Vision Urdu

Vision Urdu This. a news channel and media company

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیوٹرلز کو کہا تھا جب عوام نکلے گی تو ...
22/07/2022

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیوٹرلز کو کہا تھا جب عوام نکلے گی تو سب کو سمجھ آجائے گی۔

جیو نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کھڑی ہو جائے تو سرکاری ملازم سامنے کھڑا نہیں ہو سکتا، جس طرح لوگ ضمنی انتخاب میں باہر آئے اس پر حیران ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ نیوٹرلز کو کہا تھا جب عوام نکلے گی تو سب کو سمجھ آ جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ لاہور کو چھوڑوں گا نہیں، ہفتے میں 2 دن قیام کیا کروں گا، حماد اظہر کو تحریک انصاف پنجاب کی صدارت سونپی جائے گی، یاسمین راشد بہت اچھی اور متحرک ہیں لیکن ان کے طبی معاملات ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری سے متعلق سوال پر چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ سنا ہے ڈپٹی اسپیکر کو سمجھ آ رہی ہے اور وہ ٹھیک ہو رہے ہیں۔

لاہور: حکومت نے پنجاب  پولیس کے آئی جی کو تبدیل کرتے ہوئے فیصل شاہکار کو نیا آئی جی تعینات کردیا۔ذرائع کےمطابق صوبائی ...
22/07/2022

لاہور: حکومت نے پنجاب پولیس کے آئی جی کو تبدیل کرتے ہوئے فیصل شاہکار کو نیا آئی جی تعینات کردیا۔

ذرائع کےمطابق صوبائی حکومت کی تبدیلی کی صورت میں پنجاب کے چیف سیکرٹری کامران افضل اور آئی جی پولیس راؤ سردار نے اپنے عہدوں سے علیحدہ ہونے کی تیاری کرلی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے وفاق میں بھیجنے کی درخواست کی تھی۔

ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے کچھ دن پہلے ہی وفاق میں بھیجنے کی درخواست کی۔

اب حکومت نے صوبے میں آئی جی پنجاب کو تبدیل کردیا ہے اور راؤ سردار کی جگہ فیصل شاہکار کو نیا آئی جی پنجاب لگایا گیا ہے جب کہ آئی جی پنجاب راؤ سردار کو ریلوے پولیس کا نیا آئی جی مقرر کیا گیا ہے۔

کون بنے گا وزیر اعلیٰ پنجاب؟ فیصلہ آج ہوگا، مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز اور  تحریک انصاف کے حمایت یافتہ مسلم لیگ ق کے چوہد...
22/07/2022

کون بنے گا وزیر اعلیٰ پنجاب؟ فیصلہ آج ہوگا، مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ مسلم لیگ ق کے چوہدری پرویز الہٰی پھر آمنے سامنے ہیں۔

دونوں طرف سے کامیابی کے پیشگی دعوے بھی کیے جا رہے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج 4 بجے طلب کیا گیا ہے، پنجاب اسمبلی میں مہمانوں کا داخلہ بند ہوگا، میڈیا پریس گیلری سے کوریج کرے گا، موبائل فون لے جانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔

پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے نومنتخب 15، مسلم لیگ ن کے 3 اور ایک آزاد رکن نے حلف اٹھا لیا جو ووٹنگ میں حصہ لیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعرات کو چیئرمین عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے پی ٹی آئی اور ق لیگ پنجاب کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں 186 ارکان شریک ہوئے۔

اس حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ ‏لاہور کے مقامی ہوٹل میں پی ٹی آئی اور ق لیگ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں 186 اراکین شریک ہوئے۔

دوسری جانب ن لیگ کی جانب سے حتمی نمبرز جاری نہیں کیے گئے البتہ گزشتہ روز عطا تارڈ کا کہنا تھا کہ ان کے تعداد 180 کے قریب ہیں۔
17 جولائی کو ہونے والے ضمنی الیکشن کے بعد پنجاب میں اپوزیشن کا پلڑا بھاری ہو گیا، پی ٹی آئی کے 178 اور مسلم لیگ ق کے10ارکان کو ملا کر اپوزیشن ارکان کی تعداد188ہوگئی۔

