Malir News Plus

Malir News Plus Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Malir News Plus, Magazine, malir, Karachi.

16/02/2025

سیہون شریف میں حضرت لال شہباز قلندر رح علیہ کے سالانہ 773 واں سہ روز عرس مبارک کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، پہلی دھمال 17 فروری کو ہونگی

حکومت سندھ نے 19 فروری کو حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس پرتعطیل کا اعلان کردیا ہے۔محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآر...
14/02/2025

حکومت سندھ نے 19 فروری کو حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس پرتعطیل کا اعلان کردیا ہے۔محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 19 فروری بروز بدھ حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر صوبے میں عام تعطیل ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق 19 فروری کو تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

17/11/2024

اولڈتھانہ ولیج میں فری جنرل میڈیکل کیمپ جس میں مریضوں کا مفت معائنہ اور ادویات دیا گیا

اولڈ تھانہ سے تعلق رکھنے والے عبدالولید ،نعمان رحیم،واجد نواز،خان محمد نے BPS 16 SST کے امتحان میں  کامیابی حاصل کی ان ن...
15/10/2024

اولڈ تھانہ سے تعلق رکھنے والے عبدالولید ،نعمان رحیم،واجد نواز،خان محمد نے BPS 16 SST کے امتحان میں کامیابی حاصل کی ان نوجوانوں نے اولڈ تھانہ کے روایتوں کو قائم کیا جو اولڈ تھانہ کی پورے ملیر میں پہچان ہیں میں آپ سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

17/09/2024

کراچی (ملیر نیوز پلس) 16 ستمبر ،
عید میلادالنبی ﷺ کا روایتی جلوس کوکب نورانی اوکاڑوی ، شاہ عبد الحق و ثروت اعجاز قادری کی قیادت میں مرکزی جلسہ گاہ کی جانب رواں دواں رہا شرکا دوران جلوس عقیدت واحترام کے ساتھ نبی رحمت رسول ﷺ پر درود شریف کے نذرانے پیش کرتے رہے مقررین نے اپنے خطاب میں سیرت رسول ﷺ پر درس و بیان جاری رکھا فضا نعرہ تکبیر و نعرہ رسالت ﷺ کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی شمع رسالت کے پروانوں نے استقبال جلوس کے لیے پانی و شربت کی سبیلیں لگادی تھیں اس پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے جلوس کو نظم و ضبط کے ساتھ اپنی منزل مقصود تک پہنچانے کے لیے بہترین حکمت عملی سے کام لیا ،

15/09/2024

احسان ڈیویلپمنٹ ویلفئیر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام شاندار میڈیکل کیمپ ،
ادویات کی مفت فراہمی کے باعث مریضوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
ٹیم صدام بلوچ نے انتظامات سنبھالے سر غلام اکبر نے اپنے تعاون سے کیمپ کو موثر بنانے کے لیے بہترین کردار ادا کیا اس موقع پر حمزہ حسان ویلفئیر سوسائٹی کے بانی سلمان پٹنی نے اعلان کیا کہ وہ حمزہ حسان ویلفئیر سوسائٹی کے بینر تلے پورے ملیر گڈاپ و کورنگی میں فری میڈیکل کیمپ لگوائیں گے اس کے لیے ملیر نیوز پلس کی ٹیم ہمیں جو لوکیشن کنفرم کرے گی وہیں کیمپ لگایا جائے گا ،

ایک دوست فرما رہے تھے کہ مجھے ایک بار ایران کے ایک گمنام قصبے میں جانے کا اتفاق ہوا‘ یہ اصفہان اور شیراز کے درمیان تھا‘ ...
13/09/2024

ایک دوست فرما رہے تھے کہ مجھے ایک بار ایران کے ایک گمنام قصبے میں جانے کا اتفاق ہوا‘ یہ اصفہان اور شیراز کے درمیان تھا‘ میں اس کا نام بھول گیا ہوں‘ مجھے وہاں رات گزارنا پڑ گئی‘ میں یہ جان کر حیران رہ گیا پورے قصبے میں فریج نہیں تھا‘ میزبان نے بتایا ہم خوراک کو فریج میں رکھنا گناہ سمجھتے ہیں‘ میں حیران رہ گیا‘ وہ بولا‘ شاہ ایران کے دور میں حکومت عوام کو فریج خریدنے کی ترغیب دیتی تھی‘ قسطوں پر ٹی وی اور فریج مل جاتے تھے‘ پورے شہر نے فریج خرید لیے۔

ہمیں چند دن بعد احساس ہوا ہمارے دل تنگ ہو گئے ہیں‘ ہم نے فالتو کھانا فریجوں میں رکھنا شروع کر دیا ہے‘ لوگ اس سے پہلے اضافی کھانا ضرورت مندوں یا ہمسایوں میں بانٹ دیا کرتے تھے‘ ہم میں سے ہر شخص اپنی ڈش ہمسائے کے گھر بھجواتا تھا اور ہمسائے اپنا کھانا ہمیں دے دیتے تھے‘ فریج نے میزبانی اور محبت کا یہ سلسلہ روک دیا‘ ہمارے امام صاحب نے ایک دن پورے شہر کو اکٹھا کیا اور فریج کو حرام قرار دے دیا‘ حکومت نے بہت زور لگایا لیکن ہم لوگوں نے اپنے فریج بیچ دیے یا پھر اپنے دور دراز کے رشتے داروں کو دے دیے‘ وہ دن ہے اور آج کا دن ہے ہمارے قصبے میں فریج واپس نہیں آیا۔

