستہ رہا ہے۔ اس کی تعمیر کا کام 1959 میں شروع ہوا اور تقریباً 20 سال کی محنت کے بعد 1979 میں مکمل ہوا، جبکہ باضابطہ افتتاح 1986 میں ہوا۔ یہ سڑک تقریباً 800 میل (1,300 کلومیٹر) طویل ہے اور بڑے پہاڑوں، گہری وادیوں اور مشکل راستوں سے گزرتی ہے، جو اسے ایک منفرد اور دلکش سڑک بناتی ہے۔

اس سڑک کی تعمیر کے دوران دونوں ممالک کے مزدوروں اور انجینئروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جیسے خطرناک پہاڑی راستے، برفانی طوفان، اور لینڈ سلائیڈنگ، لیکن ان کی محنت کی وجہ سے آج یہ سڑک پاکستان اور چین کے درمیان تجارت اور سیاحت کا اہم ذریعہ ہے۔
#کتابیں #تعلیم #اسکول #پاکستان

کیلا 🍌 بعض اوقات صحت کے لیے مفید پھل ذائقہ دار نہیں ہوتے اس لیے انہیں پسند نہیں کیا جاتا لیکن کیلے نہ صرف بہترین ذائقے ک...
02/11/2024

کیلا 🍌
بعض اوقات صحت کے لیے مفید پھل ذائقہ دار نہیں ہوتے اس لیے انہیں پسند نہیں کیا جاتا لیکن کیلے نہ صرف بہترین ذائقے کے حامل ہیں بلکہ ان کے باقاعدہ استعمال سے صحت پر بے شمار طبی فوائد بھی ظاہر ہوتے ہیں۔ یہ پھل اس لیے اتنے زیادہ طبی فوائد کا حامل ہے کیوں کہ اس میں بہت سے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔ طبی ماہرین کے ایک مطابق ایک کیلے میں 89 سے 105 کیلوریز، 23 فیصد کاربوہائیڈریٹس، 9 فیصد پوٹاشیم، 1 فیصد پروٹین، 75 فیصد پانی، 8 فیصد میگنیشیم، 11 فیصد وٹامن سی، 31 فیصد فایبر، جبکہ 33 فیصد وٹامن بی 6 پایا جاتا ہے۔
کیلے کے فوائد سے تو کسی کو انکار نہیں ہے- لیکن اس کے استعمال کے متعلق بہت سی آراء پائی جاتی ہیں کہ اس کو کتنی مقدار میں استعمال کرنا چاہیئے یا کب استعمال کرنا چاہیئے۔ اس پھل کے طبی فوائد کو بیان کرنے سے پہلے اس بات کا جائزہ لیتے ہیں کہ اس کو کس طرح استعمال کرنا چاہیئے۔

کیلے کو کس طرح استعمال کرنا چاہیے؟
کیلوں کی تعداد کو اپنی پسند کے مطابق استعمال کیا جا سکتا ہے، لیکن جس طرح کسی بھی چیز کو زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سے کچھ مسائل لاحق ہو سکتے ہیں، اسی طرح کیلے کو بھی بہت زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سے پیٹ درد یا خون میں پوٹاشیم زیادہ ہو جانا جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ہر روز کم از کم دو کیلوں کا استعمال لازمی کرنا چاہیئے کیوں کہ دو کیلے کھانے سے جسم کو مطلوبہ مقدار میں نیوٹرینٹس حاصل ہوتے ہیں جو صحت کو برقرار رکھنے کے لیے اہم تصور کیے جاتے ہیں۔
آپ کیلوں کو کسی سویٹ ڈش میں بھی شامل کر سکتے ہیں یا پھر ان کو دودھ یا دہی کے ساتھ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ ضروری نہیں ہے کہ آپ کو کیلے کو کونسی ڈش کے ساتھ استعمال کرتے ہیں بلکہ ضروری چیز اس کا باقاعدگی سے استعمال ہے۔ تاہم اس بات خیال ضرور رکھیں کہ کیلے کچے نہ ہوں کیوں کہ کچلے کیلے کھانے سے پیٹ درد کے خطرات بہت بڑھ جاتے ہیں۔
اب کیلے کے فوائد کے بارے میں بات کرتے ہیں۔

