Kuu ba Kuu

Kuu ba Kuu کُو بہ کُو پھیل گئی بات شناسائی کی
اُس نے خوشبو کی طرح میری پزیرائی کی

https://youtu.be/bztInD5ttWg
20/09/2025

https://youtu.be/bztInD5ttWg

بادباں کُھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنامیں سمندر دیکھتی ہوں تم کنارہ دیکھناPerveen Shakir | Baadbaan Khulne Se Pehle ka Ishara Dekhna | Urdu Poetry غزل باد...

💕 اک جدائی کا وہ لمحہ کہ جو مرتا ہی نہیں 💕💕 لوگ کہتے تھے کہ سب وقت گزر جاتے ہیں 💕
12/04/2025

💕 اک جدائی کا وہ لمحہ کہ جو مرتا ہی نہیں 💕
💕 لوگ کہتے تھے کہ سب وقت گزر جاتے ہیں 💕

شام تک صبح کی نظروں سے اتر جاتے ہیںاتنے سمجھوتوں پہ جیتے ہیں کہ مر جاتے ہیںپھر وہی تلخئ حالات مقدر ٹھہرینشے کیسے بھی ہوں...
12/04/2025

شام تک صبح کی نظروں سے اتر جاتے ہیں
اتنے سمجھوتوں پہ جیتے ہیں کہ مر جاتے ہیں

پھر وہی تلخئ حالات مقدر ٹھہری
نشے کیسے بھی ہوں کچھ دن میں اتر جاتے ہیں

اک جدائی کا وہ لمحہ کہ جو مرتا ہی نہیں
لوگ کہتے تھے کہ سب وقت گزر جاتے ہیں

گھر کی گرتی ہوئی دیواریں ہی مجھ سے اچھی
راستہ چلتے ہوئے لوگ ٹھہر جاتے ہیں

ہم تو بے نام ارادوں کے مسافر ہیں وسیمؔ
کچھ پتہ ہو تو بتائیں کہ کدھر جاتے ہیں

وسیم بریلوی

غزل : ابنِ انشاءکچھ کہنے کا وقت نہیں یہ کچھ نہ کہو خاموش رہواے لوگو خاموش رہو ہاں اے لوگو خاموش رہوسچ اچھا پر اس کے جلو ...
19/02/2025

غزل : ابنِ انشاء

کچھ کہنے کا وقت نہیں یہ کچھ نہ کہو خاموش رہو
اے لوگو خاموش رہو ہاں اے لوگو خاموش رہو

سچ اچھا پر اس کے جلو میں زہر کا ہے اک پیالہ بھی
پاگل ہو کیوں ناحق کو سقراط بنو خاموش رہو

ان کا یہ کہنا سورج ہی دھرتی کے پھیرے کرتا ہے
سر آنکھوں پر سورج ہی کو گھومنے دو خاموش رہو

محبس میں کچھ حبس ہے اور زنجیر کا آہن چبھتا ہے
پھر سوچو ہاں پھر سوچو ہاں پھر سوچو خاموش رہو

گرم آنسو اور ٹھنڈی آہیں من میں کیا کیا موسم ہیں
اس بگیا کے بھید نہ کھولو سیر کرو خاموش رہو

آنکھیں موند کنارے بیٹھو من کے رکھو بند کواڑ
انشاؔ جی لو دھاگا لو اور لب سی لو خاموش رہو

📜 ابن انشاء کی مشہور غزل | منفرد انداز میں پیش خدمت ہےیہ ویڈیو ابن انشاء کی ایک حسین غزل کی تخلیقی پیشکش ہے، جسے محبت اور عقیدت کے ساتھ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ا...

پروین شاکر کو ہم سے بچھڑے 30 برس بیت گئے ۔ 😢
25/12/2024

پروین شاکر کو ہم سے بچھڑے 30 برس بیت گئے ۔ 😢

Perveen Shakir || Kuch Tou Hawa Bhi Sard Thi || پروین شاکر || اردو || کچھ تو ہوا بھی سرد تھی پروین شاکر اردو ادب کی ایک مشہور و معروف شاعرہ جنہوں نے جدید ارد...

تمہیں اس سے محبت ہے تو ہمت کیوں نہیں کرتےکسی دن اس کے در پہ رقص وحشت کیوں نہیں کرتےتمہارے دل پہ اپنا نام لکھا ہم نے دیکھ...
26/11/2024

تمہیں اس سے محبت ہے تو ہمت کیوں نہیں کرتے
کسی دن اس کے در پہ رقص وحشت کیوں نہیں کرتے

تمہارے دل پہ اپنا نام لکھا ہم نے دیکھا ہے
ہماری چیز پھر ہم کو عنایت کیوں نہیں کرتے

مری دل کی تباہی کی شکایت پر کہا اس نے
تم اپنے گھر کی چیزوں کی حفاظت کیوں نہیں کرتے

میں اپنے ساتھ جذبوں کی جماعت لے کے آیا ہوں
جب اتنے مقتدی ہیں تو امامت کیوں نہیں کرتے

(فرحت احساس)

https://youtu.be/bztInD5ttWg?si=Vi3gS5EebBHhGPEl
24/10/2024

https://youtu.be/bztInD5ttWg?si=Vi3gS5EebBHhGPEl

بادباں کُھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنامیں سمندر دیکھتی ہوں تم کنارہ دیکھناPerveen Shakir | Baadbaan Khulne Se Pehle ka Ishara Dekhna | Urdu Poetry غزل باد...

وقت کرتا ہے پرورش برسوں حادثہ  ایک  دم   نہیں   ہوتا (قابل اجمیری)
22/10/2024

وقت کرتا ہے پرورش برسوں
حادثہ ایک دم نہیں ہوتا
(قابل اجمیری)

ان کے دیکھے سے جو آ جاتی ہے منہ پر رونق وہ سمجھتے  ہیں کہ  بیمار کا  حال  اچھا ہے (مرزا غالب)
22/10/2024

ان کے دیکھے سے جو آ جاتی ہے منہ پر رونق
وہ سمجھتے ہیں کہ بیمار کا حال اچھا ہے
(مرزا غالب)

محبت  میں  نہیں  ہے  فرق  جینے  اور  مرنے  کا اسی کو دیکھ کر جیتے ہیں جس کافر پہ دم نکلے(مرزا غالب)
22/10/2024

محبت میں نہیں ہے فرق جینے اور مرنے کا
اسی کو دیکھ کر جیتے ہیں جس کافر پہ دم نکلے
(مرزا غالب)

گو میں رہا رہینِ ستم  ہائے  روزگار لیکن ترے خیال سے غافل نہیں رہا (مرزا اسداللہ خاں غالب)
12/10/2024

گو میں رہا رہینِ ستم ہائے روزگار
لیکن ترے خیال سے غافل نہیں رہا
(مرزا اسداللہ خاں غالب)

Address

Karachi
75300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kuu ba Kuu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share