
21/04/2025
خدا کے عظیم خادم اور رومن کیتھولک کلیسیا کے چوپان اعظم تقدس مآب پوپ فرانسس اپنی زمینی خدمت کو پورا کرکے آج الصبح خداوند میں سو گئے۔ انہوں نے ساری زندگی دنیا بھر میں بین المذاھب ھم آہنگی، امن، صلح اور سلامتی کے لیے وقف کردی۔ ہم انکی ساری خدمت کے لیے خدا کی شکرگزاری کرتے ہیں اور خدا سے دعا گو ھیں کہ خدا انھیں اپنی ابدی بادشاھت میں داخل کرئے۔ آمین !