19/09/2026
Police Constable Suspended !!
🚨 کراچی میں پولیس اہلکار کی مبینہ ہراسانی، معطلی
کراچی میں رکشہ روک کر خاتون کو مبینہ طور پر دوستی کی پیشکش اور ہراساں کرنے کے معاملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو سامنے آنے پر *ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ* نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس اہلکار کو *معطل* کر دیا اور شفاف، غیر جانب دارانہ اور میرٹ پر انکوائری کا حکم دے دیا۔
انکوائری افسر کو واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ جلد از جلد پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
❗ *سوال یہ ہے کہ شہریوں، بالخصوص خواتین، کے تحفظ کے ذمہ دار اہلکار ہی اگر اختیارات کا مبینہ غلط استعمال کریں تو ان کے خلاف احتساب کا نظام کتنا مؤثر ہے؟*