Kanjoot Times

Kanjoot Times Bringing the truth to the fore and supporting the truth is our slogan

22/05/2023

آج شرقلعہ کے سامنے دوران کام لینڈ سلائیڈنگ۔
ہر قسم کی ٹریفک کے لئے روڈ بند۔

19/03/2023
مالیاتی بحران کی وجہ سے گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز روک دیٸے گٸےگلگت : مالیاتی بحران کی وجہ سے گلگت بلتست...
18/03/2023

مالیاتی بحران کی وجہ سے گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز روک دیٸے گٸے

گلگت : مالیاتی بحران کی وجہ سے گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز روک دیٸے گٸے۔ گلگت بلتستان سیکریٹریٹ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ سے جاری نوٹیفیکیشن کہا گیا ہے کہ تاحکم ثانی مالی مشکلات کی وجہ سے ڈاپرٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی کا اجلاس نہ بلایا جاٸے۔ گلگت بلتستان میں تمام ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز تاحکم ثانی روک دیٸے جاٸیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس کے باٸوجود بلاجواز واجبات کے موجب بننے والے سیکریٹری یا پی اے او خود ذمہ دار ہوگا۔

واضع رہے کہ قلیل بجٹ کی وجہ سے گلگت بلتستان پہلے ہی نامکمل منصوبوں کا قبرستان بن گیا ہے۔ مشکل سے ترقیاتی منصوبوں کا پہیہ چلنا شروع ہوگیا تھا پھر ترقیاتی کاموں کو مکمل طور پر بریک لگ گیا۔ گلگت بلتستان میں موجود بیوروکریسی کی عیاشیاں ہیں۔ کم کچھ نہیں کرتے۔ کام نہ کرنے کے عوض لاکھوں کی تنخواہیں، کروڑوں کی گاڑیاں اور مراعات انجواٸے کر رہے ہیں۔

کچھ اضلاع میں تو صاحبان دوپہر 12 بجے دفاتر آتے ہیں اور چند گھنٹے گزارنے کے بعد پھر آرام فرمانے گھر چلے جاتے ہیں۔ اگر ڈویلپمنٹ کا کام نہیں کرانا ہے تو اتنے لاٸین ڈپارٹمنٹس کو قاٸم کرنے اور نوکریوں پر اپنے ہی بندوں کو لگانے کی کیا ضرورت؟

لہٰذا اپنوں کو کھپانے کی خاطر بلاجواز اسامیاں پیدا کرنے کی بجاٸے سڑک اور کلورٹ کی تعمیر کرنے پر توجہ دو۔ عوام کسی میگا پروجیکٹ کی امید بھی نہیں کرتے۔

25/10/2022

اس ویڈیو سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ لندن میں شریف خاندان کس خوشی کا جشن منا رہے ہیں۔
راستے کا کانٹا ہٹ گیا ہے؟
کیا وجوہات ہو سکتے ہیں؟

تحریر راشد منہاساسسٹنٹ کمشنر گوجال کی طرف سے اس حکم نامے کو جاری کرنا حسینی سسپنشن بریج سے منسلک کاروباری لوگوں کیلئے مع...
25/10/2022

تحریر
راشد منہاس

اسسٹنٹ کمشنر گوجال کی طرف سے اس حکم نامے کو جاری کرنا حسینی سسپنشن بریج سے منسلک کاروباری لوگوں کیلئے معاشی قتل سے کم نہیں ہے۔
ہزاروں سیاح اس مقام کو دیکھنے ہر مہینے یہاں آتے ہیں اور یہاں پر بہت سے ایسے چھوٹے پیمانے کے کاروباری حضرات ہیں جن کی کمائی سے گھر کے چولہے جلتے ہیں۔
پاکستان کی مشہور سیاحتی مقام حسینی سسپنشن بریج کو سیاحوں کیلئے بند کرنا غریب عوام کے منہ سے نوالہ چھیننے کی مترادف ہے۔
پچھلے کئی مہینوں سے اس پل کو بند رکھا گیاہے اور اس وجہ سے وہاں کے عوام پریشان ہیں۔
اس مہنگائی اور بیروزگاری کے مشکل حالات میں پل کو سیاحوں کے لئے بند کرنا اور غریبوں سے روزگار چھیننا سراسر غلط اور ناانصافی ہے۔
اس پل کو غیر مشروط طور پر سیاحوں کیلئے فوراً کھول دیا جائے تاکہ سیاحت کو فروغ ملے۔
کسی بھی سیاحتی مقام کو بند کرنا ہنزہ گوجال کی سیاحت کو تباہ کرنے کی کوشش اور سازش ہوگا۔

