15/09/2026
کراچی — تازہ ترین صورتحال
تاریخ: 15 ستمبر 2026
آج کا دن شہر میں کافی شدید گرم ہے، جبکہ محسوس کیے جانے والا درجۂ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر رہا ہے، خصوصاً شہر کے جنوبی علاقوں میں، جس کی بڑی وجہ رَن آف کچھ پر موجود کم دباؤ کا علاقہ ہے۔
آج بھی سندھ کے بعض جنوبی اور جنوب مشرقی علاقوں میں بارش کے امکانات ہیں، جبکہ کراچی شہر کے حوالے سے بات کی جائے تو شہر میں آج بھی شام سے رات کے دوران کچھ نہ کچھ سرگرمی کے امکانات موجود ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کے 40 سے 60 فیصد امکانات ہیں، جبکہ زیادہ امکانات شہر کے مشرقی علاقوں میں نظر آ رہے ہیں۔
ان شاء اللہ
بے شک اللہ پاک بہتر جانتے ہیں۔
ایڈمن / موسمی تجزیہ کار: محمد اسماعیل