Mufti Abdullah Khan

Mufti Abdullah Khan مفتی عبداللہ خان

قرآن و حدیث کی تعلیم و دعوت
سیرتِ رسول اللہ ﷺ
اصلاحِ معاشرہ اور اسلامی رہنمائی

علم سیکھیں، عمل کریں، اور دوسروں تک پہنچائیں۔

13/09/2026

Alhamdolillah

06/09/2026
31/08/2026

🕌 جامع مسجدِ قباء کراچی — ایک ضروری اپیل
03474676966
Easy paisa Abdullah Khan
26790108434170 میزان بینک
اسامہ عبداللہ

ہماری مسجد میں بچوں کے لیے تعلیم و تربیت کا ایک کمرہ تعمیر کیا جا رہا ہے، لیکن اس وقت دیواریں مکمل نہ ہونے کی وجہ سے مسجد کی حفاظت کا مسئلہ بھی درپیش ہے۔ بار بار چوری اور غیر متعلقہ لوگوں کے داخل ہونے کی وجہ سے سامان بھی محفوظ نہیں رہتا۔

اس کام کو مکمل کرنے کے لیے ہمیں بلاک، سیمنٹ، سریا اور دیگر تعمیراتی سامان کی ضرورت ہے۔

🤲 آپ اس نیک کام میں اپنا حصہ ڈالیں۔
آپ کا دیا ہوا ایک بلاک بھی ان شاء اللہ صدقۂ جاریہ بن سکتا ہے۔

جامع مسجدِ قبا، کراچی
آئیے! مسجد بھی محفوظ کریں اور اپنے بچوں کے لیے علم کا ایک محفوظ کمرہ بھی بنائیں۔ ❤️

اللہ تعالیٰ ہر تعاون کرنے والے کو بہترین بدلہ عطا فرمائے۔ آمین۔

28/08/2026

جسے گرم ریت پر لٹایا گیا، سینے پر بھاری پتھر رکھا گیا، مگر وہ پھر بھی پکار رہا تھا: اَحَد، اَحَد! ❤️

حضرت ابوبکرؓ نے غلامی کی زنجیریں توڑ کر حضرت بلالؓ کو آزاد کیا۔

کل کا غلام، آج کعبہ کی چھت پر اذان دینے والا بلالؓ بن گیا۔

یہ اسلام ہے؛ عزت رنگ و نسل سے نہیں، ایمان سے ملتی ہے۔ ﷺ

ان صاحب کو کوئی لگام لگائے ۔ مولانا مدظلہ کی بات کا ایک ایسا مطلب جو ہر سلیم العقل و الفطرہ آسانی سے سمجھ سکتا ہے ، اسکا...
28/08/2026

ان صاحب کو کوئی لگام لگائے ۔ مولانا مدظلہ کی بات کا ایک ایسا مطلب جو ہر سلیم العقل و الفطرہ آسانی سے سمجھ سکتا ہے ، اسکا غلط مطلب نکال کر مولانا پر طنز و تشنیع اصلاح و استہزاء فرمارہے ہیں کہتے ہیں مولانا راء کے ایجنٹ لگتے ہیں ، بوکھلا کر ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا رہے ہیں ۔

مولانا کے لفظ "ایسی ریاست " پر لعنت کا مطلب سے مراد وہ "اہل ریاست " جو ظلم اور نا انصافی کررہے ہیں ۔ اس سے یہ معنی نکالنا کہ مولانا گویا مملکت خدادا کو ہی ملعون قرار دے رہے ہیں انتہائی درجے کی حماقت ہے۔ ان صاحب کے اساتذہ کو بھی چاہیے انکو بٹھاکر پرائمری لیول پر کچھ اردو زباں وبیان کے قواعد پڑھائیں کہ کس جملہ کا کیا معنی ہوتا ہے ۔

28/08/2026

ھا ہے غربت ہاے

27/08/2026

جب آپ ایسے لوگوں کو وزیرِ صحت بنائیں گے جن کا ماضی لوگوں کا خون بہانے، لوگوں کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے، انہیں قتل کرکے بوریوں میں بند کرنے اور کچرے کے ڈھیروں میں پھینکنے جیسے جرائم سے عبارت رہا ہو، تو پھر حادثات کے وقت ان کی زبان میں نرمی، پشیمانی، خجالت اور افسوس کہاں سے آئے گا؟ آپ کو تو وہی فرعونیت، نخوت، تکبر، رذالت، سفالت اور سفاکیت نظر آئے گی۔