ارشد شریف واقعہ پر کینیا کی پولیس کا بیان جاری۔کینین پولیس نے اعتراف کیا ہے کہ ارشد شریف گاڑی نمبر KDG 200M پر سوار تھے۔...
24/10/2022

ارشد شریف واقعہ پر کینیا کی پولیس کا بیان جاری۔
کینین پولیس نے اعتراف کیا ہے کہ ارشد شریف گاڑی نمبر KDG 200M پر سوار تھے۔ مقامی پولیس ایک چوری شدہ کار کی تلاش میں بیرئیر لگائے کھڑی تھی اتنے میں ارشد شریف کی کار نے بیرئیر کراس کیا۔ پولیس نے چوری شدہ کار کے شبے میں ارشد شریف کی گاڑی پر فائرنگ کی جو کہ ان کے بھائی خرم احمد چلا رہے تھے۔
کینین حکام واقعہ کی مکمل تحقیقات میں مصروف ہیں۔
کینیا پولیس واقعے پر افسوس کا ظہار کرتی ہے اور ارشد شریف کے خاندان اور دوستوں سے اظہار تعزیت کرتی ہے۔

استور کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری، قراقرم بینک کا ملازم 6کروڑ روپے لے کر رفو چکراستور میں قراقرم بینک کا ملازم بینک سے 6ک...
23/10/2022

استور کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری، قراقرم بینک کا ملازم 6کروڑ روپے لے کر رفو چکر

استور میں قراقرم بینک کا ملازم بینک سے 6کروڑ روپے چوری کرکے غائب ہوگیا،بینک انتظامیہ نے 5ملازمین کو معطل کرکے انکوائری شروع کردی ہے جبکہ پولیس کو رپورٹ بھی درج کرادی گئی ہے.

روزنامہ کے-ٹی کے ایک رپورٹ کے مطابق "استور کی تاریخ میں سب سے بڑی چوری کی واردات میں قراقرم بینک کی عیدگاہ برانچ سے بینک ملازم 6کروڑ روپے چوری کرکے غائب ہوگیا،متعلقہ ملازم کے حوالے سے بینک کے ذمہ داروں نے استور تھانے میں ایف آئی آر درج کرادی ہے پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف دفعہ 380/406/408/409ت پ کے تحت ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے دوسری جانب چوری کے بعد بینک کے پانچ ملازمین کو معطل بھی کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چوری کا انکشاف اس وقت ہوا جب چوری میں ملوث ملزم چار روز سے ڈیوٹی پر نہیں آیا بینک حکام نے جب ریکارڈ کی چھان بین کی تو معلوم ہوا کہ6کروڑ روپے غائب ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی رقم ایک دن میں نہیں چرائی گئی بلکہ رقم کچھ عرصے سے چرائی جارہی تھی،بینک کے دیگر ملازمین کو غفلت کامظاہرہ کرنے پر معطل کیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق اس بات کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے کہ بینک کا دیگر عملہ تو اس واردات میں شامل نہیں تاہم حتمی بات تفتیش مکمل ہونے پر ہی کہی جاسکتی ہے۔"

وادی مسگر کے عوام کے لیے بڑی خوشخبری الحمد اللہ! وادی مسگر کے عوام کے ساتھ کئے گئے پاکستان تحریک انصاف کے بڑے انتخابی وع...
21/10/2022

وادی مسگر کے عوام کے لیے بڑی خوشخبری
الحمد اللہ!
وادی مسگر کے عوام کے ساتھ کئے گئے پاکستان تحریک انصاف کے بڑے انتخابی وعدے کی تکمیل کی جانب اہم پیش رفت!

مسگر میٹلنگ وایڈننگ روڈ کی ٹینڈرنگ کا عمل شروع

سینئر صوبائی وزیر کرنل (ر) عبیداللہ بیگ کی کاوشوں کے سبب اہم انتخابی وعدے کی تکمیل کی جانب پیش رفت ممکن ہوئی۔

Renowned social and political leader Fida Karim has passed away after getting cardiac arrest. He was serving as Aala Num...
09/10/2022

Renowned social and political leader Fida Karim has passed away after getting cardiac arrest.

He was serving as Aala Numberdar and was also a leader of Pakistan People’s Party, Hunza.

Fida Karim was also a well known entrepreneur.

His funeral prayers will be held at Aliabad Degree College ground at 11am today and he will be laid to rest in Sheraz village of Hyderabad.

