01/10/2022
ڈسٹرکٹ ملیر
سابق ایس ایچ او ممتاز مروت کے پالے گئے 35رکنی گینگ کے اہم کارندے ملیر پولیس کے ہاتھوں گرفتار
گرفتار ملزمان مین نیشنل ہائی وے پر آئل ٹینکرز،چھالیہ کی گاڑیوں و منشیات کی گاڑیوں کو پکڑ کر ملیر پولیس کے نام پر لاکھوں روپے وصول کرتے تھے
ڈی ایس پی بن قاسم نے اپنے پرسنل اسکوارڈ کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان برہان،میر افضل اور سلیم چانڈیو کو گرفتار کرلیا
پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھتہ وصولی کی رقم 33لاکھ روپے،دو عدد پسٹل اور گاڑی برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کردیا ہے:رپورٹ
کراچی(کرائم رپورٹر/وضاحت نیوز) ڈسٹرکٹ ملیر پی ایس شاہ لطیف ٹاون کے سابق ایس ایچ او ممتاز خان مروت کے پالے گئے 35رکنی گینگ میں سے 4ملزمان کو ملیر پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کردیا ہے
گرفتار ملزمان برہان ولد اختر،میر افضل ولد امیر بادشاہ،نزاکت ولد ولی محمد اور محمد سلیم چانڈیو ولد علی نواز پورٹ قاسم چورنگی کے قریب پکٹ لگا کر آئل ٹینکرز ڈرائیورز سے بھتہ وصولی کرنے میں مصروف تھے جس کی اطلاع ڈی ایس پی بن قاسم کو ملی
ڈی ایس پی بن قاسم اپنے پرسنل اسکوارڈ کے ہمراہ فوری طور پر پورٹ قاسم چورنگی پر پہنچے تو ملزمان ٹینکرز ڈرائیورز سے بھتہ وصول کررہے تھے اور موقع پر موجود ٹینکرز ڈرائیورز نے ڈی ایس پی بن قاسم کو جملہ صورتحال سے آگاہ کیا جس پر پولیس نے چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا
ڈی ایس پی بن قاسم کی جانب سے مذکورہ واقعے کی اطلاع فوری طور پر ایس ایس پی ملیر سید عرفان علی بہادر کو دی گئی جس پر ایس ایس پی ملیر سید عرفان علی بہادر نے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے احکامات جاری کیے
ڈی ایس پی بن قاسم نے موقع پر ایس ایچ او اسٹیل ٹاون کو بلایا اور گرفتار ملزمان کو ایس ایچ او کے حوالے کیا جس کے بعد ایس ایچ او اسٹیل ٹاون گلبہار رند نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان سے 33لاکھ روپے بھتہ وصولی کی رقم،دو عدد پسٹل اور گاڑی برآمد کرکے ملزمان کو حوالات میں بندکردیا
ذرائع کے مطابق پورٹ قاسم چورنگی پر پی ایس شاہ لطیف ٹاون کی پولیس موبائل بھی ملزمان کو بیک اپ دینے کے لیے موجود تھی ڈی ایس پی بن قاسم کے پہنچنے پر پی ایس شاہ لطیف ٹاون کی پولیس موبائل موقع سے چلی گئی ایسی غفلت و لاپرواہی برتنے پر ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاون چودھری اسلم کو فوری طور پر ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے معطل کردیا ہے
واضح رہے کہ سلیم چانڈیو سابق ایس ایچ او ممتاز خان مروت کا بیٹر تھا جوکہ پی ایس شاہ لطیف ٹاون کی حدود میں گٹکا ماوا مافیا کی سرپرستی کرتا تھا اور سابق ایس ایچ او ممتاز خان مروت کی جانب سے گرفتار ملزمان سے برآمد منشیات بھی سلیم چانڈیو اپنے منشیات فروشی کے اڈے صالح محمد گوٹھ میں پہنچاتا اور فروخت کرتا تھا
سابق ایس ایچ او ممتاز خان مروت کے معطل ہونے و بلیک کمپنی ہونے کے بعد بھی سلیم چانڈیو اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ملیر پولیس کو بدنام کرنے کے لیے جرائم پیشہ وسماج دشمن عناصر سے ملیر پولیس کے نام پر بھتہ وصول کرنے میں مصروف عمل تھا جس کی نشاندہی پہلے بھی میڈیا کے ذریعے کروائی گئی تھی
اسی طرح پی ایس قائد آباد پر سابق ایس ایچ او ممتاز مروت کے 35 رکنی گینگ کا کارندہ فدا کشمیری اس وقت ایس ایچ او امین کھوسہ کی اسپیشل ٹیم میں چل رہا ہے ْاور پی ایس قائد آباد پولیس کے خلاف شہریوں کو گھروں سے اٹھا کر نجی ٹارچر سیلز میں تشدد کرنا اور پھر معصوم و بےگناہ شہریوں کے گھر والوں سے رہائی کے عوض تاوان وصول کرنے سمیت گھروں سے نقدی و طلائی زیورات چوری کرنے جیسی متعدد شکایات موصول ہورہی ہیں
ایس ایس پی ملیر سید عرفان علی بہادر کو چاہیے کہ ملیر پولیس کو بدنام کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں اور ضلع میں امن وامان قائم کرنے و شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