کیلے کے طبی فوائد

کیلوں کو باقاعدگی سے استعمال کرنے سے مندرجہ ذیل فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

بے وقت بھوک کا خاتمہ

دن میں کسی بھی وقت بھی کے کھانے کے ساتھ ایک کیلا کھا لینا بے وقت کی لگنے والی بھوک کو کنٹرول میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس پھل میں فائبر کافی مقدار میں پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے بے وقت لگنے والی بھوک کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اگر بھوک زیادہ لگنے کی وجہ سے آپ بہت زیادہ کھانا کھاتے ہیں اور آپ کا وزن تیزی سے بڑھ رہا ہے تو ناشتہ کرنے کے بعد ایک کیلا کھا لیں۔

ذہنی امراض سے بچاؤ

عمر کے کسی بھی حصے کے دوران ڈپریشن جیسے ذہنی امراض کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ مرض دماغ میں موجود ایک کیمیکل کی مقدار غیر متوازن ہونے کی وجہ سے لاحق ہوتا ہے۔ کیلے میں ٹرپٹوفین نامی جز پایا جاتا ہے جو سیروٹونن کی مقدار بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ سیروٹونن کی مقدار بڑھنے سے ذہنی امراض سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے، اور اگر ذہنی امراض کا سامنا ہو تو ان کی علامات میں کمی آتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کیلے میں میگنیشیم بھی پایا جاتا ہے جو موڈ کو خوش گوار بناتا ہے اور نیند میں بھی بہتری لاتا ہے۔

معدے کے لیے مفید

ایک کیلے میں 31 فیصد تک فائبر پایا جاتا ہے جو ہاضمہ کے نظام کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ فائبر کی وجہ سے معدے میں فائدہ مند بیکٹیریا کی مقدار بڑھتی ہے جس سے ہاضمہ کا نظام بہتر ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کیلے کی وجہ سے موسمی بخار، نزلہ، اور زکام کا دورانیہ بھی کم ہو جاتا ہے۔

پوٹاشیم کا بہترین ذریعہ

ایک کیلے میں تقریباً چار سو بائیس گرام پوٹاشیم پائی جاتی ہے جو کہ جسم کو صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ایک انسان کو جسمانی افعال میں بہتری لانے کے لیے پوٹاشیم کافی مقدار میں چاہیئے ہوتی ہے، کیوں کہ پوٹاشیم دل کی دھڑکن کو بہتر بنانے، مضبوط مسلز، اعصابی نظام، نمکیات کی سطح کو کنٹرول کرنے لیے ضروری ہوتی ہے۔
جسم میں پوٹاشیم کی کمی ہائی بلڈ پریشر اور گردوں میں پتھری کے خطرات بڑھا سکتی ہے، اس کے ساتھ ساتھ جسمانی کمزوری اور تھکاوٹ کا مسئلہ بھی لاحق ہو سکتا ہے۔ یہ پھل جسم کو پوٹاشیم فراہم کر کے ان بیماریوں کے خطرات کو کم کرتا ہے۔

خون کی کمی سے بچاؤ

جسم میں خون کی کمی ہونے سے تھکاوٹ، زرد جِلد، اور سانس لینے میں مشکلات جیسی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس پھل میں آئرن کافی مقدار میں پایا جاتا ہے جس سے خون کے سرخ خلیات کی پیدوار بڑھتی ہے اور خون کی کمی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا، جس کی وجہ سے تھکاوٹ اور سانس لینے میں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

