Alert Career

Alert Career Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Alert Career, Digital creator, Karachi.

Alert Career updates Jobs on a daily basis, in Categories such as Administration, Engineering, Education, Medical, Information Technology & Finance Departments.

1945 میں جونہی ایٹم بم پھٹا تو ایک سیکنڈ کے ہزارویں حصے سے بھی کم وقت میں شہر کا درجہ حرارت 4000 ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا ...
07/05/2025

1945 میں جونہی ایٹم بم پھٹا تو ایک سیکنڈ کے ہزارویں حصے سے بھی کم وقت میں شہر کا درجہ حرارت 4000 ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا گیا
یہ درجہ حرارت رھا تو چند لمحوں کے لیے تھا لیکن پورا ھیروشیما شہر اور مُضافات میں تمام جاندار جل کر خاکسترھو گئے حتی کہ عمارتیں تک پِگھل گئیں 😢
بم پھٹنے کے ایک سیکنڈ کے اندر اندر تقریباً ایک لاکھ اِنسان بھاپ اور دُھواں بن کر ھوا میں تحلیل ھو گئے، کوئی جاندار زندہ نہیں بچا- ھیروشیما پر بسنے والے اِنسان صفحہ ھستی سے مٹ گئے- جو بچ گئے وہ مرنے کی خواہش کر رھے تھے 💔

پورے ملک سے رابطہ ختم ھو گیا تھا

جو ایٹم بم ھیروشیما پر پھینکا گیا تھا اُس سے 4000 ڈگری سیلسیس کی حرارت خارج ھوئی تھی لیکن
اِسوقت پاکستان اور بھارت کے پاس جو نیوکلیئر بم موجود ھیں وہ 25000 سے 40000 ڈگری سیلسیس کی گرمی خارج کرنے کی قوت رکھتے ھیں-

یہ گیم محض چند سیکنڈز کی ھوگی اور کرہ ارض کے میدانوں میں صحراؤں میں جنگلوں میں پہاڑوں میں، سمندروں یا دریاوں کے پانی کی روانی میں کوئی جاندار زندہ نہیں بچے گا 😢😢

کُچھ دِکھانے کے لئے کوئی بریکنگ نیوز نہیں ھوگی اور نہ ھی کوئی دیکھنے والا....

04/05/2025

گرمی شدید ہے
ہوا میں نمی بہت زیادہ ہے
بھوک تو لگتی نہیں
بس ڈھیروں پیاس لگتی ہے
اور سوشل میڈیا پہ
ایسی ایسی reels
سامنے آ جاتی ہیں کہ بس ۔۔۔۔۔!!

ہاتھ بڑھا کے گلاس اٹھانے کا
آپشن کب تک شروع کرے گا
یہ زنگر برگر ۔۔۔۔🙄

゚viralシ ゚

ناروے یورپ کا ایک ملک ہے.... اگر آپ کبھی وہاں جائیں تو آپ کو عموماً یہ منظر نظر آئے گا۔ ایک ریستوراں ہے.. ایک عورت اس کے...
23/04/2025

ناروے یورپ کا ایک ملک ہے....
اگر آپ کبھی وہاں جائیں تو آپ کو عموماً یہ منظر نظر آئے گا۔
ایک ریستوراں ہے..
ایک عورت اس کے کیش کاؤنٹر پر آتی ہے اور کہتی ہے - "5 کافی، 1 معطلی"۔ ( کسی ضرورت مند کو دینے کے لئے کا مطلب ھے معطلی ) پھر وہ پانچ کافیوں کی ادائیگی کرتی ہے اور چار کپ کافی لے جاتی ہے...
کچھ وقت کے بعد ....
ایک اور آدمی آتا ہے اور کہتا ہے- "4 لنچ، 2 معطلی"! وہ چار لنچ کے لیے ادائیگی کرتا ہے۔
اور دوپہر کے کھانے کے دو پیکٹ اٹھائے...
پھر ایک اور آتا ہے... آرڈرز - "10 کافی، 6 معطلی"!! وہ دس کے لیے ادا کرتا ہے،
چار کافی لیتا ہے...
کچھ وقت کے بعد....
پھٹے کپڑوں میں ایک بوڑھا آدمی کاؤنٹر پر آیا اور پوچھا-
"کوئی معطل کافی؟"
جوابی لڑکی کہتی ہے- "ہاں!!" اور اسے ایک کپ گرم کافی دیتی ہے...
کچھ دیر بعد ایک اور داڑھی والا اندر آیا اور پوچھا۔
"کوئی معطلی لنچ؟"
تو کاؤنٹر پر موجود شخص گرم کھانے کا پارسل دیتا ہے اور
اسے پانی کی بوتل دی...
اور یہ سلسلہ... ایک گروہ زیادہ ادائیگیاں کرتا ہے اور
دوسرے گروہ بغیر ادائیگی کے کھانا لے جانے کا سلسلہ دن بھر جاری رہتا ہے….
اس کا مطلب ہے... کسی نامعلوم غریب ضرورت مند کی مدد کرنا اپنے آپ کو "شناخت" کیے بغیر اور کسی کا چہرہ بھی "جانتے" بغیر...
یہ ناروے کے شہریوں کی روایت ہے!!!
اپنے ملک پاکستان میں بھی اس روایت کو رواج دیں.

