18/07/2026
کراچی کے علاقے گلشنِ حدید اور اس سے ملحقہ بڑی آبادی روزانہ سفر کے لیے لانڈھی اور کینٹ اسٹیشن تک جاتی ہے۔ اگر بن قاسم ریلوے اسٹیشن (پورٹ قاسم) کو باقاعدہ جنکشن بنا دیا جائے اور زیادہ تر آنے جانے والی ٹرینوں کا یہاں اسٹاپ مقرر کر دیا جائے تو عوام کو بڑی سہولت مل سکتی ہے۔
اس اقدام کے اہم فائدے:
• موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے استعمال میں کمی
• پٹرول کی نمایاں بچت ⛽
• سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ کم 🚗
• گلشنِ حدید اور قریبی علاقوں کی بڑی آبادی کو براہِ راست ریلوے سہولت 🚆
اس وقت جب حکومت پٹرول بچانے کے اقدامات کر رہی ہے تو ریلوے کے ذریعے عوام کو بہتر سہولت دینا ایک مؤثر قدم ہو سکتا ہے۔
متعلقہ حکام سے درخواست ہے کہ اس تجویز پر سنجیدگی سے غور کریں تاکہ عوام کو سہولت اور ملک کو پٹرول کی بچت دونوں حاصل ہو سکیں۔