World News Urdu

World News Urdu World News Urdu is a TV Channel۔

25/08/2025

رپورٹ مختیار چانڈیو ۔۔۔۔
ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق نے آج شاہین فورس
کے اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر فورس کے جوانوں نے اپنے مسائل اور درپیش چیلنجز سے ایس ایس پی کو آگاہ کیا

24/08/2025

رپورٽ مختیار چانڈیو ۔۔۔
ملیر کے ابراہیم حیدری ٹاؤن چیئرمین نظیر احمد بھٹو نے بارش کے چوتھے روز بھی مختلف یوسیز کا دورہ کیا اور نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کے اخراج اور مختلف مقامات پر چوک ہونے والے ڈرینیج سسٹم کی بحالی کے کام کا معائنہ کیا۔ ٹاؤن چیئرمین کے ہمراہ یوسی چیئرمین اور وائیس چیئرمین بھی ہمراہ تھے جنہوں نے تمام یوسیز سے متعلق تفصیلی بریفننگ دی۔۔۔۔

20/08/2025

رپورٹ مختیار چانڈیو ۔۔
ملیر میں جرائم پیشہ عناصر کے سامنے پولیس
مکمل طور پر بے بس .....
چور اور ڈاکو کھلے عام دندناتے پھر رہے ہیں ....
ملیر پولیس امن و امان قائمکرانے میں مکمل ناکام ۔۔۔۔

16/08/2025

رپورٹ مختیار چانڈیو ،،،،
ابراہیم حیدری ٹاؤن کی جانب سے جشنِ آزادی کے
موقع پر رزاق أباد سے ٹاون أفس تک ٹاؤن چیئرمین نظیر احمد بھٹو کی قیادت میں جشن أزادی ریلی نکالی گٸی

14/08/2025

آئی ایس پی آر کا یوم آزادی کے موقع پر نیا ملی نغمہ "اے وطن پاک وطن"جاری



14/08/2025

رپورٹ مختیار چانڈیو
ابراہیم حیدری ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جشنِ آزادی کے حوالے سے رزاق آباد میں ثقافتی کھیل ملاکھڑا منعقد کیا گیا جس میں سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ کے پہلوانوں نے حصہ لیا، ملاکھڑا دیکھنے کے لیے علاقہ عوام سمیت دور دراز سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔۔

08/08/2025

رپورٹ مختیار چانڈیو ورلڈ نیوز اردو

ابراہیم حیدری ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جشنِ آزادی معرکۂ حق کے حوالے سے قومی شاہراہ عبداللہ گوٹھ پر استقبالیہ کیمپ کا افتتاح کیا گیا، اس موقع پر پیپلز پارٹی پی ایس 86 ملیر کے صدر و ٹاؤن چیئرمین نظیر احمد بھٹو نے شہریوں اور مسافروں میں قومی پرچم اور بیجز تقسیم کیئے۔

02/08/2025

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ابراہیم حیدری کے چیئرمین نظیر احمد بھٹو کی زیر صدارت ٹاؤن کے تمام ھیڈ آف ڈپارٹمینٹ کے افسران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں یکم اگست سے 14 اگست تک ’مارکہ حق‘ اور یومِ آزادی کی تقریبات کو شایانِ شان طریقے سے منانے کے انتظامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔۔

شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کی بڑی کارروائی، ڈکیت گینگ گرفتارتھانہ شاہ لطیف ٹاؤن ملیر کی حدود میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ڈکی...
01/08/2025

شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کی بڑی کارروائی، ڈکیت گینگ گرفتار
تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن ملیر کی حدود میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کو پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان علاقے میں متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

گرفتار ملزمان سے ابتدائی تفتیش جاری ہے، جس کے دوران مزید انکشافات اور گرفتاریاں متوقع ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈکیت گروہ سے اسلحہ اور مسروقہ سامان بھی برآمد ہوا ہے

31/07/2025

رپورٹ مختیار چانڈیو

گھگھر پھاٹک کے قریب بھنبھو گوٹھ میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں ملزمان نے کلہاڑیوں کے وار کر کے ایک معصوم بچے سمیت تین افراد کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو فوری تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

30/07/2025

سینئر صحافی سمیع بابا ابڑو کی سالگرہ کی تقریب سینئر صحافی میر ذوالفقار میر جت کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جہاں کیک کاٹا گیا اور سمیع بابا ابڑو کو سندھ کی ثقافت کی علامت اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔

تقریب میں ملیر پریس کلب کے سابق صدر میر ذوالفقار میر جت، خزانچی راجا بلوچ، سینئر صحافی زہیب راجپوت، بلاول ابڑو، مختیار چانڈیو اور دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر سمیع بابا ابڑو کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی، اجرک اوڑھائی گئی اور ان کی صحافتی خدمات کو سراہا گیا۔ شرکاء نے ان کی صحت، دراز عمری اور کامیابی کے لیے دعا بھی کی۔
تقریب کا ماحول خوشگوار، پرخلوص اور صحافتی بھائی چارے کا مظہر تھا۔

کمیرامین کے ساتھ مختیار چانڈیو ورلڈ نیوز اردو کراچی

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when World News Urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to World News Urdu:

Share