
04/08/2025
اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن۔
بیورو رپورٹ عمر سلطان اعوان
8 کاروائیوں کے دوران 3 خواتین سمیت 10 ملزمان گرفتار ۔
کاروائیوں میں 1 کروڑ 22 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 102.22 کلوگرام منشیات برآمد۔
*تعلیمی اداروں میں کارروائیاں*
اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ کے قریب جوسر مشین میں چھپائی گئی 1 کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار۔
گرفتار ملزم کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف۔
*دیگر کاروائیاں*
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر قطر جانے والے مسافر کے گِٹار میں چھپائی گئی 490 گرام افیون برآمد، ملزم گرفتار۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے460 گرام وزنی 79 آئس بھرے کیپسول برآمد، ملزم گرفتار۔
جی پی او اسلام آباد کے قریب واقع کوریئر آفس سے نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے 20.450 کلو آئس برآمد، 2 خواتین گرفتار۔
کراچی کورنگی میں واقع کوریئر آفس سے نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے 1.2 کلو آئس برآمد۔
زیرو پوائنٹ اوتھل کے قریب مسافر بس میں سوار خاتون کے بیگ سے 1 کلو آئس برآمد، ملزمہ گرفتار۔
سریاب روڈ کوئٹہ پر رکشہ کے خفیہ خانے سے 70 کلو چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔
مانسہرہ ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 7.620 کلو چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