Karachi Weather Updates

Karachi Weather Updates Most trustable and accurate weather platform of karachi.

31/07/2024

🎥 کراچی سے بلوچستان کو ملانے والا راستہ حب کیچمنٹ میں ہونے والی موسلادھار بارشوں کے باعث بہہ گیا! ویڈیو میں بظاہر سیلابی ریلے کو گزرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس کو دیکھنے کے لیے دور دور سے لوگوں کا ہجوم بھی آرہا ہے۔

31/07/2024

گزشتہ رات گئے کی پیشگوئی کے مطابق سائیکلونک سرکیولیشن کے (اثرات کھچنے/PULL EFFECTS) کے تحت آج صبح کراچی کے مشرقی، جنوب مشرقی اور جنوبی علاقوں میں چند مقامات پر کہیں بونداباندی اور کہیں کہیں ہلکی سے معتدل درجے کی بارش رکارڈ ہوئی تاہم شہر کے دیگر علاقوں میں موسم ابرآلود رہا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں رکارڈ کی جانے والی بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار مندرجہ ذیل ہیں:

سب سے زیادہ بارش گڈاپ ٹاؤن میں 56.7 ملی میٹر، اورنگی ٹاؤن 35.7، سرجانی ٹاؤن 28.1، نارتھ کراچی 27.2، گلشنِ معمار 16.7، ناظم آباد 15.6، پی اے ایف مسرور بیس (ماڑی پور) 14، بن قاسم اور قائد آباد 12.5، کیماڑی 10.5، پی اے ایف فیصل بیس 10، میٹ کمپلیکس 7.6، جناح ٹرمینل 6.9، کورنگی 6.4، پہلوان گوٹھ 5.1، سب سے کم بارش ڈی ایچ اے فیز (دو) میں 1.2 ملی میٹر رکارڈ کی گئی۔

آج صبح کراچی کے علاقے ملیر میں ہونے والی بارش کے مناظر 🌧️

ویڈیو بشکریہ: انصر ہاشمی

✦ حالیہ بارش کا نظام اس وقت کراچی کے جنوب مغرب بحیرہ عرب میں سائیکلونک سرکیولیشن کی صورت میں موجود ہے اور بتدریج مغرب کی...
30/07/2024

✦ حالیہ بارش کا نظام اس وقت کراچی کے جنوب مغرب بحیرہ عرب میں سائیکلونک سرکیولیشن کی صورت میں موجود ہے اور بتدریج مغرب کی سمت میں سفر کرتے ہوئے اومان کی جانب بڑھ رہا ہے تاہم کل بروز بدھ کو بھی ذکر کردہ سرکیولیشن کے زیرِ اثر سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

✦ کراچی میں آج اللّٰہ تعالیٰ کے حکم سے دوپہر سے رات کے دوران وقفے وقفے سے کبھی ہلکی سے معتدل اور کبھی تیز بارش (چند مقامات پر موسلادھار بارش) رکارڈ کی گئی، جبکہ آج رات گئے (فجر سے صبح سویرے) کے درمیان ہلکی سے کچھ معتدل بارش کے 45 فیصد امکانات موجود ہیں لیکن کل صبح یا دوپہر سے ایک بار پھر کراچی کے نزدیک یا اوپر گرج چمک کے بادل بننا شروع ہوں گے جن کے تحت مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی سے معتدل جبکہ (چند مقامات پر تیز یا مختصر موسلادھار بارش) کا امکان ہے ان شاءاللّٰہ، ہم ہمیشہ کی طرح تمام سرگرمیوں پر گہری نگاہ رکھیں گے اور اپنے ناظرین کو ہر لمحہ صورتحال سے بروقت آگاہ کرتے رہیں گے ہمارے ساتھ جڑے رہیں۔

بے شک اللّٰہ ہی سب جاننے والا اور حکم دینے والا ہے۔

✴️ کراچی میں اگلے ہفتے باقاعدہ ہیٹ ویو جیسی صورتحال کا خدشہ🌡️⚠️☚ گلوبل مشہور و معروف موسمی ماڈلز کئی دنوں سے لگاتار شہر ...
26/05/2024

✴️ کراچی میں اگلے ہفتے باقاعدہ ہیٹ ویو جیسی صورتحال کا خدشہ🌡️⚠️

☚ گلوبل مشہور و معروف موسمی ماڈلز کئی دنوں سے لگاتار شہر قائد میں ایک باقاعدہ گرمی کی لہر کا عندیہ دیتے آرہے ہیں جو اب واضح ہوتی جارہی ہے لہٰذا اس پوسٹ میں کراچی میں اگلے ہفتے کے موسم کی پیشگوئی پیش کی جارہی ہے۔

