The Daily Vibe

The Daily Vibe "Your trusted source for daily updates on sports and current affairs in Pakistan. Delivering accurate, timely, and insightful news to keep you informed every

21/07/2026

#9月

21/07/2026

*🚨ایر.انی وزیر داخلہ اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے، علاقائی صورتحال میں پیش رفت کی امید*ایر.ان کے وزیر داخلہ ا...
21/07/2026

*🚨ایر.انی وزیر داخلہ اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے، علاقائی صورتحال میں پیش رفت کی امید*

ایر.ان کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

ایر.انی وزیر داخلہ اور وفد کا وفاقی وزیر محسن نقوی نے استقبال کیا اور آمد پر خیر مقدم کیا جبکہ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے ایر.انی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کو گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر ایر.انی سفیر رضا امیری مقدم اس موقع پر موجود تھے۔

*🚨شہباز حکومت نے حاتم طائی کی قبر کو لات ماردی، پیٹرول کی قیمت میں 35 پیسے فی لیٹر کمی،  ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے...
21/07/2026

*🚨شہباز حکومت نے حاتم طائی کی قبر کو لات ماردی، پیٹرول کی قیمت میں 35 پیسے فی لیٹر کمی، ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ 🙏*

پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 360 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 35 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 315 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

21/07/2026

کراچی: مبینہ زیادتی کے بعد ڈھائی سالہ بچی کا قتل، کپڑوں سے 3 افراد کا ڈی این اے مل گیا

کراچی کے علاقے قائد آباد میں مبینہ زیادتی کے بعد قتل کی گئی ڈھائی سالہ بچی کی ڈی این اے رپورٹ سامنے آگئی۔

مبینہ زیادتی کے بعد قتل کی گئی ڈھائی سالہ بچی کی ڈی این اے رپورٹ کے مطابق بچی کے کپڑوں سے کم از کم تین افراد کا ڈی این اے ملا ہے، ابتدائی طور پر 14 افراد اور بعد میں مزید کئی افراد کے ڈی این اے سیمپل لیے گئے تھے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات تھیں کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، بچی کے قتل میں چچی اور رشتہ دار ملوث ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ چچی نے بچی کو قتل کیا اورکمرے میں لاش رکھی، ملزمان کو لاش ٹھکانے لگانے کا موقع نہیں مل سکا اس لیے گھر کے باہر چھوڑ دی، ممکن ہے کہ دیگر افراد بھی قتل میں ملوث ہوں، تاہم خاتون کے شوہر کا کیس میں کوئی کردار سامنے نہیں آیا۔

*🚨ایران کیخلاف جنگ میں گزشتہ 2 ہفتوں میں تقریباً 100 امریکی فوجی زخمی ہوئے، پینٹاگون کی تصدیق*واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع...
21/07/2026

*🚨ایران کیخلاف جنگ میں گزشتہ 2 ہفتوں میں تقریباً 100 امریکی فوجی زخمی ہوئے، پینٹاگون کی تصدیق*

واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ 2 ہفتوں سے جاری ایران جنگ میں تقریباً 100 فوجی زخمی ہوئے۔

پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے کہا ہے کہ 7 جولائی سے اب تک تقریباً 100 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں جنہیں مختلف نوعیت کے زخم آئے ۔

انہوں نے ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ ان میں سے 96 فیصد زخمی فوجی ڈیوٹی پر واپس آچکے ہیں۔

*🚨پاسداران انقلاب کا اردن میں امریکی میزائل ڈیفنس ریڈار اور F-15 طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ*ایران کے پاسداران انقلاب ...
21/07/2026

*🚨پاسداران انقلاب کا اردن میں امریکی میزائل ڈیفنس ریڈار اور F-15 طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ*

ایران کے پاسداران انقلاب نے اردن میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

پاسداران کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ امریکی حملوں کے جواب میں ’آپریشن نصر 2‘ کی 24ویں لہر کے دوران میزائل حملے میں اردن میں قائم ایک امریکی اڈے پر میزائل دفاعی ریڈار سسٹم کو تباہ کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اسی حملے کے دوران ایک امریکی F-15 جنگی طیارے کو اس کے ہینگر کے اندر ہی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔

پاسداران کے مطابق یہ کارروائیاں دشمن کے ریڈار نظام کو ناکارہ بنانے، فضائی دفاعی نظام کو ختم کرنے اور وسیع تر میزائل و ڈرون حملوں کے لیے راستہ ہموار کرنے کے مقصد سے کی گئیں۔

