
11/01/2025
بنگلہ دیش کا پاکستان کیلئے ویزا قوانین میں نرمی کا اعلان
اب پاکستانیوں کیلئے بنگلہ دیش کا ویزا آن لائن بھی دستیاب ہوگا، بنگلہ دیشی سفیر
بنگلادیش نے پاکستانیوں کیلئے ویزا قوانین میں نرمی کا اعلان کردیا جسکے بعد اب پاکستانیوں کے لیے بنگلہ دیش کا ویزا آن لائن بھی دستیاب ہوگا۔
یہ اعلان حال ہی میں بنگلادیش کے سفیر محمد اقبال خان نے لاہور چیمبر آف کامرس کے دورے پر خطاب کے دوران کیا۔
محمد اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ لاہور کی ثقافت کسی تعارف کا محتاج نہیں، بنگلہ دیش کے عوام کا پاکستان کے عوام کے ساتھ محبت کا رشتہ ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
بنگلہ دیش کے ساتھ تجارت بڑھانے کے خواہاں ہیں اور اس سلسلے میں پاکستانی وفود جلد بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے۔