جِلد کی حفاظت کے لیے مفید

اس پھل میں میگنیز اور وٹامن سی بھی پائے جاتے ہیں جو اس کو سپر فوڈ بناتے ہیں۔ میگنیز وٹامن سی کو جسم کا حصہ بنانے میں کردار ادا کرتا ہے جب کہ یہ دونوں مل کر جسم کو فری ریڈیکلز کے نقصان سے بھی بچاتے ہیں اور جسم میں کولیجن پیدا کرتے ہیں جس سے جِلد اور ہڈیوں کی صحت بہتر ہوتی ہے۔

گردوں کی صحت میں بہتری

کیلے کا شمار ان پھلوں میں کیا جاتا ہے جو گردوں کے کینسر کے خطرات کو کم کرتے ہیں کیوں کہ یہ اینٹی آکسیڈنٹس فینولیکس سے بھرپور ہوتے ہیں۔

حمل کے دوران مفید

حمل کے دوران اکثر خواتین کو پاؤں کی اکڑن اور درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس درد اور اکڑن کو کم کرنے کے لیے کیلے بہت اہم کردار ادا کر دسکتے ہیں۔ ان میں شامل وٹامن بی 6 بچے کی نشونما میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

انرجی کا بہترین ذریعہ

ورزش کے دوران بہت سی جسمانی توانائی استعمال ہوتی ہے جسے حاصل کرنے کے لیے لوگ انرجی ڈرنکس استعمال کرتے ہیں، لیکن ان ڈرنکس کے صحت پر مضر اثرات بھی ظاہر ہو سکتے ہیں۔ اس کے برعکس انرجی کو حاصل کرنے کے کیلوں کا استعمال نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔کیلے کے مزید طبی فوائد کے متعلق معلومات کسی ماہرِ غذائیت سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ آسانی کے ساتھ کسی ماہرِ غذائیت سے مشورہ حاصل کرنے کے لیے آپ ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں کیوں کہ ہیلتھ وائر نے رابطہ کرنے کے طریقے کو بہت آسان بنا دیا ہے۔
#کتابیں #تعلیم #اسکول #پاکستان

_اپنی اصلاح کیجئے_*🚨« بیٹی کی رخصتـی کے وقـت قــرآن کا سـایـہ کـرنا انتہائی شرمناک رسم »**🔥ہمارے معاشرے میں ہونے والی شا...
26/10/2024

_اپنی اصلاح کیجئے_

*🚨« بیٹی کی رخصتـی کے وقـت قــرآن کا سـایـہ کـرنا انتہائی شرمناک رسم »*

*🔥ہمارے معاشرے میں ہونے والی شادیوں میں عجیب قسم کے رسم و رواج ہوتے ہیں، جن کو ہر نسل ناجانے کب سے کرتی آ رہی ھے، مگر کسی نے بھی یہ تکلیف نہیں کی کہ مسلمان ہونے کے ناطے یہی دیکھ لیں کہ شادیوں میں جو رسومات کر رہے ہیں آیا کہ اسلامی رسم ھے بھی یا کسی اور مذہب کے عقیدے سے منسلک ھے۔*

_🚨انہی رسومات میں سے ایک ھے جسے پاکستان میں 90 فیصد گھروں میں آزمایا جاتا ھے اور وہ ھے:_
*⚠️رخصتی کے وقت دلہن کا بھائی یا والد قرآن پاک کو غلاف میں لپیٹ کر اس کے سر پر سائے کے طور پر رکھتے ہیں اس نیت سے کہ اس کی شادی کے بعد کی نئی زندگی میں قرآن کی برکت کی وجہ سے خوشحالی ہوگی۔ (یعنی الله ﷻ کی رحمت ہو گی)۔*🚫

*افسوس یہ ایک غلط سوچ ھے*

*حقیقت👇۔*

*🔥شادی کی 90 فیصد رسومات برِصغیر کے ہندوؤں سے آئی ہیں، کچھ اسی شکل میں چلتی آ رہی اور کچھ کی شکل اسلامی بنا دی گئی جیسے؛ گھوڑا چڑھائی، دودھ پلائی، مہندی و مائیوں بیٹھنا، سہرا بندی و سہرا پڑھنا اور وہاں بھگوت گیتا کو بیٹی کی رخصتی پر اس کے سر پر رکھا جاتا تھا یہاں اس کی جگہ قرآن کو رکھا جاتا ہے۔*

