Aone News

Aone News Aone News is Pakistan's number one news We will keep you informed of every good and bad news in this channel And every news will reach you ahead of time So.

This is Channel is Official AONE News YouTube channel. Are you interested in the current affai

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ ہو گیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سو...
02/03/2024

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 3500 روپے بڑھی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 20 ہزار 300 روپے کا ہو گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 3001 روپے اضافے سے 1 لاکھ 88 ہزار 872 روپے ہو گیا ہے۔

عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 36 ڈالر کے اضافے سے 2083 ڈالر فی اونس ہے۔

راولپنڈی کی ہاؤسنگ سوسائٹی سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس کے مطابق لاشیں میاں بیوی اور کمسن بچی کی ہ...
02/03/2024

راولپنڈی کی ہاؤسنگ سوسائٹی سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق لاشیں میاں بیوی اور کمسن بچی کی ہیں۔ پولیس نے بتایاکہ تینوں افراد کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھرجانے سے جاں بحق ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین نے لاشیں اسپتال منتقل کرنے سے انکار کردیا ہے۔

لاہور میں عربی رسم الخط والا لباس پہننے پر خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ایف آئی آر سیل کر دی گئی۔پولی...
02/03/2024

لاہور میں عربی رسم الخط والا لباس پہننے پر خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ایف آئی آر سیل کر دی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ مقدمہ تھانا اچھرہ میں درج کیا گیا، مقدمہ چند نامزد اور متعدد نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔

مقدمہ درج کرنے کے بعد ایف آئی آر سیل کر دی گئی ہے۔ خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ چند دن پہلے اچھرہ بازار میں پیش آیا تھا۔

یاد رہے کہ 25 فروری کو لاہور کے علاقے اچھرہ میں عربی حروف سے مزین لباس پہن کر آنے والی خاتون کو ایس ڈی پی او گلبرگ لاہور اے ایس پی شہربانو نقوی نے اپنی جان خطرے میں ڈالتے ہوئے مشتعل ہجوم سے بحفاظت بچایا تھا۔

افغان طالبان  نےکالعدم ٹی ٹی پی کو  خبردار کیا ہےکہ  وہ پاکستان میں  حملوں کے لیے افغان سر زمین کے استعمال سے باز  رہے۔د...
02/03/2024

افغان طالبان نےکالعدم ٹی ٹی پی کو خبردار کیا ہےکہ وہ پاکستان میں حملوں کے لیے افغان سر زمین کے استعمال سے باز رہے۔

دی نیوز کی رپورٹ کےمطابق حال ہی میں کابل کا دورہ کرنے والے جے یو آئی سمیع الحق گروپ کے ایک رکن نے بتایا کہ ٹی ٹی پی کی پاکستان میں کارروائیوں سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کم زور ہوئے ہیں، اس حوالے سے افغان طالبان کا خیال ہےکہ ٹی ٹی پی کے ساتھ ملاقاتوں سے حالات میں بہتری آئی ہے۔

جے یو آئی کے رکن کا کہنا تھا کہ حقانی نیٹ ورک کا خیال ہےکہ ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کی بحالی سے حالات مزید بہتر ہوں گے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستانی حکام کی رائے اس کے برعکس ہے۔

انٹرنیشنل ریسرچ کونسل برائے مذہبی امور کے سربراہ اسرار مدنی کا کہنا ہےکہ افغان طالبان کو افغان پناہ گزینوں کی پاکستان سے جلد بازی میں واپسی کے معاملے پر تشویش ہے ، ان کا خیال ہےکہ پاکستان کو چاہیے تھا کہ تھوڑا مزید انتظار کرلیتا یا پھر افغان حکومت کو اعتماد میں لےکر ان پناہ گزینوں کی واپسی کا کوئی فیصلہ کرتا۔

اس حوالے سے پاکستان کا مؤقف ہےکہ غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کی پالیسی کا بنیادی مقصد دہشت گردی کے خلاف جنگ ہے۔

