Muhammad Qaiser

Muhammad Qaiser ہم ہی کو جرات اظہار کا سلیقہ ہے

23/04/2024
02/01/2024
05/11/2023

جشن ہجڑا 10 نومبر کو منعقد کیا جائے گا فیسٹیول میں ہم اپنی ثقافت کو پیش کریں گے: ماڈل کامی

معاشرے میں ہماری اپنی ایک شناخت ہے ڈاکٹر زارا گل
فیسٹیول میں ہم اپنی ثقافت کو پیش کریں گے جس کے ذریعے ہم یہ منوائیں گے کہ ہم ہیں اور ہم رہیں گے:چاندنی شاہ

ہم بہت تکلیف میں ہیں اور بہت پریشان ہوتے ہیں لوگ ہمیں بھیک مانگنے اور ناچ گانے تک محدود رکھتے ہیں
ہم اب ڈاکٹر بھی ہیں ہم اب وکیل بھی ہیں ہم اور شعبوں کی نمائندگی بھی حاصل کر رہے ہیں

فیسٹیول کے حوالے سے پاکستان ہجڑا ایسوسی ایشن کے عہدے داروں کی کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس

کراچی(رپورٹ:محمد قیصر) ڈپٹی کمشنر ملیر نے 15 غیر قانونی رہائشی پروجیکٹس میں انوسٹمنٹ کرنے سےعوام کو خبردار کردیا،قبضہ ما...
08/08/2023

کراچی(رپورٹ:محمد قیصر) ڈپٹی کمشنر ملیر نے 15 غیر قانونی رہائشی پروجیکٹس میں انوسٹمنٹ کرنے سےعوام کو خبردار کردیا،قبضہ مافیا سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے فارم ہاؤس، کیٹل فارم اور ہاؤسنگ پروجیکٹ کے نام پر انتہائی سستے داموں کا جھانسہ دے کر سادہ لوح عوام کو فروخت کر کے لوٹ رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر ملیر تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر ملیر عرفان سلام میروانی کی جانب سے ڈسٹرکٹ ملیر کے علاقے میں موجود 15 غیرقانونی تعمیراتی پروجیکٹس میں عوام کو اپنی جمع پونجی خرچ کرنے سے خبردار کردیاہے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ملیر میں واقع نا کلاس 103 دیھ شاہی چھپ تعلقہ گڈاپ کی سرکاری زمین پر کچھ دھوکہ باز افراد فارم ہاؤس، کیٹل فارم اور ہاؤسنگ پروجیکٹ کے نام پر انتہائی سستے داموں کا جھانسہ دے کر سادہ لوح عوام کو فروخت کر کے لوٹ رہے ہیں عوام الناس کو اطلاع دی جارہی ہے کہ نا کلاس 103 دیھ شاہی چھپ تعلقہ گڈاپ کی زمین حکومت سندھ ریونیو اتھارٹی کی ملکیت ہے اس زمین پر فارم ہاؤسز، کیٹل فارمز اور ہاؤسنگ پروجیکٹ کی خرید وفروخت نہ کی جائے اور ایسے دھوکا باز لوگوں سے ہوشیار رہیں کسی بھی قسم کی خرید و فروخت کرنے سے پہلے متعلقہ مختیار کار آفس سے کاغذات کی تصدیق ضرور کروالیں ضلعی انتظامیہ ایسے تمام دھوکہ باز لینڈ گریبرز کے خلاف اینٹی انکروچمنٹ ایکٹ 2010 کے تحت کیس رجسٹرڈ کر کے قانونی کارروائی عمل میں لارہی ہے اور فوری طور پر غیرقانونی پروجیکٹس کو مسمار کیا جائے گاغیر قانونی طور پر بننے والے مختلف پروجیکٹس میں آرایم ٹی مارکیٹنگ،ایم جے مارکیٹنگ،اے جے کیٹل فارمز،گلشن و آخوند،جے کے کیٹل ،حمیراکیٹل اینڈ فارم ہاؤسز،جسمین فارمز ہاؤس،النافع کیٹل فارمز،ایچ ڈی فارم ہاؤس،4 سیزن فارم ہاوس، الباری فارمز، فیضان کیٹل فارمز،بابا کیٹل فارمز،اے اے اے کیٹل اینڈ ڈیری فارمز اور بلیک گولڈ فارم ہاؤسز کے نام شامل ہیں ڈپٹی کمشنر ملیر کی جانب سے عوام الناس کو اطلاع دی گئی ہے کہ متعلقہ مختیار کار آفس سے بغیر تصدیق کے مذکورہ پروجیکٹ میں کوئی بھی خرید و فروخت نہ کرے اور اپنا سرمایہ ڈوبنے سے محفوظ رکھیں۔

06/08/2023

ڈسٹرکٹ ملیر

پی ایس شاہ لطیف ٹاون کی حدود بھینس کالونی موڑ پر ڈاکوؤں نے جانوروں کے بیوپاری کو لوٹ لیا

کراچی: نیشنل ہائی وے پر بھینس کالونی موڑ پر تاجر کو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مسلح ملزمان نے لوٹ لیا

متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ بھینس کالونی موڑ اور اطراف میں اس نوعیت کی وارداتیں روز کا معمول بن چکی ہیں

بیوپاری ضیا الرحمن بھینس کالونی منڈی میں جانور فروخت کرکے واپس پہنچا تھا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں 4 مسلح ملزمان کو تاجر پر تشدد کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ تعاقب میں آنے والے 4 مسلح ملزمان نے تاجر کو زدو کوب کرتے ہوئے زمین پر گرا دیا ، ملزمان چند سیکنڈ میں 4 لاکھ روپے نقد اور قیمتی موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بھینس کالونی سے تعاقب میں آنے والے ملزمان نے ڈیری فارم کے سامنے واردات کی، شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کو واردات کی اطلاع دے دی گئی ہے جب کہ تفتیش کا آغاز بھی کردیا گیا ہے

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Qaiser posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Muhammad Qaiser:

Share

Category