AKS Digital

Website Contact the business

AKS Digital News and infrmation all showbiz interviews talks shows

19/09/2026

ٹرین میں سفر کے دوران ٹکٹ کے مسئلہ پر دو نو عمر بیٹوں کے سامنے پولیس اہلکار کا ماں پر سر عام تشدد سارے مسافر خاموشی سے اپنی ماں بہن کی باری کا انتظار کر رہے ہیں*

17/09/2026

14/09/2026
01/09/2026

*کراچی: عزیزآباد بلاک 8 میں گھر کے باہر بیٹھی خاتون کو خاتون نے لوٹ لیا@AKSdigital

قادر پروڈکشن کی جانب سے حیدرآباد مھران اآرٹ کونسل میں چیف آرگنائزر غلام قادر جمالی نے اصلاحی اسٹین ڈراما لالچ پیش کیا گی...
31/08/2026

قادر پروڈکشن کی جانب سے حیدرآباد مھران اآرٹ کونسل میں چیف آرگنائزر غلام قادر جمالی نے اصلاحی اسٹین ڈراما لالچ پیش کیا گیا

28/08/2026

کورنگی بلال چورنگی میں کے ایم سی کی گاڑی نالے میں گر گئی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن کی ایم سی والے کی غفلت دیکھو ڈرائیور کی کہ نشے میں تھا کیا تھا کہ سیدھا نالے میں جا کے رہی گاڑی

26/08/2026

کراچی: سیکریٹری اطلاعات سندھ کا ایس پی آر اے آفس کا دورہ، صحافیوں کے مسائل اور پیشہ ورانہ تربیت پر تبادلہ خیال

کراچی: سیکریٹری اطلاعات سندھ کاشف گلزار شیخ نے سندھ اسمبلی میں سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایس پی آر اے) کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں ایسوسی ایشن کے صدر کامران رضوی، عہدیداران اور اراکین نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر سیکریٹری اطلاعات کاشف گلزار شیخ نے ایس پی آر اے کے عہدیداران اور سینئر صحافیوں سے ملاقات کی اور صحافتی برادری کو درپیش مسائل، پیشہ ورانہ امور، صحافیوں کی فلاح و بہبود اور تربیت کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

کاشف گلزار شیخ نے کہا کہ سندھ، بالخصوص کراچی میں صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے محکمہ اطلاعات اور صحافتی برادری کے درمیان مؤثر رابطے اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحافی جمہوری نظام کا اہم حصہ ہیں اور عوام تک درست اور بروقت معلومات پہنچانے میں ان کا کلیدی کردار ہے۔ محکمہ اطلاعات صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے صحافتی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ اطلاعات اور سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن صحافیوں کی فلاح و بہبود، پیشہ ورانہ تربیت اور صلاحیتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ اقدامات کریں گے۔ صحافیوں کی پیشہ ورانہ تربیت کے لیے مختلف پروگرامز اور ورکشاپس کے انعقاد پر بھی غور کیا جائے گا۔

اس موقع پر ایس پی آر اے کے صدر کامران رضوی نے سیکریٹری اطلاعات کاشف گلزار شیخ کے دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ صحافتی برادری اور محکمہ اطلاعات کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے سے صحافیوں کے مسائل بہتر انداز میں حل کیے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی رپورٹرز سندھ اسمبلی کی کارروائی، قانون سازی اور عوامی مسائل کو عوام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ صحافیوں کی پیشہ ورانہ تربیت اور سہولیات کے لیے محکمہ اطلاعات کا تعاون انتہائی اہم ہے۔

ملاقات کے دوران صحافیوں کی فلاح و بہبود، پیشہ ورانہ تربیت، سندھ اسمبلی کی کوریج کے دوران صحافیوں کو درپیش مسائل اور محکمہ اطلاعات و صحافتی برادری کے درمیان رابطوں کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر اطلاعات یوسف کابورو، ایس پی آر اے کے صدر کامران رضوی، حمید سومرو، اکرم بلوچ، دودو چانڈیو، سنجی سادوانی، راؤ وکیل، ارباب چانڈیو سمیت سینئر صحافی، ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران اور اراکین بھی موجود تھے

Address

I I Chudregar Road
Karachi
75500

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AKS Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to AKS Digital:

Shortcuts

Share

Category