کنجوت ٹائمز۔سوشل میڈیا پر کئی ایسی خبریں گردش کررہی ہیں جس میں بتایا جا رہا ہے کہ کئی ممالک سے سینکڑوں بچے اغوا ہوئے ہیں...
02/10/2022

کنجوت ٹائمز۔
سوشل میڈیا پر کئی ایسی خبریں گردش کررہی ہیں جس میں بتایا جا رہا ہے کہ کئی ممالک سے سینکڑوں بچے اغوا ہوئے ہیں جن کی عمریں زیادہ سے زیادہ 10 سال ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ بچوں کو اغوا کر کے اُنہیں تھائلینڈ ذندہ لیجاکر وہاں انکی اعضاء نکال لیتے ہیں یا پھر بچوں کی دل گردے باہر ممالک سمگل ہوتے ہیں۔
خبروں کے مطابق بنگلہ دیش، سیریلنکا، پھلیپائن، انڈیا، پاکستان وغیرہ غریب ممالک سے بچوں کو اغوا کیا جا رہا ہے ۔

گلگت دیامر کالونی سے مبینہ طور پر دو بچوں کو جھانسہ دیکر اغوا کرنے کی کوشش کو جگلوٹ کے مقامی لوگوں نے ناکام بنا دیا
01/10/2022

گلگت دیامر کالونی سے مبینہ طور پر دو بچوں کو جھانسہ دیکر اغوا کرنے کی کوشش کو جگلوٹ کے مقامی لوگوں نے ناکام بنا دیا

22/09/2022

پریس ریلیز
عوام علی آباد کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ سی ایم ایس علی آباد نالے سے پانی بار بار کٹ جانے کے باعث پانی فراہم کرنے سے قاصر ہے
سی ایم ایس علی آباد نے بار بار متعلقہ حکام کو پانی کی پراپر سپلائی کے لئے گزارشات کی ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے
اس سال مئی کے مہینے میں حسن آباد نالے میں واٹر سپلائی فٹ بریج سیلاب کی نظر ہو چکا ہے
سیلاب میں بہ جانے والے بریج کو دوبارہ بحال کرنے کے لئے سی ایم ایس علی آباد نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ بی اینڈ آر کوکئی گزارشات کی لیکن عملی طور پہ کوئی کام نہیں ہو سکا
صرف اور صرف جھوٹے وعدے کیے گئے
اگست کے مہینے میں ڈی سی آفس میں سی ایم ایس، ایکسئین بی اینڈ آر اور ڈی سی ہنزہ کے مابین ہونے والی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ ایکسئین دو دن کے اندر مزکورہ فٹ بریج کی تعمیر کے سلسلے میں ایمرجنسی نافظ کرنے کے لئے ڈی سی ہنزہ کو سفارشات مرتب کر کے پیش کرینگے لیکن آج تک وہ لیٹر ڈی سی آفس میں جمع نہیں ہو سکا

عارضی طور پہ سٹیل وائر کے زریعے آٹھ انچ کی پائپ گزار کے پانی مہیا کیا جا رہا تھا جو کہ بار بار کٹ جاتا ہے
کھبی کھبار سٹیل وائر کے سنٹر میں پائپ کٹ جاتا ہے جس کو ٹھیک کرنے کے لئے محکمہ بی اینڈ آر کے چھوٹے ملازمین کو اپنی جان داو پہ لگانی پڑتی ہے
مزکورہ فٹ بریج کی تعمیر کے سلسلے میں لیت ولیل سے کام لیا جا رہا ہے کیونکہ اب اس سیزن کے اب دو ماہ ہی باقی رہ گئے ہے سردیوں میں موسم کی ٹھنڈ کی وجہ سے کام نہیں ہونا ہے اور سردیوں میں مزکورہ پائپ لائین میں خصوصا سٹیل وائر پہ ککر جم جاتی ہے تو اگلے سال مارچ تک پانی بحال کرنا ناممکن ہے

آج سی ایم ایس علی آباد کو مزکورہ پائپ لائین پہ مامور پلمبرز نے بھی آگاہ کیا ہے کہ اب سٹیل وائر پہ پانی بحال کر کے عوام کو پانی فراہم کرنا ناممکن ہو چکا ہے کیونکہ مزکورہ جگے پہ پائپ جوڑنا انسانی جان کو خطرے سے دو چار کیے بغیر ناممکن ہے

اس لئے سی ایم ایس علی آباد وزیر اعلی گلگت بلتستان، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان، حلقے کے نمائیندے کرنل عبید اللہ بیگ اور سیکرٹری ورکس سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس معاملے کا نوٹس لیا جائے اور عوام کو پانی فراہم کرنے کے لئے مناسب اقدامات اٹھائے جائے اور محکمہ بی اینڈ آر کے ملازمین جو کہ مزکورہ پائپ لائین پہ مامور ہے کے جائز مطالبات کو سنا جائے اور ان کے حل کے لئے فوری اور موثر اقدامات اٹھائے جائے۔

Address

Edverd Street
Karachi
75600

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kanjoot Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share