PAK 94 Tv

PAK 94 Tv ہر جگہ ہر خبر

‏"تم یورپ کی طرف ہجرت کرو گے، اور قانون کی پابندی کرو گے۔ تم سگریٹ کے ٹکڑے زمین پر نہیں پھینکو گے، عوامی مقامات پر تمباک...
19/08/2025

‏"تم یورپ کی طرف ہجرت کرو گے، اور قانون کی پابندی کرو گے۔ تم سگریٹ کے ٹکڑے زمین پر نہیں پھینکو گے، عوامی مقامات پر تمباکو نوشی نہیں کرو گے، اور مخصوص مقامات سے سڑک پار کرو گے۔ تمہیں سیکیورٹی کا شعور اتنا ہوگا کہ اگر تمہاری کھڑکی کے سامنے سے بلی بھی چوری ہو جائے تو پولیس کو اطلاع دو گے۔

تم گاڑی چلاتے وقت سیٹ بیلٹ باندھو گے اور بچے کے لیے پچھلی سیٹ پر کرسی رکھو گے۔ تم قطار میں کھڑے رہو گے چاہے وہ ایک کلومیٹر لمبی کیوں نہ ہو۔ جب تمہیں یورپی شہریت ملے گی اور تم اپنے نمائندے کا انتخاب کرو گے، تو اس کی تاریخ، ماضی اور پیشہ ورانہ مہارت کے بارے میں تحقیق کرو گے۔ اگر تم یہ سب اپنی ملک میں کرتے تو شاید تمہیں ہجرت کرنے کی ضرورت نہ پڑتی۔

حالیہ مون سون میں 670 ہلاکتیں اور ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں: چیئرمین این ڈی ایم اے
19/08/2025

حالیہ مون سون میں 670 ہلاکتیں اور ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں: چیئرمین این ڈی ایم اے

صحافی خاور حسین کی پراسرار موت پر سندھ حکومت نے میڈیکل بورڈ اور فیکٹ فاٸنڈنگ کمیٹی قاٸم کردی۔
19/08/2025

صحافی خاور حسین کی پراسرار موت پر سندھ حکومت نے میڈیکل بورڈ اور فیکٹ فاٸنڈنگ کمیٹی قاٸم کردی۔

کراچی میں بادل خوب جم کر برسنے لگے، پورا شہر پانی میں ڈوب گیا گھروں دوکانوں میں پانی داخل، آٸندہ دو روز کراچی کے لیٸے نہ...
19/08/2025

کراچی میں بادل خوب جم کر برسنے لگے، پورا شہر پانی میں ڈوب گیا گھروں دوکانوں میں پانی داخل، آٸندہ دو روز کراچی کے لیٸے نہایت اہم قرار سیلاب کا خطرہ موجود

صوبہ خیبر پختونخواہ ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کے جوان ریسکیو آپریشن اور متاثرین...
19/08/2025

صوبہ خیبر پختونخواہ ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کے جوان ریسکیو آپریشن اور متاثرین کی بحالی کی کوشش میں مصروف عمل۔

الوداع میرے جگر گوشے۔😭۔یہ وہی معصوم پیارا سا بچہ ہے جس کی ساری فیملی ماں باپ بڑی بہنیں بھائی گھر مال مویشی سب کچھ سیلاب ...
19/08/2025

الوداع میرے جگر گوشے۔😭۔
یہ وہی معصوم پیارا سا بچہ ہے جس کی ساری فیملی ماں باپ بڑی بہنیں بھائی گھر مال مویشی سب کچھ سیلاب کی بے رحم موجوں کی نذر ہوچکے ہیں۔۔ یہ اتفاقاً اس وقت اوپر کسی رشتہ دار کے گھر گیا تھا جب میں نے پوچھا کہ آپ نے کیا منظر دیکھا تھا تو سسکیوں میں کہنے لگا کہ آخری بار صرف اپنی ماں کو ڈوبتے دیکھا جو اس بے بسی اور آخری سانسوں کے وقت بھی مجھے کوئی اشارہ کرتی رہی جو میں سمجھا اس کے مطابق ماں یا تو مجھے الوداع کہتی رہی اور یا پھر پانی سے دور رہنے کا کہہ رہی تھی۔۔
😭😭

چرواہوں کا مسکن، سبز چراگاہوں کا دل دودھ پتھری آزاد کشمیر
19/08/2025

چرواہوں کا مسکن، سبز چراگاہوں کا دل دودھ پتھری آزاد کشمیر

سندھ حکومت کا کچے کے ڈاکٶں کیخلاف تیز اور فیصلہ کن آپریشن کا فیصلہ۔
19/08/2025

سندھ حکومت کا کچے کے ڈاکٶں کیخلاف تیز اور فیصلہ کن آپریشن کا فیصلہ۔

عدالت  نے پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت خارج کر دی جبکہ سلمان اکرم راجا اور اعظم س...
19/08/2025

عدالت نے پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت خارج کر دی جبکہ سلمان اکرم راجا اور اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔

19/08/2025

ضلع مانسہرہ کی یونین کونسل ہلکوٹ کے گاٶں نیل بن ڈھیری حلیم میں سیلاب سے متاثرہ شخص کی درد بھری گفتگو ، اس قدرتی آفت میں ان کا پورا خاندان سیلابی ریلے میں بہہ گیا ہے ، ان پر کیا بیتی سنیں انکی ہی زبانی۔

19/08/2025

جمعے کے روز کلاؤڈ برسٹ (بادل کے پھٹنے) کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے سوات کے مینگورہ بازار میں اتنا پانی داخل ہوا کہ مکانات، بازار اور دکانیں اس میں ڈوب گئے۔

گریس نیلم ویلی میں افسوس ناک حادثہکراچی سے تعلق رکھنے والی ایک فیملی جو تاؤبٹ سیر کے لیے نکلی تھی ...بدقسمتی سے شنڈداس ک...
19/08/2025

گریس نیلم ویلی میں افسوس ناک حادثہ
کراچی سے تعلق رکھنے والی ایک فیملی جو تاؤبٹ سیر کے لیے نکلی تھی ...

بدقسمتی سے شنڈداس کے مقام پر خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی.... اس حادثے میں ڈاکٹر ذیشان شاہد اور ان کی اہلیہ موقع پر شہید ہو گئے....

ان کی ننھی بچی اللہ کے فضل سے محفوظ رہی جبکہ گاڑی کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر بھی جان کی بازی ہار گئے.... شناختی کارڈز بھی موجود ہیں تاکہ لواحقین تک بروقت اطلاع پہنچ سکے۔

براہ کرم اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں
تاکہ یہ خبر ان کے لواحقین تک جلد پہنچ سکے۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PAK 94 Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share