
15/10/2025
چیئرمین ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی (ای پی زی اے) اے ڈی خواجہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اے ڈی خواجہ نے اپنا استعفیٰ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھجوا دیا ہے۔ اے ڈی خواجہ نے اپنے استعفے میں کہا کہ وہ ذاتی اور پیشہ ورانہ وجوہات کی بنا پر یہ فیصلہ کر رہے ہیں۔اپنے خط میں انہوں نے ای پی زی اے کی ٹیم، وزارتِ صنعت و پیداوار اور حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ادارے کی ترقی کے لیے کام کرنے کا موقع ملا، جو ان کے لیے باعثِ فخر رہا۔