07/06/2026
بلوچستان کی ایک محنتی لڑکی نے سالوں کی جدوجہد کے بعد ڈاکٹر بن کر کوئٹہ سول ہسپتال میں ڈیوٹی کی، لیکن ایک درندے نے چند لمحوں میں اس کی پوری زندگی تباہ کر دی۔
ماہ نور جیسی ہزاروں لڑکیوں کی حفاظت مردوں کی ذمہ داری ہے۔ عورت کو ذاتی ملکیت سمجھنے اور کنٹرول کرنے کی ذہنیت ختم ہونی چاہیے۔ اصل غیرت یہ ہے کہ آپ کی موجودگی میں ہر عورت محفوظ محسوس کرے۔
بحیثیت مرد، تمام کام کرنے والی خواتین سے معذرت خواہ ہوں جو ہراسانی کا شکار ہوتی ہیں۔