*منیر نیازی سے معذرت کے ساتھ🙏**🚨ہمیشہ پٹرول مہنگا کر دیتا ہوں میں**عوام کو کوئی ریلیف دینا ہو،یا پٹرول کا ریٹ کم کرنا ہو...
21/07/2026

*منیر نیازی سے معذرت کے ساتھ🙏*

*🚨ہمیشہ پٹرول مہنگا کر دیتا ہوں میں*

*عوام کو کوئی ریلیف دینا ہو،یا پٹرول کا ریٹ کم کرنا ہو*

*ہمیشہ پٹرول مہنگا کر دیتا ہوں میں*

*غریب کی کوئی فریاد سننی ہو،یا مہنگائی کی یہ دیوار گرانی ہو،*

*ہمیشہ پٹرول مہنگا کر دیتا ہوں میں*

*غریب کو مزید دبانا ہو،اور آئل کمپنیوں کا منافع بڑھانا ہو،*

*ہمیشہ پٹرول مہنگا کر دیتا ہوں میں*

*آئی ایم ایف کی کوئی شرط ماننی ہو، ٹیکسوں کی نئی بوچھاڑ کرنی ہو، وہ کام تو میں فوراً ہی کر دیتا ہوں،*

*پر عوام کو سکھ کا اک سانس دینا ہو، ہمیشہ پٹرول مہنگا کر دیتا ہوں میں*

*بجٹ میں نئی خوشخبری سنانی ہو، یا قیمتیں پھر سے پرانی کرنی ہو، ہمیشہ پٹرول مہنگا کر دیتا ہوں میں*

*ہر بار یہی کہانی دہرانی ہو، عوام کی جیب مزید ہلکی کرانی ہو، ہمیشہ پٹرول مہنگا کر دیتا ہوں میں*

*🚨کراچی: منگھوپیر روڈ سے بچے کے اغوا میں ملوث ملزمان گرفتار، والد کا دوست ملوث نکلا*کراچی: منگھوپیر روڈ سے بچے کے اغوا م...
21/07/2026

*🚨کراچی: منگھوپیر روڈ سے بچے کے اغوا میں ملوث ملزمان گرفتار، والد کا دوست ملوث نکلا*

کراچی: منگھوپیر روڈ سے بچے کے اغوا میں ملوث تمام ملزمان گرفتارکرلیے گئے۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کا کا کہنا ہےکہ منگھوپیر روڈ سے بچے کے اغوا میں ملوث مرکزی ملزم سمیت تمام ملزمان کوگرفتارکیاگیاہے۔

ایس ایس پی ویسٹ نے بتایاکہ 2 سال کےاذان کے والد کا دوست مرکزی ملزم ہے اور بچے اغوا میں براہِ راست ملوث ہے جبکہ ملزم کی جانب سے اغوا کے بعد 50 لاکھ روپے تاوان طلب کیاگیا تھا۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ملزم نےلالچ میں آکربرادر نسبتی اور دوست کے ہمراہ واردات کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد کیا۔

واضح رہے منگھوپیر روڈ پر قائم نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے 2 سال کا اذان علی 18 جولائی کو اغوا ہوا تھا اور اس واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی۔

*🚨مرتضیٰ وہاب کا ریگل چوک صدر کا نام تبدیل کرکے ختمِ نبوتﷺ چوک رکھنے کا اعلان*میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے میونسپل کمشنر، سٹ...
21/07/2026

*🚨مرتضیٰ وہاب کا ریگل چوک صدر کا نام تبدیل کرکے ختمِ نبوتﷺ چوک رکھنے کا اعلان*

میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے میونسپل کمشنر، سٹی کونسل اراکین کےہمراہ کراچی کے علاقے صدر میں واقع ریگل چوک کا دورہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے ریگل چوک کا نام تبدیل کرکے ختم نبوتﷺ چوک رکھنے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہناتھا کہ ربیع الاول کےموقع کراچی میں روشنی اور تزئین و آرائش کےانتظامات کیےجائیں گے جبکہ ختمِ نبوتﷺ چوک کی ازسرِ نو تعمیر وآرائش کی جائےگی۔

Address

Umar Farooq Colony North Nazimabad Karachi
Karachi

Telephone

+923458116668

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Daily Vibe posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to The Daily Vibe:

Shortcuts

Share