31/05/2026
*جب تک آپ اپنے باپ کو یاد کرو گے وہ نہیں مرے گا ۔ آپ کے والدین تو ویسے بھی نہیں مر سکتے کیونکہ اس میں ایک بڑا راز یہ ہے کہ وہ مرتے وقت زندگی اپنے خون کی شکل میں آپ کو دے جاتے ہیں ۔ جب تک آپ زندہ ہیں ، آپ کے والدین زندہ ہیں ۔ تو گویا کہ زندگی جب تک جاری ہے وہ پچھلا بندہ نہیں مرتا کیونکہ اب وہ خون کی شکل میں ہے ، باپ کی شکل میں ہے ، یا علم کی شکل میں ہے ۔ تو آپ کو علم ہو یا نہ ہو آپ والدین کا خون ہو ۔ اب یہ عجب بات ہے کہ والدین کے مر جانے کے بعد بھی ان کا خون زندہ بن کے ان کی اولاد میں زندہ ہے ۔ یہ بھی زندہ رہنے کا ایک طریقہ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(گفتگو والیم 5 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ صفحہ نمبر 118 ، 119)
حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