INDUS NOW

INDUS NOW Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from INDUS NOW, Media/News Company, Karachi.

آئی پور کے سروے میں 46 فیصد  افراد نے پیچیدہ ٹیکس نظام اور 19 فیصد نے قرضوں تک رسائی نہ ملنےکی شکایت کی۔سروے میں 12 فیصد...
15/09/2026

آئی پور کے سروے میں 46 فیصد افراد نے پیچیدہ ٹیکس نظام اور 19 فیصد نے قرضوں تک رسائی نہ ملنےکی شکایت کی۔

سروے میں 12 فیصد پاکستانیوں نے کرپشن، 10 فیصد نے بجلی اور گیس کی بڑھتی قیمتوں، 7 فیصد نے حکومتی قوانین اور 2 فیصد نے سیاسی عدم استحکام کو کاروبار میں مشکلات کی وجہ قرار دیا۔

76 فیصد پاکستانیوں نے حکومت سے کاروبار کو تحفظ دینے کے لیے اضافی قانون سازی کا مطالبہ کیا۔

66 فیصد پاکستانی ملک پر قرضوں کے بڑھتے بوجھ پر تشویش کا بھی اظہار کرتے نظر آئے۔

اس سوال پرکہ کیا آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے اہم ہے؟ 30 فیصد نے اسے نقصان دہ قرار دیا جب کہ 19 فیصد نے اسے فائدے مندکہا، البتہ 38 فیصد نے رائے دی کہ آئی ایم ایف پروگرام سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ۔

سعودی عرب نے خبردار کیا کہ وہ یمن کے حوثی باغیوں کی کارروائیوں پر ’’سخت‘‘ ردعمل ظاہر کرے گا۔  یہ انتباہ ایران کے حامی با...
15/09/2026

سعودی عرب نے خبردار کیا کہ وہ یمن کے حوثی باغیوں کی کارروائیوں پر ’’سخت‘‘ ردعمل ظاہر کرے گا۔

یہ انتباہ ایران کے حامی باغیوں کی جانب سے بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے کیے گئے حملوں کے سلسلے کے بعد جاری کیا گیا، جن میں ملک کے جنوبی حصے میں 13 شہری زخمی ہو گئے۔

حوثیوں کے مطابق، ریاض نے گزشتہ روز کی طرح 50 سے زائد حملوں کے ساتھ جوابی کارروائی کی۔

اتحادی فورسز نے کہا کہ وہ ’’مملکت کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے‘‘ ان حملوں کا ’’سختی سے جواب دیں گی‘‘ اور اس جارحانہ اور انتہا پسندانہ رویے کو روکنے کے لیے تمام ضروری ’’آپریشنل اقدامات‘‘ کریں گی۔

ترک میڈیا کے مطابق پولیس نے 15 صوبوں میں مشتبہ گھروں، دفاتر اور بارز  پر چھاپے مارے، پولیس نے ہم جنس پرست نظریات کے فروغ...
15/09/2026

ترک میڈیا کے مطابق پولیس نے 15 صوبوں میں مشتبہ گھروں، دفاتر اور بارز پر چھاپے مارے، پولیس نے ہم جنس پرست نظریات کے فروغ کی درجنوں ویب سائٹس بھی بند کرادیں۔

ترک حکام کے مطابق پولیس نے ہم جنس پرستوں کے بارز اور نائٹ کلبوں کے ساتھ ایسے حمام کو بھی ہدف بنایا جو جسم فروشی کا اڈہ تھے۔

ترک وزیر انصاف آکن گرلک نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ استغاثہ نے 162 مشتبہ افراد، 9 تنظیموں اور 13 کاروباری اداروں کے خلاف تحقیقات شروع کی ہیں، جن کا مقصد ہمارے بچوں، خاندان کے ادارے اور معاشرتی نظم و ضبط کا تحفظ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 'میرا خاندان محفوظ ہے‘ کے نام سے جاری مہم کے تحت کارروائیاں صدر رجب طیب اردوان کے 10 سالہ ’خاندان اور آبادی کا عشرہ‘ نامی انتظامی حکم کے تحت کی گئیں۔ اس حکم کا مقصد ترکیے میں شرح پیدائش میں مسلسل کمی کا مقابلہ کرنا ہے۔

ترک وزیر انصاف کا مزید کہنا تھا کہ ترک آئین کی جانب سے ریاست کو خاندان اور بچوں کے تحفظ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، اس لیے بچوں، نوجوانوں یا خاندان کو نشانہ بنانے والی کسی بھی مجرمانہ تنظیم، استحصالی نیٹ ورک یا غیر قانونی سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائےگا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی سرکاری ٹیلی ویژن نے پیر کے روز رپورٹ دی ہے کہ مملکت کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالع...
15/09/2026

