
16/09/2025
ادوارِ ملوکیت کے صدیوں پر محیط کڑے جبر، جعل سازی اور سازشوں کے باوجود انتظامِ پروردگار کے تحت فضیلت و مقام محمد و آل محمد علیہم السلام کے متعلق سینکڑوں احادیث و روایات ذخیرہ کتب میں شامل ہیں۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہر دور میں حق جو و حق گو افراد موجود تھے جو اس انتظامِ خداوندی کی تکمیل پر مامور رہے۔۔
آج کم سے کم ہم برصغیر پاک و ہند کی حد تک کہ سکتے ہیں کہ علماء و مشائخ حکومتی جکڑبندیوں سے آزاد اپنے دینی امور کی بجا آوری میں آزاد ہیں۔
کیا واقعی ایسا ہے؟
اس کا جواب آپ کو منسلک تصویر میں مل جائے گا جہاں امام بخآری رح نے امام حسین علیہ السلام کے نام کے ساتھ "علیہ السلام" لکھا ہے جو منسلکہ عربی متن میں نمایاں ہے۔۔۔ مگر ہمارے فاضل مترجم نے تحریف و تبدل کے ذریعہ اس کو "رضی اللہ عنہ" سے تبدیل کردیا اور دانستہ یا نادانستہ اپنی ملوکیت زدہ ناصبیت اور ذہنی غلامی کو آشکار کردیا۔ شاید وہ بھول گیا کہ پندرہ صدیوں پر محیط مظالم اور جبر کا سلسلہ رسول و آلِ رسول علیہم السلام کی عظمت کے چراغ کو نہ بجھا سکا تو آپ کی یہ منہنی سی کوشش کیا کرلے گی؟ آخر کو دین دنیا و آخرت کی رسوائی آپ کا مقدر ہے۔۔۔