
25/09/2025
بہت چھوٹی عمر میں اپنے محلے کی ایک جوان عورت کو دیکھا تھا جسے باؤلے کتے نے کاٹ لیا تھا اور زہر نے جب اپنا اثر دکھایا تو میں نے دیکھا وہ دیواریں پھلانگ پھلانگ کر گھر سے باہر بھاگتی اور دوسروں کو کاٹنے کےلیے دوڑتی۔۔۔ گھر والوں نے اسے بھینسوں والے سنگل سے باندھ دیاتھا۔۔ امی کی اس کے ساتھ سلام دعا تھی میں بھی امی کے ساتھ ان کے گھر گئی تھی تو اسکو چارپائی پر جکڑ کے اوپر کالا کپڑا ڈالا ہوا تھا۔۔۔ کنفرم نہیں معلوم کہ کالا کپڑا کیوں ڈالتے ہیں۔۔ شاید جلدی مرنے کےلیے۔۔۔ اور پھر ایک دو دن میں وہ مر گئی۔۔۔
اللّٰہ معاف فرمائے۔۔تب بہت چھوٹی عمر تھی مگر وہ منظر ذہن پر نقش ہو گئے جیسے۔۔۔ اج تک نہیں بھولے۔۔۔
اور اب اس جوان کو دیکھ کر دل بے حد غم زدہ ہے۔۔ سنا ہے اس وائرس سے آج تک کوئی بچ نہیں پایا ۔۔۔ یہ وائرس زخم سے اعصاب کے ذریعے دماغ تک پہنچتا ہے ۔۔یہ اس بماری کی آخری سٹیج ہوتی ہے
اللّٰہ سبحانہ و تعالیٰ ہی سے شفا اور صحت یابی کی دعا کی جا سکتی ہے۔۔اللّٰہ پاک اسے اس اذیت سے شفا یاب کرے اور وہ زندگی کی طرف لوٹ آئے
آمین