☚ اگلے دو روز کے دوران کراچی کا موسم بدستور گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38-35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رکارڈ ہونے کی توقع ہے جبکہ اکادکا مقامات پر پارہ 39 ڈگری تک بھی تجاوز کرسکتا ہے، اس کے علاوہ معتدل سے تیز شدّت کی سمندری ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا ہواؤں کی رفتار 35-30 کلومیٹر فی گھنٹہ تک رکارڈ ہوسکتی ہے، دن کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب معتدل رہنے کے باعث گرمی کا احساس اور پسینوں کا اخراج زیادہ ہوسکتا ہے جبکہ رات کے اوقات میں موسم نم آلود رہے گا اور پسینے آنے کی کیفیت رہ سکتی ہے۔

☚ بدھ سے جمعے کے دوران شہر قائد میں باقاعدہ ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے اس دوران سمندری ہوائیں منقطع ہوجانے اور بلوچستان سے آنے والی گرم اور خشک ہواؤں کے سبب حقیقی درجہ حرارت 45-42 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کرسکتے ہیں اس حوالے سے ایک اور اپڈیٹ بروز منگل کو شائع کی جائے گی۔

☚ شہری ٹھنڈے پانی اور مشروبات کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں اور خود کو ہائیڈریٹ رکھیں، براہ راست سورج کی تپش سے خود کو محفوظ رکھیں اگر گھر سے باہر نکلنا ضروری ہو تو سر پر گیلہ کپڑا یا تولیہ رکھ کر نکلیں تاکہ ہیٹ اسٹروک جیسی صورتحال سے محفوظ رہیں۔

موسمی تجزیہ کار/ایڈمن،
محمد عزیر غوری
برائے: پاکستان ویدر ڈسکژن

⦾مغربی سلسلہ - کراچی میں بارش کا امکان؟⦾اشاعت تاریخ: ۲۹ جنوری ۲۴۲۰ایک مغربی برکھائی سلسلہ اس وقت ملک کے مختلف علاقوں میں...
29/01/2024

⦾مغربی سلسلہ - کراچی میں بارش کا امکان؟
⦾اشاعت تاریخ: ۲۹ جنوری ۲۴۲۰

ایک مغربی برکھائی سلسلہ اس وقت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا باعث بن رہا ہے موسمی پیرامیٹرز کے مطابق ممکن ہے کہ مغربی سلسلے سے منسلک نشیب کراچی کو آج رات یا کل صبح سے متاثر کرنا شروع کردے گی جبکہ اگر بات کی جائے بارش کی تو اوپری سطح پر حالات سازگار ہونے کے تحت شہر قائد میں آج رات گئے یا صبح سے کل شام کے درمیان مختلف مقامات پر بونداباندی اور ہلکی بارش متوقع ہے اس دوران کہیں کہیں بارش کی نوعیت معتدل یا تیز دیکھنے کو مل سکتی ہے ان شاءاللّٰہ۔

⦾کل بروز پیر کی صبح کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت شمالی اور مشرقی علاقوں میں 15-13 ڈگری جبکہ دیگر مقامات پر 19-16 ڈگری کے...
28/01/2024

⦾کل بروز پیر کی صبح کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت شمالی اور مشرقی علاقوں میں 15-13 ڈگری جبکہ دیگر مقامات پر 19-16 ڈگری کے درمیان رکارڈ ہونا متوقع ہے جبکہ دن میں زیادہ سے زیادہ پارہ 28-26 ڈگری رکارڈ ہوسکتا ہے۔

⦾کل دن پھر 20-15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے نم آلود سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی جن کے باعث ہوا میں نمی کا تناسب 70-55 فیصد کے درمیان رہے گا جبکہ ملک میں مغربی سلسلے کی آمد کے تحت ہلکے پھلکے بادلوں کی آمدورفت دیکھی جاسکتی ہے۔

کراچی - موجودہ موسم کی صورتحال:اشاعت تاریخ: ۲۸ جنوری ۲۴۲۰⦾کراچی کا موسم گزشتہ 3-2 روز سے شمال مشرق کی سرد ہواؤں کے باعث ...
28/01/2024

کراچی - موجودہ موسم کی صورتحال:
اشاعت تاریخ: ۲۸ جنوری ۲۴۲۰

⦾کراچی کا موسم گزشتہ 3-2 روز سے شمال مشرق کی سرد ہواؤں کے باعث رات اور صبح کے اوقات میں سرد رکارڈ کیا جارہا ہے جبکہ دن میں بھی ٹھنڈ محسوس کی جارہی ہے اس دوران کم سے کم درجہ حرارت شمالی اور مشرقی علاقوں میں 14-10 ڈگری جبکہ وسطی، مغربی اور جنوبی علاقوں میں پارہ 18-14 ڈگری رکارڈ کیا گیا اس کے علاوہ شہر کے مضافاتی علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت 9-8 ڈگری رکارڈ ہوتا دیکھا گیا جس میں خصوصاً گڈاپ ٹاؤن اور اسٹیل ٹاؤن کا علاقہ شامل ہے۔