*🔥یہ رواج ہم میں ہندوؤں سے آیا ھے، وہ دلہن کے کندھے یا سر کے پاس "بھگوت گیتا" رکھا کرتے تھے اور برِصغیر میں رہنے کی وجہ سے کم عقل مسلمانوں نے بھی اسے اپنا لیا، اور قرآن رکھ کر اس ہندوانہ رسم کو اسلامی رسم بنا دیا۔ اب وقت گزرتا گیا اور رسم کی اصل تو فراموش ہو گئی مگر آنے والی نسل اسے شادی کا لازمی جزو سمجھنے لگے اور ثواب کی نیت سے کرنے لگ گئے۔*

*⚠️❌ کچھ لوگوں کا عقیدہ تو یہ ھے کہ رسولِ پاک ﷺ نے حضرت فاطمہ رضی الله تعالیٰ عنما کے سر پر قرآن کا سایہ کیا تھا اسی لیے ہم بھی کر رہے ہیں۔*
(نعوذبالله تعالیٰ) *یہ سراسر جھوٹ ھے!*🚫

*⚠️قرآن کو پکڑ کر اسے دلہن کے سر پر چھتری کی طرح تان کر اس کا سایہ کیا جاتا ھے۔*

_حالانکہ ہمارے ہاں کی شادیوں کا حال سب کے کےسامنے ہے قدم قدم پر ہر کام میں الله ﷻ کی نافرمانی اور قرآنی تعلیمات کی مٹی پلید کرنے کی جاتی ہے اس کے باوجود کتنی دیدہ دلیری سے ہمیں بطور تبرک آخر میں برکتیں یاد آجاتی ہیں قرآن کریم یاد آجاتا ہے ۔ ۔ ۔ ۔یہ قرآن کریم کے ساتھ کتنا بھونڈا مذاق ھے_
اعاذ نا الله منه

_⚖️👈کیا روزِ محشر الله ﷻ ہم مسلمانوں سے نہیں پوچھے گا *کہ کیا قرآن کریم میں نے صرف اسی لیے نازل کیا تھا کہ تم اس کو حریر و ریشم کے غلافوں میں لپیٹ کر گل و ستہ طاق نسیاں بنا کر رکھ دو ؟؟؟ جبکہ یہ کتاب تو رہنمائی کرنے آخرت کی تیاری کرنے اور ہدایت پانے کیلئے نازل فرمائی گئی تھی* اور ہم نے کیا کیا؟؟؟؟؟_

*⚠️ہم نے قرآن مجید کو کبھی تبرک کے طور پر استعمال کیا, کبھی دلہن کے سر پر wifi بناکر, کبھی مردے بخشوانے اور کھانے پر فاتحہ پڑھنے کے لیے اور یا پھر تعویز بناکر لٹکائے جانے کیلئے افسوس صد افسوس!!!*

*🙏☆ زندگی میں خوشی لانے کیلئے قرآن کو پڑھنا ہوگا سیکھنا ہوگا :*

*🙏زندگی بہتر گزارنی ہے تو بیٹی کو قرآن کے سایے میں رخصت کرنے کے بجائے قرآن کی تعلیمات دے کر اگلے گھر بھیجا جائے، تب تو یقینی برکت و رحمتیں ہوں گی زندگی میں۔*

*🚨 مگر افسوس کہ آج کل *قرآن سر پر لہراتے ہوئے اُس کی بے ادبی بے حرمتی کرتے ہوئے اور شادی میں الله ﷻ کے احکامات کی بڑے جوش و خروش سے خلاف ورزی کرتے ہوئے گناہ کے کےسارے کام ناچ گانا ڈھول باجے مرد و زن کا اختلاط اور بےہودگی بے پردگی کرنے کے بعد۔۔۔۔۔۔۔۔* دُلہن صاحبہ رخصت کی جاتی ھے *اور پھر لوگ کہتے ہیں گھروں میں خوشیاں نہیں ‼ ، سکون نہیں. ‼*_