ضمنی الیکشن میں4 نشستوں پر کامیابی کے بعد مسلم لیگ ن کے پنجاب میں168ارکان ہوگئے تاہم ایک رکن نے ابھی حلف نہیں اٹھایا ہے اور اس کا ووٹ کھٹائی میں پڑتا نظر آرہا ہے۔

اگر اس رکن نے حلف اٹھالیا تو ن لیگ168، پیپلزپارٹی7، آزاد 3 اور راہ حق پارٹی کے ایک ووٹ کےساتھ حکومتی اتحاد کے ارکان کی تعداد179بنتی ہے۔

جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں مزید 230 روپے تک گر گیا۔فارن ایکسچینج ایسوسی ایشن...
21/07/2022

جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں مزید 230 روپے تک گر گیا۔

فارن ایکسچینج ایسوسی ایشن آف پاکستان (FAP) کے مطابق، آج جب سیشن کا آغاز ہوا تو، گرین بیک کے مقابلے میں مقامی کرنسی کی قدر 5.08 سے 230 روپے تک گر گئی۔

ایف اے پی کے چیئرپرسن ملک بوستان نے گزشتہ پانچ سیشنز میں روپے کی مسلسل گراوٹ کی وجہ "سیاسی افراتفری" اور بین الاقوامی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کو قرار دیا۔

بوستان نے وضاحت کی کہ اس کے علاوہ، ڈالر کی قدر میں گزشتہ ہفتے کے دوران برطانوی پاؤنڈ اور جاپانی ین سمیت 40 سے زائد کرنسیوں کے مقابلے میں اضافہ ہوا تھا، جس نے مقامی مارکیٹ میں روپے کو متاثر کیا تھا۔

انہوں نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) سے کہا کہ وہ ’’قیاس آرائیوں‘‘ میں ملوث بینکوں کے خلاف سخت کارروائی کرے تاکہ ڈالر کی قیمت میں ’’مصنوعی اضافہ‘‘ کو روکا جاسکے۔

حکومت نے سابق آئی بی آفیسر آفتاب سلطان کو چیئرمین نیب نامزد کردیا۔ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس بیورو کے سابق چیئرمین آف...
21/07/2022

حکومت نے سابق آئی بی آفیسر آفتاب سلطان کو چیئرمین نیب نامزد کردیا۔

ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس بیورو کے سابق چیئرمین آفتاب سلطان کو نیب کا نیا چیئرمین نامزد کیا گیا ہے۔

آفتاب سلطان کا تعلق پولیس سروس پاکستان سے تھا وہ گریڈ 22 کے افسر تھے اور پولیس میں اعلیٰ عہدوں سمیت آئی بی کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی کابینہ نے آفتاب سلطان کو چیئرمین نیب تعینات کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

آفتاب سلطان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے دور میں انٹیلی جنس بیورو کے سربراہ رہے۔

2002 میں پرویز مشرف کے دور حکومت میں آفتاب سلطان ڈی آئی جی سرگودھا تعینات رہے، انہیں اس دور حکومت میں معطل کیا گیا تھا۔

2013 کے عام انتخابات کے دوران آفتاب سلطان آئی جی پنجاب تعینات تھے۔

انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ 2.08 روپے بڑھ کر 227 روپے ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے بڑھ کر 228 روپے کا ہو گیا ہے۔رو...
21/07/2022

انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ 2.08 روپے بڑھ کر 227 روپے ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے بڑھ کر 228 روپے کا ہو گیا ہے۔

روپےکی قدر میں گراوٹ برقرار، ڈالر 224 روپے 92 پیسےکا ہوگیا

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے اور 100 انڈیکس 330 پوائنٹس کم ہو کر 40129 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈالر 2 روپے 93 پیسے کے اضافے کے بعد 224 روپے 92 پیسے پر بند ہوا تھا۔

Address

Karachi Sindh
Karachi
73200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Vision Urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share