92digital TV

92digital TV Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from 92digital TV, Media/News Company, Karachi.

11/10/2025

اب عوام کہاں جائے۔۔ جب محافظ ہی چور بن جائے۔۔۔

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل گلبرگ ڈویژن کی کارروائی۔
حاضر سروس پولیس اہلکار موٹر سائیکل چوری میں گرفتار۔
چوری شدہ 125 موٹر سائیکل برآمد،
ناجائز اسلحہ 30 بور پستول بھی قبضہ پولیس میں لیا گیا،
ملزم پولیس اہلکار کے قبضے سے ماسٹر کی برآمد، موٹر سائیکلوں کے تالے توڑنے میں استعمال ہوتی تھی
ملزم اہلکار گلشن اقبال تھانے میں تعینات، گرفتار اہلکار کی شناخت وریام خان ولد دینو مگسی کے نام سے ہوئی
قانون شکن پولیس اہلکار دو مختلف وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں چوری شدہ موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے واضح طور پر نظر آرہا بے۔
ملزم کو تھانہ یوسف پلازہ کے مقدمہ الزام نمبر 104/25، بجرم دفعہ 381/A میں سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا۔
وریام خان اس سے قبل ناجائز اسلحہ کیس میں بھی گرفتار ہو چکا ہے
ملزم چوری شدہ موٹر سائیکلیں منشیات فروشوں کو فروخت کرتا تھا۔
اے وی ایل سی گلبرگ ڈویژن کی ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا
“قانون سب کے لیے برابر ہے، کوئی رعایت نہیں۔” ایس ایس پی، اے وی ایل سی۔
ملزم کو مختلف تھانوں کے سات مقدمات میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔

26/09/2025

I got over 1,000 reactions on my posts last week! Thanks everyone for your support! 🎉

کراچی کے 58 ایس ایچ اوز اور 74 ہیڈ محررز آرگنائزڈ کرائم میں ملوث۔۔ اسپیشل برانچ کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات۔۔          ...
25/09/2025

کراچی کے 58 ایس ایچ اوز اور 74 ہیڈ محررز آرگنائزڈ کرائم میں ملوث۔۔ اسپیشل برانچ کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات۔۔

24/09/2025

ٹریفک پولیس کراچی کی فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم کے حوالے سے آگاہی مہم جاری

22/09/2025

آئی بی اے پاس میوزک ٹیچرز کا اپنے مطالبات کے حق میں کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ
دھرنا دے کر صوفیانہ کلام بھی گایا۔۔

21/09/2025

ہوشیار ! ٹریفک پولیس کی وصولی مہم جاری ہے

لو جی ایک نئی قسط کے ساتھ حاضر خدمت ہیں
یکم اکتوبر سے کچھ بدلنے والا ہے۔
آپ نے سنا تو ہوگا" بھاگتے چور کی لنگوٹی ہی سہی" بالکل ویسےہی آج کل ٹریفک پولیس کا حال ہے۔
نیا نظام شروع ہونے سے پہلے جتنا کراچی والوں کی جیب سے مال نکال سکتے ہو نکال لو نہ جانے پھر موقع ملے نا ملے۔۔ وڈیو گارڈن چڑیا گھر کے قریب کی ہے جہاں ٹریفک پولیس کے شکاری جال بچھائے کھڑے ہیں اور جال میں پھنسنے والے کبوتروں سے نذرانے وصول کررہے ہیں۔ اب بےچارے کیا کریں عادت جو ہوگئی ہے ہمیشہ ایسے ہی کھایا ہے ان لوگوں نے۔۔
ٹریفک پولیس یکم اکتوبر سے کسی گاڑی یا موٹرسائیکل والے کو نہیں روکے گی بلکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان گھر پر پہنچ جائے گا۔
جمع نہیں کرایا تو پہلے لائسنس منسوخ ہوگا اورپھر بھی جمع نہیں کرایا تو شناختی کارڈ بلاک کردیا جائے گا۔۔
مطلب سمجھ رہے ہیں نا آپ
مطلب یہ کہ پھر آپ پاکستانی شہری نہیں رہیں گے۔۔
ہاں پھر آپ امریکا جانا چاہو یا انڈیا چلے جانا
کیونکہ پاکستان اور خاص کراچی والے اس مہم کا نشانہ ہیں۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ شناختی کارڈ والے ایڈریس پر چالان جائے گا
اور کسی بھی شہری کے شناختی کارڈ پر ایڈریس اس کا موجودہ نہیں ہے۔ تقریبا کا یہی حال ہے۔
اب تماشہ شروع ہوگا اور اس پورے تماشے میں ذلیل و خوار ہوں گے صرف کراچی والے۔۔۔۔۔۔
ذرا سوچیے

20/09/2025

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملے کو ناکام بنانے کے حوالے سے دستاویزی فلم ریلیز کردی گئی

16/09/2025
ڈیفنس خیابان بخاری میں پولیس موبائل پر فائرنگ۔۔ جانی نقصان نہیں ہوا۔
15/09/2025

ڈیفنس خیابان بخاری میں پولیس موبائل پر فائرنگ۔۔ جانی نقصان نہیں ہوا۔

Address

Karachi
74000

Telephone

+923068429307

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 92digital TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to 92digital TV:

Share