*⚫°°°°°°°°°°°°°°*

*🚨 آج کل ہونے والی رخصتی کی رسم بھی ہندوؤں سے آئی ھے اور قرآن سر پر رکھنے کی رسم بھی کم عقل مسلمانوں نے ایجاد کر لی۔*

*📌جبکہ اس رسم کا تعلق دینِ اسلام سے نہیں اور نا ہی یہ باعث ثواب و برکت عمل ھے، بلکہ عورت بغیر پردے کے فقط نام کے دوپٹے میں نامحرموں کی نظروں اور کیمرے کی آنکھوں میں سے گزرتے ہوئے رخصت کی جاتی ھے اور اوپر قرآن کو سر پر رکھ کر الله تعالیٰ سے رحمت کی امید رکھنا گویا کہ قرآن کوئی wifi ہو ⚡ باعث گناہ بھی ھے اور یہ عمل شرعی طور پر بدعت ھے۔🚫 اس رسم کو معاشرے سے ختم کر دینا چاہیے۔*

*🙏خود بھی بچیں اور خوسروں کو بھی اخلاق سے سمجھائیں۔ اللّٰه ﷻ ہمیں سیدھے راستے پر چلا دیں۔ ۔ ۔آمین!*

*کیا آپ AM اور PM کا مطلب جانتے ہیں ؟*آپ بچپن سے ہی وقت کے ساتھ AM یا PM لکھا دیکھتے چلے آرہے ہیں لیکن کبھی سوچا کہ اس ک...
15/09/2024

*کیا آپ AM اور PM کا مطلب جانتے ہیں ؟*

آپ بچپن سے ہی وقت کے ساتھ AM یا PM لکھا دیکھتے چلے آرہے ہیں لیکن کبھی سوچا کہ اس کا مطلب کیا ہے؟
دن 12 بجے کے بعد PM اور رات 12 بجے کے بعد AM کیوں لکھتے ہیں؟اگرچہ آپ نے اپنے ذہن میں اس کے کئی طرح کے جوابات بنارکھے ہوں گے لیکن دراصل یہ لاطینی زبان کے چار الفاظ کے مخفف ہیں۔ پہلے AM کو دیکھتے ہیں، یہ لاطینی الفاظ ”اینٹ میریڈیم“ (Ante Meridiem) کا مخفف ہے جن کا معنی ہے ”نصف النہار سے پہلے“ یعنی دوپہر سے پہلے۔
اسی طرح PM لاطینی الفاظ ”پوسٹ میریڈیم“ (Post Meridiem) کا مخفف ہے اور ان الفاظ کا معنی ہے ”نصف النہار کے بعد“، یعنی جب ہم دوپہر ایک بجے کو 1PM لکھتے ہیں تو اس کا مطلب ہے نصف النہار کے بعد پہلا گھنٹہ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دن رات PM،AM ہمارے سامنے لکھا ہونے کے باوجود ہم میں سے 99فیصد سے زائد لوگ ان کا مطلب نہیں جانتے، مگر اب آپ ان لوگوں میں شامل نہیں رہے۔۔!!!
#کتابیں #تعلیم #اسکول #پاکستان

بیشتر ماہرین کا خیال ہے کہ یہ کرہ ارض لگ بھگ 5 ارب سال قدیم ہے جبکہ اس کرہ ارض پر زندگی کے آثار 3 ارب 80کروڑ سال پرانے ...
28/08/2024

