Muhammad Shafiq Qadiri

Muhammad Shafiq Qadiri طریقہ صحیح اور جائز اختیار کرتے ہوئے بھرپور محنت کیجیے ، دعا کیجیے اور نتیجہ اللہ کریم پر چھوڑ دیجیے.

21/02/2026

سیدہ فاطمہ کی شان
Sayyeda Fatima ki Shan ?

21/02/2026
صحابہ کرام کی سنّتاپنے فقر و فاقہ کی شکایت جانِ جاناں ﷺ ، آقا جان ﷺ سے کرنا اور انہیں اپنے دکھ درد سنانا سنّتِ صحابہ ہے....
02/01/2026

صحابہ کرام کی سنّت
اپنے فقر و فاقہ کی شکایت جانِ جاناں ﷺ ، آقا جان ﷺ سے کرنا اور انہیں اپنے دکھ درد سنانا سنّتِ صحابہ ہے.
(مرآة المناجيح 196/8)

صِرف سٙال ہی بدلیں گے ؟!!تحریر : مُحمّد شٙفِیْق قٙادِرِی کُچھ خوشیاں ، کُچھ آنسو دِے کر ٹال گیا جِیون کا اِک اور سُنِہرا...
31/12/2025

صِرف سٙال ہی بدلیں گے ؟!!

تحریر : مُحمّد شٙفِیْق قٙادِرِی

کُچھ خوشیاں ، کُچھ آنسو دِے کر ٹال گیا
جِیون کا اِک اور سُنِہرا سٙال گیا

کئی سال پرانی یہ دنیا ہر لٙمحہ ایک نٙقش تازہ بناتی ہے۔ زِندگی اپنے دامن میں لاتعداد خوشیاں اور دل کو اُدٙاسِی سے بھر دینے والے واقعات سمیٹے ایک سال مزید پرانی ہونے کو ہے۔
وقت کے اس سٙفر میں کتنے ہی محبّت کرنے والے ہمسٙفر بنے اور کتنی ہی محبّتیں وقت کی دھول میں گُم ہو گئیں۔
کتنے ہی نایاب لوگ ہمیشہ کے لئے ساتھ چھوڑ گئے۔
قومیں ہر نئے سال کے آغاز پر اپنے گزرے برسوں میں سُود و زِیاں کا حساب کرتی ہیں ،
نئے سال کے لئے منصوبے بناتی ہیں،
اپنی کوتاہیوں سے سبق سیکھتی ہیں اور مستقبل میں انہیں دُہرانے سے اجتناب کا عہد کرتی ہیں۔
یہ کام صرف حکومتیں نہیں کرتیں بلکہ معاشرے کے سب طبقے اپنی اپنی جگہ پر اس خود احتسابی کے عمل سے گزرتے ہیں۔
کیا ہمارے ہاں بھی اس قِسم کا اندازِ زندگی پروان چڑھے گا ؟
کیا ہم سب بھی حسابِ سُود و زِیاں کریں گے ؟
کیا ہمارے لئے بھی نیا سال ایک چیلنج بن کر آئے گا؟
یا ہم اپنی پرانی ڈگر پر چلتے رہیں گے اور یہ توقّع بھی رکھیں گے کہ نیا سال آیا ہے تو سب کچھ بدل جائے گا ؟
سب کچھ کیسے بدل سکتا ہے جب تک ہم خود نہیں بدلیں گے ؟
نئے سال کا مقصد ہوتا ہے کچھ نیا کرنا چاہے وہ اِنْفِرادی سطح پر ہو یا اِجْتِماعی سطح پر لیکن اگر اِرْتِقائی عٙمٙل جاری نہیں رہتا تو کیلنڈر پر ہندسے بدلنے کا کوئی فائدہ نہیں...

(1) نہ کوئی رٙنج کا لٙمحہ کسی کے پٙاس آئے
خُدا کرے کہ نٙیا سال سب کو رٙاس آئے

(2) پِھر نٙیا سال ، نئی صُبح ، نئی اُمّیدیں !
اے خُدا ! خٙیْر کی خٙبروں کے اُجالے رکھنا

Address

Karachi

Telephone

+923084744940

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Shafiq Qadiri posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Muhammad Shafiq Qadiri:

Share