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی سرکاری ٹیلی ویژن نے پیر کے روز رپورٹ دی ہے کہ مملکت کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں منعقدہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کی جنرل کانفرنس سے خطاب کے دوران اس اہم دریافت کا باقاعدہ اعلان کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’مدینہ میں جبل صاید پراجیکٹ پر کی گئی کھدائی اور ارضیاتی تحقیق کے نتیجے میں تقریباً 11 کروڑ ٹن خام مال کے تخمینہ شدہ وسائل کا انکشاف ہوا ہے۔ ان ذخائر میں نایاب معدنیات اور یورینیم بھی موجود ہے‘۔

ایرانی خبر رساں ادارے فارس کے مطابق پاسداران انقلاب کی بحریہ نے جہاز کی شناخت ’’الگایا‘‘ (Algaya) کے نام سے کی ہے اور بت...
15/09/2026

ایرانی خبر رساں ادارے فارس کے مطابق پاسداران انقلاب کی بحریہ نے جہاز کی شناخت ’’الگایا‘‘ (Algaya) کے نام سے کی ہے اور بتایا ہے کہ آگ پر قابو پانے کی کوششیں ناکام ہوگئیں، جس کے نتیجے میں پورا جہاز آگ کی لپیٹ میں آچکا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس راستے کے استعمال کے خطرے سے متعلق پہلے ہی انتباہ جاری کیا گیا تھا۔

پاسداران انقلاب نے ایک بار پھر مؤقف دہرایا کہ آبنائے ہرمز اس کی نگرانی اور کنٹرول میں ہے۔

ادھر جنوبی ایران میں 2 ایرانی ماہی گیر کشتیاں ڈرون حملوں کی زد میں آگئیں جس کے بعد کئی ماہی گیر لاپتہ ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے موٹرسائیکل، رکشے اور چھوٹی گاڑیوں کیلئے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان کیا تھا۔جس کے ...
15/09/2026

وزیر اعظم شہباز شریف نے موٹرسائیکل، رکشے اور چھوٹی گاڑیوں کیلئے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان کیا تھا۔

جس کے بعد خصوصی پیٹرول ریلیف اسکیم کا اسلام آباد میں آغاز ہوگیا جبکہ ملک کے دیگر شہروں ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ریلیف کا اطلاق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سے ہوگا۔

اسکیم کے تحت موٹر سائیکل، رکشہ،چنگچی اور 800 سی سی تک گاڑی والوں کو فی لیٹر پیٹرول پر 100 روپے ریلیف دیا جائے گا۔

موٹر سائیکل، رکشہ اور چنگچی چلانے والوں کو ماہانہ 20 لیٹر پیٹرول جبکہ 800 سی سی تک کے گاڑی مالکان کو 30 لیٹر پیٹرول پر ریلیف ملے گا۔

وزارت آئی ٹی کا کہنا ہے کہ شہری REG لکھ کر شناختی کارڈ نمبر 9771 پر میسج کریں۔ میسج میں گاڑی کا نمبر، صوبائی کوڈ اور رجسٹریشن کی تاریخ بھی درج کرنا ہوگی۔

فیول ٹوکن کے لیے TOK لکھ کر 9771 پر میسج کرنا ہوگا۔ فیول ٹوکن دکھا کر رعایتی پیٹرول حاصل کیا جا سکے گا۔

تہران میں وزارتِ محنت کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ امریکا کی جانب سے عائد کردہ مسائل اور پ...
15/09/2026

تہران میں وزارتِ محنت کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ امریکا کی جانب سے عائد کردہ مسائل اور پابندیوں کے ذریعے سماجی تباہی پیدا کرنا مقصد ہے۔

انہوں نے بیرونِ ملک مقیم بعض ایرانیوں پر تہران کے دشمنوں سے مل کر ملک میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کا الزام بھی عائد کیا۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ بیرونِ ملک موجود کچھ ایرانی دشمن کے ساتھ مل کر ملک کے اندر عوام کو مشتعل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

واضح رہے کہ امریکی محکمہ خزانہ نے 24 اگست کو ’’آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ‘‘ کا اعلان کیا تھا، جس کا مقصد ایران کو بیرونی تجارت سے حاصل ہونے والی آمدنی سے محروم کرنا ہے۔

امریکی بحری ناکہ بندی اور سخت تر پابندیوں کے باعث ایران کی تیل برآمدات متاثر ہو رہی ہیں، غیر ملکی کرنسی تک رسائی محدود ہوگئی ہے اور ملکی معیشت پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید اور قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد...
15/09/2026

اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید اور قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی کے درمیان ٹیلفونک رابطہ ہوا۔

اس رابطے میں خطے میں امن و استحکام کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق شیخ عبداللہ بن زاید اور شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی نے دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی مفادات اور دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

