05/09/2026
بھارتی پائلٹس کے کارنامے دنیا بھر میں جگ ہنسائی کا سبب بن رہے ہیں، تازہ واقعہ مقبوضہ کشمیر کے سری نگر ائیرپورٹ کا ہے جہاں ممبئی سے سری نگر پہنچی انڈیگو ائیرکی پرواز 6E-225 پارکنگ کیلئے جانے کے دوران ویژول ڈاکنگ گائیڈنس سسٹم کے کھمبے سے ٹکرا گئی۔
کھمبے پر لیزر سینسر اور ڈسپلے یونٹ لگے ہوتے ہیں جو پائلٹ کو پارکنگ میں مدد دیتے ہیں۔
صبح 9:02 بجے پیش آئے تصادم میں صرف 4 ماہ قبل فضا میں برانڈ نیو ائیر بس اے 321 طیارے کے اگلے حصے (Nose Cone) کو نقصان پہنچا۔
خوش قسمتی سے جہاز میں سوار تمام مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ رہے اورکسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں۔
مسافروں اور عملے کو عام سیڑھیوں کے ذریعے بحفاظت باہر نکالا گیا۔ ائیرپورٹ اتھارٹی نے واقعےکی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