21/08/2026
عزیز طلباء یہ دو الفاظ جو بولنے میں ایک جیسے لگتے ہیں لیکن ان کے مطلب میں بہت زیادہ فرق ہے پہلے ہم دیکھتے ہیں کہ زن کا کیا مطلب ہے زن کا مطلب ہوتا ہے عورت۔ آپ نے اکثر سنا ہو گا کہ ہمارے پٹھانوں میں لڑائیاں زر زن اور زمین کی وجہ ہوتی ہیں زر پیسے کو کہتے ہیں زن عورت کو کہتے ہیں زمین تو بس زمین ہوتی ہے نیز کچھ لوگ جو بیوی کی بہت زیادہ بات مانتے ہیں تو لوگ کہتے ہیں کہ یہ زن مُرید ہے
اس کے بعد ہم ظن کو لیتے ہیں ظن کا مطلب گمان ہوتا ہےاپ نے اکثر سنا ہوگا کہ جب کوئی کسی ادمی کو کہتا ہے کہ وہ بہت اچھا ہے تو وہ کہتا ہے کہ یہ اس کا حسن ظن ہے یعنی یہ اس کا میرے متعلق نیک گمان ہے اور کبھی کبھی لوگ کہتے ہیں کہ فلاں نے فلاں آدمی کو اس طرح کی باتیں کہی ہیں کہ جس سے وہ آدمی دوسرے سے بدظن ہو گیا ہے تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ اس کے دل میں بدگمانی آ گئی ہے اُمید ہے کہ عزیز طلباء اب زن اور ظن کا مطلب بخوبی سمجھ گئے ہوں گے.