Ye He Karachi

Ye He Karachi Ye He Karachi is a page of Karachi citizens The Ye He Karachi , is an Pakistan social activist, You
(4)

03/09/2026

کورنگی کراسنگ پر نامعلوم افراد کی جانب سے سڑک بلاک کیے جانے اور ٹائر جلانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے باعث علاقے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ کورنگی کراسنگ کی جانب سفر سے قبل صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے سفر کا منصوبہ بنائیں اور ممکنہ طور پر متبادل راستہ اختیار کریں۔ صورتحال کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنے پر آگاہ کیا جائے گا۔

03/09/2026

کراچی
ایس آئی یو پولیس کا عزیز آباد میں چھاپہ

لیاری گینگ وار صمد کا ٹھیا واڑئ کا کارندہ زیر حراست۔ پولیس ذرائع

02/09/2026

کل تمام پرائیویٹ اسکولز بھی بند ہوں گے.
پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا اعلان
پیٹرول کی قیمت کم کرو لیوی بھتہ ختم کرو
3 ستمبر ہڑتال

02/09/2026

*🚨 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ*

*وفاقی حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 29 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 11 پیسے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن*

02/09/2026

کراچی کی اہم اور مرکزی تجارتی تنظیموں نے جماعت اسلامی کی 3 ستمبر کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ الائنس آف مارکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر فہیم نوری کا کہنا ہے کہ کلفٹن سے صدر تک تمام مارکیٹیں اورمالز کل بند رہیں گی،الائنس کی 43 مارکیٹوں کے سربراہوں نے ہڑتال کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔کراچی تاجر اتحاد کے سربراہ عتیق میر کا کہنا ہے کل مکمل شٹرک ڈاون ہڑتال ہو گی،کیمڈا کے صدر منہاج گلفام نے بھی کل کی ہڑتال کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔صدر، بولٹن مارکیٹ سمیت دیگر مارکیٹوں کے تاجروں نے بھی اعلان کیا ہے کہ کل تمام مارکیٹیں بند رکھی جائیں گی۔آل سٹی تاجر اتحاد اور آل آئرن اسٹیل مرچنٹس ایسوسی ایشن نے بھی 3ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

02/09/2026

صبح 6 بجے سے رات 12 بجے تک لوڈ شیڈنگ شرم کرو حیا کرو عوام کا مطالبہ ہے کہ کے الیکٹرک کے لائیسنس کو منسوخ کرو

02/09/2026

کل والی ہرتال کامیاب ہوگی یہ نہیں؟؟؟؟؟؟

02/09/2026

ڈالمیا میں اورنگزیب نامی نوجوان کو نشانہ بنایا گیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، نوجوان اسٹیٹ ایجنسی کے کاروبار سے وابستہ تھا، مزید تحقیقات جاری۔

02/09/2026

سرسید کے علاقے میں مسلح افراد نے فائرنگ کر مراد نامی شخص کو قتل کیا، پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دیا ہے....

یہ اپنے شعیب بھائی المعروف پانی والے باباپہلے تو خوشخبری سن لو اب تمغے صرف فوج نہیں دے گی، مائی نے بھی تمغے بنوا لئے ہیں...
02/09/2026

یہ اپنے شعیب بھائی المعروف پانی والے بابا
پہلے تو خوشخبری سن لو اب تمغے صرف فوج نہیں دے گی، مائی نے بھی تمغے بنوا لئے ہیں، جو اچھا بچہ ہوگا اسکو مائی خود تمغہ پہنائے گی، مائی نے پورا پروگرام ترتیب دیکر SOP بنائے ہیں، جیسے اس کیس میں مائی نے شعیب بھائی پانی والے کو بلایا اور کیمرے آن کروائے، بابا پانی والے ہاتھ باندھ کر کھڑے ہو گئے، اب بابا کوئی عام بابا تو تھے نہیں چھے چھے وائپر والے بابا ہیں اس لئے انہیں یاد نہیں رہتا اس بار بھی ان کو یہ نہیں یاد تھا کہ انہوں نے کہاں کہاں کا بارش کا پانی اتنی جلدی نکال دیا ہے، اس لئے مائی نے خود فرمایا شعیب آپ نے فلاں فلاں علاقے کا پانی نکال بھی دیا ہے اس لئے یہ آپ کیلئے ہے، بابا پانی والے خوشی سے پانی پانی ہوگئے پھر مائی نے تمغہ لگاتے ہوۓ خود ہی آہستہ سے ما شا الله کہا اور میری آنکھوں سے بھی پانی نکل آیا کہ کاش یہاں اس وقت مریم اورنگزیب ہوتیں اور وه ما شا الله کہتیں تاکہ سارے کام وزیراعلیٰ کو یوں تنہا نہ کرنے پڑتے 😭

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ye He Karachi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ye He Karachi:

Shortcuts

Share