بیشتر ماہرین کا خیال ہے کہ یہ کرہ ارض لگ بھگ 5 ارب سال قدیم ہے جبکہ اس کرہ ارض پر زندگی کے آثار 3 ارب 80کروڑ سال پرانے بتائے جاتے ہیں۔ سائنسدان ایک عرصہ سے اس کھوج میں لگے ہوئے ہیں کہ اس کرہ ارض کا ابتدائی انسان کیسا تھا ،اس کا رہن سہن اور اطوار کیسے تھے، یہ کیا کھاتا تھا اور کیا پہنتا تھا ؟۔ چونکہ کھوج انسانی فطرت کا ایک اہم عنصر ہے اس لئے جہاں وقت کے ساتھ ساتھ ایک طرف انسانی تجسس کی گرہیں کھلتی گئیں تو دوسری طرف سوالات سے سوالات بھی جنم لیتے چلے گئے۔ اگرچہ دنیا بھر میں دور جدید کے انسان نے زمانہ قدیم کے انسان کے رہن سہن ، بارے بہت کچھ کھوج نکالا ہے لیکن جہاں تک اس کے لباس کا تعلق ہے اس بارے بھی اگرچہ بہت سارے رازوں سے پردہ اٹھا تو ہے لیکن بقول ماہرین ابھی بہت کچھ کھوجنا باقی ہے۔
روایات اور مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ ابتدائی دور کے انسان نے ایک مدت تک بے لباس زندگی گزاری تھی۔ یہ قیاس بھی کیا جاتا ہے کہ اس دور کا انسان شعور سے عاری ہوا کرتا تھا۔سائنسدانوں کا گمان ہے کہ اپنے بارے انسان کو سب سے پہلا شعور موسموں سے بچنے کا آیا۔ اسے جب سردی سے اپنی حفاظت کا احساس ہوا تو اس نے اپنے اردگرد جھاڑیوں کو استعمال میں لاکر اپنی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا شروع کیا۔ پھر اس کی ترجیحات اس مقصد کیلئے چوڑے پتوں والے درختوں پر آن ٹھہری ، جس سے اس کے جسم کا بیشتر حصہ ڈھکنا شروع ہوا تو اس کو لباس کی اہمیت کا احساس ہونے لگا۔اس کے شعور کی اگلی منزل جنگلی جانوروں کی کھال تھی جس سے نہ صرف اس نے اپنے جسم کو مناسب طریقے سے ڈھانپا بلکہ سردیوں کی شدت سے بھی اپنے آپ کو زیادہ محفوظ پایا۔
2020ء تک سائنسدانوں اور تحقیق کرنے والوں نے ہمیں یہ باور کرا رکھا تھا کہ انسان نے باقاعدہ طور پر اپنے لئے لباس تیار کرنے کا کام آج سے لگ بھگ 40 ہزار سال پہلے شروع کیا تھا ورنہ اس سے پہلے دور قدیم کا انسان سرد موسم سے بچاو کیلئے جانوروں کی کھال کو ڈھال کے طور پر اوڑھ لیا کرتا تھا۔
لباس کے کھوج کی انسان کو پہلی بڑی کامیابی2011ء میں اسوقت ہوئی جب مراکش کے قدیم ترین ''کونٹریبینڈ ئرز‘‘نامی غاروں سے امریکی سائنسدانوں کو وہیل مچھلی، ڈولفن اور کچھ دیگر جانوروں کی ہڈیوں سے بنے ہوئے 60 سے زیادہ لباس سازی کے اوزار ملے تھے۔ ان کے بارے ماہرین کا خیال تھا کہ یہ اوزار ایک لاکھ بیس ہزار سال قدیم ہیں۔گویا یہ اس سے پہلے ملنے والے اوزاروں سے 80 ہزار سال زیادہ قدیم تھے۔صرف یہی نہیںبلکہ حیران کن حد تک ان دونوں ادوار کے اوزاروں میں حیرت انگیز مماثلت دیکھی گئی ۔ ان دریافتوں پر ایک لمبے عرصے سے دنیا بھر کے ماہرین اور سائنسدانو

 # # انسانی جسم کے حیرت انگیز حقائقانسانی جسم ایک پیچیدہ اور حیرت انگیز نظام ہے جس میں اربوں خلیات، اعضاء اور نظام مل کر...
07/08/2024