ایک ناقابل یقین "فن پارہ" جو آپ کو حیران اور شاید پریشان بھی کر دے۔۔۔ دنیا کے شمالی کنارے پر، جہاں سردی سانسوں کو قید کر...
20/04/2025

ایک ناقابل یقین "فن پارہ" جو آپ کو حیران اور شاید پریشان بھی کر دے۔۔۔

دنیا کے شمالی کنارے پر، جہاں سردی سانسوں کو قید کر لیتی ہے، الاسکا کی برف پوش زمین کے نیچے ایک ایسا راز دفن تھا جسے شاید خود وقت بھی بھول چکا تھا۔

1979 میں، جب فئربینکس شہر کے قریب کچھ مزدور سونا تلاش کر رہے تھے، تو ان کے اوزار کسی پتھر سے نہیں، بلکہ ایک منجمد جسم سے ٹکرا گئے۔
یہ کوئی عام لاش نہ تھی — یہ تھا ایک ہزاروں سال یعنی 35000 سال پرانا بائسن، جسے بعد میں "بلو بیب" کا نام دیا گیا۔
نام کی وجہ؟ اس کی کھال پر جمے ہوئے معدنیات نے اسے نیلا رنگ دے دیا تھا — جیسے وقت نے اسے اپنی مہر لگا دی ہو۔

تحقیق نے انکشاف کیا کہ یہ بائسن برفانی دور کا تھا، اور اس پر حملہ کیا تھا ایک ایسے شیر نے جو آج کے شیروں سے کہیں زیادہ طاقتور اور مہلک تھا۔
لیکن شیر کی بھوک پوری ہونے سے پہلے ہی، قدرت نے درجہ حرارت کو اتنا گرا دیا کہ شکار وقت کی گود میں منجمد ہو گیا — جیسے کسی نے "Pause" کا بٹن دبا دیا ہو۔

پھر آئے 1984 کے دن، جب یونیورسٹی آف الاسکا کے پروفیسر گتری اور ان کی ٹیم نے اس حیرت انگیز دریافت کو سائنسی انداز میں محفوظ کیا۔
لیکن اصل حیرت تب ہوئی جب انہوں نے تجربے کے طور پر بائسن کی گردن کے گوشت کا چھوٹا سا ٹکڑا پکایا۔

جی ہاں — 35 ہزار سال پرانا گوشت
جب وہ گوشت پگھلا، تو خوشبو آئی گائے کے گوشت جیسی… لیکن اس میں مٹی اور صدیوں پرانے مشرومز کی ہلکی سی پرچھائیں بھی تھیں — جیسے زمین خود اپنی خوشبو سنا رہی ہو۔

پھر 6 اپریل 1984 کو، 12 افراد نے وہ شوربہ اور گوشت چکھا۔
نہ کوئی بیماری، نہ کوئی شکایت — صرف حیرت اور خوش ذائقہ خاموشی۔

یہ صرف ایک تجربہ نہ تھا، بلکہ تاریخ، سائنس اور قدرت کی کہانی کو زبان دینے والا لمحہ تھا۔

دعا کا طالب
محمد عظیم حیات
لندن

سبزی تولتے وقت اگر مکھی کانٹے پر بیٹھ جائے تو کچھ فرق نہیں پڑے گا۔لیکن یہی مکھی اگر سونا تولتے وقت کانٹے پر بیٹھ جائے تو...
20/04/2025

سبزی تولتے وقت اگر مکھی کانٹے پر بیٹھ جائے تو کچھ فرق نہیں پڑے گا۔
لیکن یہی مکھی اگر سونا تولتے وقت کانٹے پر بیٹھ جائے تو اس کی قیمت 10، 20 ہزار کی ہو جائے گی۔

یہاں وزن معنی نہیں رکھتا، آپ کس جگہ بیٹھے ہیں وہ اہمیت رکھتی ہے۔
اس لیے کوشش کریں کہ اچھی محفلوں میں بیٹھا جائے اور اپنا وقار بحال رکھا جائے۔

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Alert Career posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share