آج مصطفیٰ کمال نامی شخص نے بچوں کے زندہ جل جانے کے باوجود بھی وہی فرعونیت، وہی نخوت، وہی تکبر اور وہی سنگ دلانہ لہجہ اختیار کیا، تو اس میں نیا کیا ہے؟ یہ لوگ تو ویسے ہی خونخوار ذہنیت کے حامل ہیں۔

اس مصطفیٰ کمال نامی فرعون کے لفظ لفظ سے فرعونیت، نخوت، تکبر، رذالت، سفالت اور سفاکیت ٹپک رہی ہے۔ شرم، حیا، غیرت، عزت، احساس اور شعور کا نام و نشان تک نہیں۔ اس بے شرم، بے حیا اور بے حس انسان کو بات کرنے کا سلیقہ تک نہیں؛ نہ جانے ایسے شخص کو وزیرِ صحت کیسے بنایا گیا۔

اصل سوال یہ ہے کہ ایسے لوگوں کو اہم سرکاری عہدوں پر فائز ہی کیوں کیا جاتا ہے؟ جو شخص انسانی جانوں کے ضیاع جیسے سانحات پر بھی احساس، افسوس اور ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کر سکے، اسے عوام کی صحت اور زندگیوں سے متعلق اتنے اہم منصب پر فائز کرنا خود ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔

خدا ایسے لوگوں کو پاکستانی مظلوم عوام کے سامنے نشانِ عبرت بنائے۔

26/08/2026

🌸 سیدہ فاطمہؓ کی حیا اور صبر

سیدہ فاطمہؓ کی حیا ایسی تھی کہ بیماری اور فاقے کی حالت میں بھی ان کے دل میں شرم و حیا تھی۔ جب رسول اللہ ﷺ ان کی عیادت کے لیے تشریف لائے تو فاطمہؓ نے اپنی تکلیف کا ذکر کیا، اور آپ ﷺ نے فرمایا: "میں بھی تین دن سے کچھ نہیں کھایا۔"

یہ ہے نبی ﷺ کے گھرانے کی زندگی؛ فاقہ تھا مگر صبر تھا، تکلیف تھی مگر حیا تھی، اور کمی تھی مگر اللہ پر یقین تھا۔

ہمیں سیدہ فاطمہؓ کی زندگی سے حیا، صبر اور قناعت کا سبق سیکھنا چاہیے۔ ❤️

#حیا #صبر

25/08/2026

ربیع الاول ہمیں کیا سبق دیتا ہے؟ ﷺ

ربیع الاول صرف جلوس، نعرے اور چراغاں کا نام نہیں؛ یہ ہمیں رسول اللہ ﷺ کی سیرت پر چلنے کا درس دیتا ہے۔

سوچیے! اگر عصر، مغرب اور ظہر کی نمازیں جلوسوں میں ضائع ہو جائیں، تو ہم محبتِ رسول ﷺ کا کون سا حق ادا کر رہے ہیں؟
طائف میں نبی کریم ﷺ کے جسمِ اطہر سے خون بہا، پتھر مارے گئے، تکلیفیں برداشت کی گئیں—یہ سب ہماری ہدایت کے لیے تھا۔ ❤️‍🩹

آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم صرف محبت کا دعویٰ نہ کریں، بلکہ آپ ﷺ کی نماز، اخلاق، سنت، دعوت اور کردار کو اپنی زندگی میں اپنائیں۔

سچی محبتِ رسول ﷺ یہی ہے کہ زندگی سیرتِ مصطفیٰ ﷺ کے مطابق بن جائے۔

اگر یہ پیغام آپ کے دل کو لگا ہو تو پوسٹ کو لائک کریں، شیئر کریں اور دوسروں تک بھی پہنچائیں۔ 🤍

ﷺ ﷺ ٰ #نماز #اسلام #دعوت

23/08/2026

صحابہ کرام کی رسول اللہ کے ساتھ محبت

Address

Surab Goat
Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mufti Abdullah Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mufti Abdullah Khan:

Shortcuts

Share