# # انسانی جسم کے حیرت انگیز حقائق

انسانی جسم ایک پیچیدہ اور حیرت انگیز نظام ہے جس میں اربوں خلیات، اعضاء اور نظام مل کر کام کرتے ہیں۔ یہاں کچھ حیرت انگیز حقائق ہیں جو آپ کے جسم کے بارے میں جاننے کے قابل ہیں:

**1. آپ کا جسم مسلسل تجدید ہوتا رہتا ہے۔**

ہر سات سال میں، آپ کے جسم کے تمام خلیات بدل جاتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کے پاس ایک طرح سے ایک نیا جسم ہے۔

**2. آپ کے جسم میں 100 ٹریلین سے زیادہ بیکٹیریا ہیں۔**

یہ بیکٹیریا آپ کے ہاضمہ، مدافعتی نظام اور دیگر صحت کے کاموں کے لیے ضروری ہیں۔

**3. آپ کا دماغ آپ کے جسم کے تمام اعضاء سے زیادہ توانائی استعمال کرتا ہے۔**

آپ کا دماغ آپ کے جسم کے کل وزن کا صرف 2% ہے، لیکن یہ آپ کے جسم کی کل توانائی کا 20% استعمال کرتا ہے۔

**4. آپ کی کھوپڑی 22 ہڈیوں سے بنی ہے۔**

یہ ہڈیاں آپ کے دماغ کو تحفظ فراہم کرتی ہیں۔

**5. آپ کے جسم میں 100,000 میل سے زیادہ رگیں اور شریانیں ہیں۔**

یہ رگیں اور شریانیں آپ کے جسم میں خون اور آکسیجن کو پہنچاتی ہیں۔

**6. آپ کا دل ہر روز 2,000 گیلن سے زیادہ خون پمپ کرتا ہے۔**

یہ خون آپ کے جسم کے تمام حصوں میں آکسیجن اور غذائی اجزاء پہنچاتا ہے۔

**7. آپ کے پھیپھڑے ہر روز 20,000 بار سانس لیتے ہیں۔**

یہ سانس آپ کے جسم کو آکسیجن فراہم کرتی ہے اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کو خارج کرتی ہے۔

**8. آپ کے معدے میں ایک طاقتور تیزاب ہوتا ہے جو کھانے کو ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے۔**

یہ تیزاب اتنا مضبوط ہے کہ یہ دھات کو بھی گھلا سکتا ہے۔

**9. آپ کی جلد آپ کے جسم کا سب سے بڑا عضو ہے۔**

یہ آپ کے جسم کو تحفظ فراہم کرتا ہے اور درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔

**10. آپ کے جسم میں 37 ٹریلین سے زیادہ خلیات ہیں۔**

یہ خلیات آپ کے جسم کے تمام اعضاء اور نظام کو بناتے ہیں۔

**یہ صرف چند حیرت انگیز حقائق ہیں جو آپ کے جسم کے بارے میں جاننے کے قابل ہیں۔ انسانی جسم ایک پیچیدہ اور حیرت انگیز نظام ہے جس کی ہم اب بھی مکمل طور پر کھوج نہیں کر سکے ہیں۔**

🫀 *تنہائی میں دل کا دورہ پڑنا، کیا موثر اقدامات اپنائیں؟* 🫀دل کا دورہ عالمی سطح پر موت کی سب سے بڑی وجوہات میں سے ایک ہے...
06/08/2024

🫀 *تنہائی میں دل کا دورہ پڑنا، کیا موثر اقدامات اپنائیں؟*

🫀دل کا دورہ عالمی سطح پر موت کی سب سے بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔ یہ ہر سال 17.9 ملین زندگیوں کا ذمہ دار ہے جو کہ عالمی اموات کا 32 فیصد ہے لہٰذا دل کا دورہ وہ طبی حالت ہے جو اچانک اور کبھی بھی ہوسکتی ہے۔

