06/11/2025
پاکستان زندہ باد۔۔۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے وار منسٹر کو ایٹمی تجربات کرنے کا حکم دے دیا ہے اور بیان میں یہ بھی اشارہ دیا ہے کہ چائنہ، پاکستان، روس اور شمالی کوریا زیرزمین ایٹمی تجربات کر رہے ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد دنیا بھر کےدفاعی ماہرین اور بالخصوص پاکستان اور چائنہ کے دشمنوں کے کان کھڑے ہو گئے ہیں۔
عالمی دفاعی تجزیہ نگاروں نے لکھنا شروع کر دیا ہے اور حالیہ رونما ہونے والے واقعات، تبدیلیوں اور طاقت کے توازن پر بحث چھِڑ چکی ہے،
کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جس طرح رازداری اور خفیہ طریقے سے ایٹم بم بنایا، اُسی طرح نہایت رازداری اور مہارت کے ساتھ بہت ہی کم بجٹ میں ملٹی ڈومین وار اسٹریجی اور ایلکٹرونکس وار فئیر کا استعمال کرتے ہوئے بھارت کو جس طرح واضع شکت سے دوچار کیا اور بھارت کے سات برینڈ نیو چم چم کرتے فائٹر جیٹ مار گرائے پوری دنیا کا فوکس پاکستان کی کمال اور خاموش طاقت پر ہے،
آج یہ بحث شروع ہو گئی ہے اور کچھ دفاعی ماہرین تو یہ تک کہہ رہے ہیں کہ پاکستان نے چند روز قبل نہ صرف ہائپر سونک میزائل ٹیسٹ کیا ہے بلکہ اس بات کی بھی توقع کی جارہی ہے کہ پاکستان زیر زمین اور زیر سمندر ایسے بنکرز بنا چکا ہے جہاں اپنے ایٹمی اثاثے مکمل طور پر محفوظ بنا چکا ہے کیونکہ پاکستان کو یہ بخوبی اندازہ تھا کہ بھارت اور اسرائیل کسی بھی وقت پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
لہذا پاکستان نے بڑی سمجھداری اور پیشہ وارانہ مہارت سے اپنے تمام ایٹمی اثاثے ایسی جگہوں پر محفوظ کر لئے ہیں کہ اب اگر خدانخواستہ کوئی دشمن ایٹمی حملہ بھی کرے گا تو وہ ایک ہی حملہ کر سکے گا اور اس حملے کے بعد جو پاکستان کرے گا وہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔
یہ جو بار بار امریکی صدر ٹرمپ فیلڈ مارشل زندہ باد، شہباز شریف زندہ باد ، پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہا ہے یہ ایسے ہی نہیں لگا رہا۔
صدر ٹرمپ کو امریکی ایجنسیاں شاید بتا چکی ہیں کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے نہ صرف محفوظ ہیں بلکہ اتنے محفوظ، ماڈرن اور ایڈوانس ہیں کہ اب امریکہ بھی پاکستان کے ایٹمی اثاثے تباہ نہیں کر سکتا، اور شاید یہی بات ٹرمپ نے مسٹر مودی کو بھی سمجھائی کہ دوبارہ پاکستان کےساتھ جنگ کا کبھی سوچنا بھی نا، اگر کوئی شرارت کی تو اب پاکستان تمھارا وہ حشر کرے گا کہ شاید بھارت صدیوں تک سنبھل نہیں پائے گا۔۔۔۔
فی الحال یہ افواہیں، خبریں اور تُکے ہی لگائے جا رہے ہیں کیونکہ ایسی خفیہ معلومات کی تصدیق تو کوئی بھی ملک نہیں کرتا۔
لیکن الحمدللہ یہ سن کر بےحد خوشی اور دل کو سکون ملتا ہے کہ پاکستان نے ہزار مشکلات، اختلافات اور معاشی بحرانوں کے باوجود اپنے ملک کو ناقابل تسخیر بنا لیا ہے اور دنیا پر ثابت کر دیا ہے کہ جب دشمن دس گنا بڑی طاقت ہو تو تیاری بھی دنیا سے دس گنا زیادہ کرنا پڑتی ہے۔
پاکستان ہمیشہ زندہ باد
تحریر:محمدافضل۔۔ی،
نیوجرسی، امریکہ۔