⦾اس وقت کراچی کا موسم ٹھنڈا اور خوشگوار ہے اور موجودہ درجہ حرارت 24-22 ڈگری کے درمیان رکارڈ کیا جارہا ہے جبکہ ملک میں موجود مغربی سلسلے کے تحت شہر میں جاری شمال مشرقی سرد ہوائیں منقطع ہوچکی ہیں اور اس وقت مغرب، جنوب مغرب کی سمت سے 20-15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے نم آلود سمندری ہوائیں چل رہی ہیں جن کے باعث ہوا میں نمی کا تناسب 75-65 فیصد کے درمیان ہے اس کے ساتھ ساتھ مغربی سلسلے کے زیرِ اثر آسمان پر بادلوں کی آمدورفت ہوتی دیکھی جاسکتی ہے۔

گزشتہ روز مغربی سلسلے کے زیرِ اثر ملک کے شمالی علاقہ جات بشمول آزاد کشمیر میں طویل خشک سالی دورانیے کے بعد برف باری رکار...
27/01/2024

گزشتہ روز مغربی سلسلے کے زیرِ اثر ملک کے شمالی علاقہ جات بشمول آزاد کشمیر میں طویل خشک سالی دورانیے کے بعد برف باری رکارڈ کی گئی 🌨️

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی سے آسمان پر چھائے بادلوں کے دلکش مناظر ❤️🔥بشکریہ: وجاہت
27/01/2024

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی سے آسمان پر چھائے بادلوں کے دلکش مناظر ❤️🔥

بشکریہ: وجاہت

اسلام آباد میں آج بارش کے بعد قوس قزح کے خوبصورت مناظر ❤️🌈
26/01/2024

اسلام آباد میں آج بارش کے بعد قوس قزح کے خوبصورت مناظر ❤️🌈

کراچی - گزشتہ دو روز کے موسم کی صورتحال:⦾شہر قائد کا موسم گزشتہ دو روز کے دوران شمالی اور مشرقی علاقوں میں رات اور صبح ک...
25/01/2024

کراچی - گزشتہ دو روز کے موسم کی صورتحال:

⦾شہر قائد کا موسم گزشتہ دو روز کے دوران شمالی اور مشرقی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رکارڈ کیا گیا جبکہ وسطی، مغربی اور جنوبی علاقوں میں ہلکا سے معتدل طور پر سرد رہا اس دوران کم سے کم درجہ حرارت شمالی، مشرقی علاقوں میں 14-10 اور وسطی، مغربی اور جنوبی علاقوں میں 19-15 ڈگری کے درمیان رکارڈ کیے گئے جبکہ مضافاتی علاقے گڈاپ ٹاؤن میں گزشتہ دو روز کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سے نیچے رکارڈ ہوا اس دوران ہوا میں نمی کی زیادتی کافی زیادہ ہونے کے باعث مضافات میں کہیں کہرا/Frost بھی جمتا دیکھا گیا۔

⦾دو روز قبل صوبہ پنجاب سے شدید دھند کے سلسلے کو سندھ کی ساحلی پٹی (کیٹی بندر) تک توسیع کرتے دیکھا گیا جو غیر معمولی موسمی واقعے میں سے ایک ہے اس دوران کراچی کے کچھ مشرقی اور مضافاتی علاقوں نے بھی دھند کا مشاہدہ کیا۔

تصویر بشکریہ: حسیب خواجہ

22/01/2024

کراچی میں آج صبح سویرے بارش رکارڈ؟ تفصیلی احوال!

🔘شہر قائد میں آج صبح سویرے غیر متوقع طور پر مختلف مقامات پر ہلکی سے کچھ معتدل درجے کی بارش کی سرگرمی دیکھی گئی جس کی پیشن گوئی مشہور موسمی پیرامیٹرز بھی کرنے سے قاصر تھے۔

🔘آج صبح سویرے ہونے والی بارش کو تکنیکی طور پر دیکھا جائے تو ملک پر اثرانداز ہونے والے کمزور مغربی سلسلے سے منسلک ایک کنورجنس لائن کے کراچی کے اوپر سے گزرنے کے سبب بارش والے بادلوں کی تشکیل کے تحت مختلف علاقوں میں کہیں بونداباندی تو کہیں ہلکی سے معتدل درجے کی برسات ہوئی۔

🔘دی گئی ویڈیوز میں کراچی کے علاقے عزیز آباد، گلشنِ اقبال، یونیورسٹی روڈ پر صبح سویرے ہونے والے بارش کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔

🎥 حسیب خواجہ

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karachi Weather Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share