✍🏻اس تحریر میں ہم اس حوالے سے بات کریں گے کہ جب آپ کو اپنے سینے میں درد محسوس ہو جو آپ کے بازو اور آپ کے جبڑے تک کو متاثر کرے اور آپ کو دل کے دورے کا شبہ ہو تو ایسے وقت میں آپ کو فوری طور پر کیا احتیاطی تدابیر اپنانی چاہیے؟

▪️تنہائی کے وقت دل کا دورہ پڑنا اس حوالے سے ہم سوچتے نہیں ہیں جبکہ اس کیلئے ہمیں تیار رہنا چاہیے اور ایسے وقت میں موثر اقدامات کا علم ہونا چاہیے۔

دل کا دورہ اس وقت ہوتا ہے جب دل کے پٹھوں کے کسی حصے میں آکسیجن والا خون کا بہاؤ بند ہو جاتا ہے۔ آکسیجن کے بغیر دل کے پٹھے مردہ ہونے لگتے ہیں۔

ہارٹ اٹیک کی علامات میں سینے، ایک یا دونوں بازوؤں، کمر، گردن، جبڑے یا پیٹ میں درد، سانس لینے میں دشواری، ٹھنڈا پسینہ، متلی یا سر میں ہلکا درد شامل ہیں۔ ان علامات کو پہچاننا دل کے دورے سے بچنے کیلئے پہلا قدم ہے بالخصوص جب آپ کے آس پاس مدد کرنے والا کوئی نہ ہو۔

جب آپ ان علامات کو محسوس کریں تو وہ اقدامات جو آپ کو فوری طور پر اٹھانے چاہئیں، وہ درج ذیل ہیں:

ایمرجنسی سروسز کو کال کریں: یہ ہمیشہ آپ کا پہلا کام ہونا چاہیے۔ یہ مت سوچیں کہ علامات درد ختم ہوجائے گا۔ جتنی جلدی آپ مدد حاصل کریں گے آپ کے دل کو اتنا ہی کم نقصان پہنچے گا اور آپ کے زندہ رہنے کے امکانات اتنے ہی زیادہ ہوں گے۔

📌 *ڈسپرین چبائیں: 325 ملی گرام کی ڈسپرین چبائیں۔ گولی کو نگلنے کے بجائے چبانے کی وجہ سے یہ خود میں جلدی جذب ہوگی جس سے خون کے جمنے کے عمل کو محدود کیا جاسکتا ہے۔*

پرسکون رہیں: گھبراہٹ دل میں آکسیجن کی مانگ کو بڑھادیتی ہے۔ ایک آرام دہ پوزیشن تلاش کریں جیسے ترچھے ہوکر ٹیک لگاکے بیٹھیں۔ یہ آپ کے دل پر کم دباؤ ڈالے گا۔

🚫کیا نہیں کرنا چاہیے:

علامات کو نظر انداز نہ کریں

خود ڈرائیو کرکے اسپتال نہ جائیں۔

غسل نہ کریں: یہ تکلیف دہ احساس کو عارضی طور پر دور کرسکتا ہے لیکن یہ دل پر دباؤ کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

آخر میں یہ بات ضرور یاد رکھیں کہ تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ دل کا دورہ پڑنے کے پہلے گھنٹے میں اٹھائے گئے اقدامات ہی بہتر یا خراب نتائج کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔

*Source: express news*

زمانے کی ضربیں صرف سیدھے اور مضبوطی سے قائم رہنے والے کے حصے آتی ہیں۔ جو ٹیڑھا ہو چکا وہ ان چوٹوں سے آزاد ہے۔
05/08/2024

زمانے کی ضربیں صرف سیدھے اور مضبوطی سے قائم رہنے والے کے حصے آتی ہیں۔
جو ٹیڑھا ہو چکا وہ ان چوٹوں سے آزاد ہے۔

Address

North Karachi
Karachi
75850

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kitaab Gher posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kitaab Gher:

Share