اس کے علاوہ اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید کے مصر اور کویت کے وزرائے خارجہ سے بھی ٹیلی فونک رابطے ہوئے۔اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق متحدہ عرب امارات، مصر اور کویت کے وزرائے خارجہ نے علاقائی صورتحال اور مشرق وسطیٰ کے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید، مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی اور کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کے درمیان خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

متحدہ عرب امارات، مصر اور کویت کے وزرائے خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ انکشاف انسٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ کے سروے میں ہوا ہے۔سروے کے مطابق 33 فیصد افراد نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی...
15/09/2026

یہ انکشاف انسٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ کے سروے میں ہوا ہے۔

سروے کے مطابق 33 فیصد افراد نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے جبکہ 23 فیصد نے قومی احتساب بیوروپر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

اس کےبرعکس پارلیمنٹ پر 15فیصد افراد، صوبائی حکومتوں پر 17فیصد، بلدیاتی حکومتوں پر 18 فیصد نے اعتماد کیا۔

سروے کے مطابق ایف بی آر ، مقامی عدالتوں اور پولیس پر اعتماد کا اظہار کرنے والوں کی شرح 22 فیصد دیکھی گئی۔

سروے میں 18 فیصد نے سرکاری اداروں میں رشوت ستانی کا سامنا کرنے کا کہا، البتہ 77 فیصدنے انکار کیا۔

حیران کن طور پر کرپشن کے خلاف 31فیصد نے سب سے پہلے پولیس ،جس کے بعد 19فیصد نے نیب ،14 فیصد نے عدالتوں جبکہ 13 فیصد نے ایف آئی سے رابطہ کرنے کا کہا، حالانکہ سروے میں پولیس پر اعتماد کرنے والوں کی شرح ایف آئی اے اور نیب سے کم دیکھی گئی۔

عدالت نے قرار دیا کہ ازدواجی گھر میں بیوی کی غیر فطری موت پر شوہر کے خلاف جرم کا کوئی خودکار مفروضہ قائم نہیں ہوتا، تاہم...
15/09/2026

عدالت نے قرار دیا کہ ازدواجی گھر میں بیوی کی غیر فطری موت پر شوہر کے خلاف جرم کا کوئی خودکار مفروضہ قائم نہیں ہوتا، تاہم قانونِ شہادت کے آرٹیکل 122 کے تحت خصوصی علم میں موجود حقائق کی وضاحت متعلقہ شخص پر لازم ہے۔ غیر فطری موت اور شوہر کی جانب سے قابلِ قبول وضاحت نہ آنا حالات و واقعات پر مبنی شواہد کی مضبوط کڑی بن سکتا ہے۔

سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ ملزم کے بے گناہی کے مفروضے اور قانونی تحفظات برقرار رہیں گے، تاہم انہیں خواتین، بچوں اور دیگر کمزور طبقات کے خلاف حقیقی جرائم میں انصاف کی راہ روکنے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

عدالت نے تفتیشی خامیوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جائے وقوعہ سے ملنے والا خون آلود ہتھوڑا اور چادر عدالت میں پیش نہیں کیے گئے۔ اسے پولیس کی سنگین غفلت قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ مشکل ثبوت والے جرائم میں ایسی لاپروائی انصاف کے حصول کو مزید دشوار بنا دیتی ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ خواتین کے خلاف جرائم کی تفتیش میں پدر شاہی سوچ اور صنفی تعصب ایک سنجیدہ مسئلہ ہے۔ صوبائی حکومتیں پولیس افسران کی صنفی حساس تربیت یقینی بنائیں اور تفتیشی غفلت کے ذمہ دار افسران کا احتساب کریں۔

عدالت نے گھریلو قتل کے واقعات کے منظم جائزے کے لیے برطانیہ کے “Domestic Homicide Reviews” جیسے طریقہ کار پر غور کرنے کی تجویز بھی دی۔

سپریم کورٹ نے خواتین کے قتل کے بعد ان کے کردار پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بعض اوقات عورت کو قتل کرنے کے بعد اس کے کردار کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تاکہ جرم کا جواز پیدا کیا جا سکے۔

عدالت نے قرار دیا کہ کسی ملزم کو مقتولہ کے کردار کو قتل کا جواز بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

عدالت نے کہا کہ “ایک عورت کو زندگی میں سکون سے جینے نہیں دیا جاتا اور موت کے بعد بھی اسے عزت و وقار کے ساتھ رہنے نہیں دیا جاتا۔” کمسن بچوں کے بیانات، میاں بیوی کو آخری مرتبہ ایک ساتھ دیکھے جانے، ملزم کے ہتھوڑا گھر لانے، طبی شواہد، فرار اور تقریباً سات سال مفرور رہنے سمیت تمام شواہد جرم کی مکمل کڑی ہیں۔

سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے میں قانونی بے ضابطگی نہ پاتے ہوئے حبیب اللہ کی اپیل کی اجازت کی درخواست مسترد اور عمر قید کی سزا برقرار رکھی۔

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when INDUS NOW posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share