میں نے پوچھا اس سے کیا فائدہ ہوا؟ وہ ہنس کر بولا ”بہت فائدہ ہوا‘ ہمارے پورے شہر میں کوئی شخص بھوکا نہیں سوتا‘ لوگ پیٹ بھر کرکھانا کھاتے ہیں اور باقی کھانا کسی نہ کسی مسکین‘ حاجت مند یا بھوکے کو دے دیتے ہیں‘ ہم لوگ ہمسایوں میں بھی کھانا بانٹتے ہیں یوں پورے شہر میں کوئی بھوکا نہیں رہتا“

13/09/2024

کراچی (ملیر نیوز پلس)
رپورٹ آصف رفیق ؛

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی انٹرنیشنل میری ٹائم ایگزی بیشن اینڈ کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے
پروگرام میں وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افیئرز قیصر شیخ، سیکریٹری میری ٹائم ظفر شاہ، ڈی جی شپنگ مس عالیہ شاہد، کمانڈنٹ پاکستان میرین اکیڈمی کموڈور رضوان منور، چیئرمین کراچی پورٹ اور قاسم پورٹ، گوادر پورٹ، پی این ایس سی اور دیگر شریک تھے سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن مسٹر آرسینیو انتونیو ڈومینگیز ویلاسکو (Mr Arsenio Antonio Dominguez Velasco) نے خصوصی طور پر شرکت کی،
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا
کہ دنیا بھر سے معزز مہمانانِ گرامی کی آمد ہمارے لیے باعث فخر ہے
یہ ایونٹ ہمارے باہمی تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہےآپ کی آمد ہی ہمارے بہترین تعلقات کی دلیل ہے اور بحری شعبے کی جانب تعاون میں ایک بڑھتا قدم ہے
پاکستان کی سمندری حدود بڑی اہمیت کی حامل ہے، جو کہ دیگر ممالک کو وسطی ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ سے ملاتی ہے پاکستان عالمی بحری تجارت میں نہایت اہم کردار ادا کررہا ہےہم اسے مزید بہتر اور تقویت دینا چاہتے ہیں حال ہی میں ہم نے اپنی بندرگاہوں کے انفرااسٹرکچر میں بہتری کرتے ہوئے مؤثر اقدامات کیے ہیں
کراچی پورٹ، پورٹ قاسم اورگوادر پورٹ پاکستان کی بحری صنعت میں ریڑ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں
ان بندرگاہوں نے بین الاقوامی ممالک کی توجہ اپنی جانب مبذول کررکھی ہے
پاکستان میں بحری تجارت کے بہترین مواقع دستیاب ہیں
پاکستانی معیشت کو پروان چڑھانے میں یہ بندرگاہیں نہایت اہم کردار ادا کرسکتی ہیں
بحری تجارت کے فروغ میں ہماری بندرگاہوں کی اہمیت کافی حد تک بڑھ چکی ہے
ہم انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے قواعد و ضوابط کے مطابق عمل پیرا ہیں
پاکستان میری ٹائم سیفٹی، سیکورٹی اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے آئی ایم او کے طے کردہ معیارات پر پورا اترے گی
ہم سمندر کو آلودگی سے پاک رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ہماری حکومت نے میری ٹائم سیکورٹی کے حوالے سے مؤثر اقدامات کیے ہیں
ہم پاکستان کی سمندری حدود سے گزرنے والے جہازوں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہیں
بحری قزاقوں اور دیگر سمندری خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیشہ پُر عزم ہیں پاکستان ایک محفوظ اورپائیدار سمندری ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے
عالمی سمندری قوانین پر عمل پیرا ہو کر محفوظ گزرگاہوں کا قیام یقینی بنایا جاسکتا ہے پاکستان پائیدار بلو اکانومی کے فروغ میں اپنا فعال کردار ادا کر رہا ہےہم اپنے ماہیگیروں کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں
ماحولیاتی تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے پاکستان سمندری آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی جیسے اہم چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے
ہم پاکستان میری ٹائم سے وابستہ تربیتی اداروں میں سرمایہ کاری کر رہا ہے
اس شعبے کی پائیدار ترقی کے لیے افرادی صلاحیت میں اضافہ کرنا ضروری ہے
آئی ایم او کے ساتھ فنی تعاون کے خواہشمند ہیں، جس سے ہماری بحری صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا
پاکستان سنہ 27-2026ء میں آئی ایم او کا کونسل ممبر بننے کے لیے پُرامید ہےپاکستان میری ٹائم صنعت سے متعلق آئی ایم او کے مشن پر عمل پیرا ہو کر فعل کردار ادا کرے گا
ہم پاکستان کو معاشی حوالے سے پائیدار ملک بنانے کے لیے پر امید ہیں؛

03/08/2024

چار جنوری2010 کو عطا آباد بالا کے دائیں ہاتھ پر پہاڑ کا پورا حصہ سرکا نہیں بلکہ سیدھا دریائے ہنزہ میں آ گرا۔ عطا آباد کے سامنے سے دریائے ہنزہ کی چوڑائی کم ہے۔ پہاڑ جب نیچے دریا میں گرا تو اس کا ملبہ زمین سے ٹکرانے کے بعد دوبارہ ہوا میں اچھلا اور یہ ملبہ عطا آباد پائن پر جا گرا جو عطا آباد بالا سے درے نیچا تھا اور اس عمل کے نتیجے میں وہاں انیس ہلاکتیں ہوئیں۔ عطا آباد پائن وہی گاؤں ہے جس کو حکومت نے محفوظ قرار دیا تھا تاہم اب جھیل بن جانے کے بعد اب عطا آباد بالا اور عطاآباد پائن دونوں ایک ہوچکے ہیں۔

پہاڑ گرنے اور ملبے کا زمین پرگر کر اچھلنے کو گلگت بلتستان کی انتظامیہ ’سپلیش‘ کا نام دیتے ہیں۔

Address

Malir
Karachi

Telephone

+923202011508

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Malir News Plus posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Malir News Plus:

Share

Category