ملک میں انٹربینک تبادلہ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کا بھاؤ 8 پیسے بڑھ گ...
01/03/2024

ملک میں انٹربینک تبادلہ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔

انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کا بھاؤ 8 پیسے بڑھ گیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر279 روپے 19 پیسے پر بند ہو اہے۔

اس سے قبل انٹربینک تبادلہ میں ڈالر 279 روپے 11 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ایک پیسہ کم ہوکر 282 روپے 3 پیسے ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات ہو...
01/03/2024

مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات ہوئی ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں احسن اقبال،اسحاق ڈار، رانا ثنااللہ، خواجہ سعد رفیق اور مولانا غفور حیدری بھی شریک ہوئے۔

اس کے علاوہ ملاقات میں گورنر کے پی غلام علی اور نورعالم خان نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی اور نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کو ساتھ چلنےکی دعوت دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے نوازشریف سے گلے شکوے بھی کیے جبکہ مسلم لیگ ن کے قائد نے مولانا سے حکومت سازی میں مدد کی درخواست کی۔

سرگودھا میں 12 سالہ گھریلو ملازمہ عائشہ مالکان کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق سرگودھا کے نواحی گاؤں 84 جن...
01/03/2024

سرگودھا میں 12 سالہ گھریلو ملازمہ عائشہ مالکان کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق سرگودھا کے نواحی گاؤں 84 جنوبی میں 12 سالہ گھریلو ملازمہ عائشہ زمیندار جواد بھٹی کے گھر میں ملازمہ تھی جسے زمیندار جواد بھٹی اور اس کی اہلیہ نے لوہے کے راڈ اور ڈنڈے مار کر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کردیا۔

قتل کرنے کے بعد ملزمان نے عائشہ کے اہل خانہ کو فون کیا کہ آپ کی بچی کا ایکسیڈنٹ ہوگیا ہے اور وہ زخمی ہے، اہل خانہ جب موقع پر پہنچے تو انہیں پتہ چلا کہ بچی کو تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے تو جواد بھٹی اپنی اہلیہ سمیت فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا کہ ہے کہ گھریلو ملازمہ کے والد کی مدعیت میں ملزم جواد بھٹی اور اس کی اہلیہ کے خلاف تھانہ لکسیاں میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم جواد ٹول پلازہ کا ٹھیکدار ہے، ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے اور تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جائے گی۔

پولیس نے گھریلو ملازمہ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کے اطراف نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔نیشنل اسٹیڈیم میں ...
01/03/2024

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کے اطراف نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔

نیشنل اسٹیڈیم میں موجود پانی نے واٹر اینڈ سیوریج عملے کی دوڈیں لگوادیں، کراچی میں ہونے والی وقفے وقفے سے بارش بلدیہ انتظامیہ کو حرکت میں لے آئی۔

شہر میں ہونے والی بارش کے باعث نیشنل اسٹیڈیم میں پانی جمع ہوگیا جو آہستہ آہستہ بہہ کر گیٹ نمبر 12 کی جانب جاپہنچا جہاں نکاسی آب نہ ہونے کے باعث برساتی پانی گیٹ پر بھاری مقدار میں جمع ہوگیا۔

اس موقع پر واٹر اینڈ سیوریج کی گاڑیاں نکاسی کیلئے سرتوڑ کوشیشیں کرتی رہیں مگر نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث سڑکیں تالاب کامنظر پیش کرنے لگیں ۔

آنے جانے والی گاڑیوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا وہاں موجود نالے کی صفائی کیلئے سوئپر کی تلاش کی گئی جس کے ذریعے نالے کی صفائی کو ممکن بنانے کی کوشش کی گئی مگر شہر میں ہونے والی شدید بارش نکاسی آب کیلئے ناکافی تھی۔

کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل میچز کو ممکن بنانے اور برساتی پانی کی رسائی جلد ممکن بنانے کیلئے نیشنل اسٹیڈیم کے مرکزی گیٹ کے سامنے حکومت سندھ کی جانب سے رین ایمرجینسی ٹیم بھی تعینات کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخ...
29/02/2024

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23 فروری کو ختم ہوئے کاروباری ہفتے میں 5.93 کروڑ ڈالر کم ہوئے۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے زرمبادلہ ذخائر 23 فروری تک 13.03کروڑ ڈالر رہے۔

اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 6.32 کروڑ ڈالر کم ہوکر 7.94ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 39 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5.08 ارب ڈالر رہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے اصلی مینڈیٹ سے آئے ہیں، کسی کے جعلی قرار دینے سے کوئی فرق نہیں...
29/02/2024

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے اصلی مینڈیٹ سے آئے ہیں، کسی کے جعلی قرار دینے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا ایم کیو ایم اس بار عوام کے لیے آئی ہے، ہم عہدوں کی لالچ میں نہیں آئے۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا آئین سے تقاضا ہے عوام کو تحفظ دے، 10 سال پہلے ہمارا مینڈیٹ اس سے زیادہ تھا۔

ایک سوال کے جواب میں سربراہ ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کسی کے جعلی قرار دینے سے فرق نہیں پڑتا، ہم اصلی مینڈیٹ سے آئے ہیں، عہدے فائنل ہو گئے ہیں۔

ایم کیو ایم کا بنیادی نکتہ آئینی ترمیمی بل ہے: فاروق ستار
قبل ازیں ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کا پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا مہنگائی، بیروزگاری، معاشی بحران بڑے چیلنجز ہیں، مشکل حالات ہیں، ڈیلیور کرنا ہو گا اور لوگوں کی مشکل آسان کرنا ہو گی۔

بانی پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف کو خط کے حوالے سے فاروق ستار کا کہنا تھا نامناسب بات ہے کہ گھر میں جھگڑا ہے تو عالمی ادارے کو آگاہ کریں، حکومت اور ریاست سے دنیا کے تعلقات میں رخنہ ڈالنا غیرآئینی بھی ہے۔

ایم کیو ایم کو وزارتیں ملنے سے متعلق سوال پر فاروق ستار کا کہنا تھا ایم کیو ایم کا بنیادی نکتہ آئینی ترمیمی بل ہے، مقامی حکومتوں اور ضلع کی سطح پر اختیار ہونے چاہئیں، مضبوط مرکز مضبوط پاکستان کی ضمانت ثابت نہیں ہوئے، مضبوط ضلع ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ثابت ہوں گے۔

رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا آئینی ترمیمی بل پر ن لیگ ہمارے ساتھ آمادہ ہے، یہ بل پاس کراکے اس ملک کا بڑا مسئلہ حل کریں گے۔
,

سندھ حکومت نے کراچی میں کل بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر سرکاری نجی اداروں میں ہاف ڈے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ م...
29/02/2024

سندھ حکومت نے کراچی میں کل بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر سرکاری نجی اداروں میں ہاف ڈے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت شہر میں ممکنہ بارش سے متعلق اجلاس ہوا جس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں رین ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام بلدیاتی اداروں، انتظامیہ اور اسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا جب کہ کل کراچی میں سرکاری اور نجی اداروں میں ہاف ڈے ڈیوٹی کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے عوام سے اپیل کی کہ کل غیر ضروری گھروں سے نہ نکلیں، شہر میں کل 2 بجے سے بارش ہونے کا امکان ہے، دوپہر 2 بجے کے بعد مختلف اوقات میں 3 تا 4 بارش کے اسپیل ہونے کا امکان ہے۔

میئر کے مطابق شہر کے تمام چوکنگ پوائنٹس کی صفائی جاری ہے اور کے ایم سی بارش سے متعلق صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aone News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Aone News:

Share