Muhammad SAQIB

Muhammad SAQIB Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Muhammad SAQIB, shah faisal colony, Karachi.

19/03/2025

سابق وزیراعظم عمران خان کی جیل میں وکلاء اور اہل خانہ سے گفتگو:
- 19 مارچ 2025

‏”ملک میں دہشتگردی کا ناسور بے قابو ہے۔ جعفر ایکسپریس کا سانحہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ اس قسم کی منظم دہشتگردانہ کاروائیاں کسی بھی ملک کی سیکیورٹی پر سوالیہ نشان ہیں۔ دہشتگردی کے واقعات میں فوجی اور سویلینز کی قیمتی جانوں کے ضیاع کا جتنا دکھ ہمیں ہے کسی کو نہیں ہوسکتا کیونکہ تحریکِ انصاف وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس سے تمام صوبوں کی اکثریت جڑی ہے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ تمام ایجینسیاں دہشتگردی کی روک تھام کی بجائے تحریک انصاف کو ختم کرنے پر لگائی ہوئی ہیں۔

تحریک انصاف کی جانب سے نیشنل سیکورٹی کمیٹی کے بائیکاٹ کا فیصلہ بالکل درست ہے۔ اس اجلاس میں نہ مجھے بلایا گیا، نہ میری رائے لی گئی اور نہ ہی بلوچستان کے نمائندوں کو بلایا گیا۔ ان کی نیت اس معاملے میں صاف ہوتی تو میری جماعت کے ارکان کو سب سے پہلے مجھ سے مشاورت کرنے کی اجازت دیتے۔ اس وقت تحریک انصاف پاکستان کی واحد جماعت ہے جس کی سپورٹ تمام وفاقی اکائیوں میں موجود ہے جبکہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ سندھ اور پنجاب کے چند مخصوص علاقوں تک محدود ہو کر رہ گئی ہیں۔ ملک کی سب سے بڑی جماعت اور فیڈریشن کی علامت واحد سیاسی پارٹی کے سربراہ کو باہر رکھ کر کون سا اتفاق رائے حاصل کیا جا سکتا ہے؟

‏اردلی حکومت کی خارجہ و داخلی پالیسیاں ملک کے لیے زہرِ قاتل ہیں۔ دہشتگردی کا مسئلہ صرف تب حل ہو گا جب اس کا سیاسی حل دریافت کیا جائے گا اور لوگوں کی منشاء کے مطابق ان کے فیصلے ہوں گے۔ دہشتگردی کا مسئلہ صرف فوجی حکمت عملی (Kinetic Operations)سے حل نہیں ہو سکتا۔ ہمسایہ ممالک کو لے کر ہماری خارجہ پالیسی آزاد اور خود مختار ہونی چاہیے۔ افغانستان کے ساتھ معاملات بھی بات چیت سے حل ہونے چاہئیے۔ رجیم چینج کے بعد ان کی غیرسنجیدگی کا اندازہ اس بات سے لگا لیں کہ بلاول نے پوری دنیا کے دورے کیے لیکن ایک بار بھی افغانستان نہیں گیا۔ فوجی آپریشنز کبھی مسائل کا حل نہیں ہوتے، بڑی بڑی جنگوں کا حل بھی مذاکرات اور امن و استحکام کی کوشش سے ہی نکلتا ہے۔

‏ملک صرف تب ہی متحد اور مضبوط رہ سکتا ہے جب عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے، سیاسی جماعتوں کو ان کی جگہ دی جائے اور اسٹیبلشمنٹ سیاست میں مداخلت سے باز رہے۔ اکہتر میں بھی ایک سیاسی جماعت کو دیوار سے لگایا گیا پھر جو ہوا وہ تاریخ بھلا نہیں پائی۔ تب بھی اگر سیاسی جماعتوں کو متوازن مواقع ملتے تو ملک دو لخت نہ ہوتا۔ آج بھی لوگوں کی آواز کو دبایا جا رہا ہے اور ان کی نمائندگی کرنے والی سیاسی جماعتوں کا گلا گھونٹا جا رہا ہے۔ بلوچستان میں یہی ماڈل نافذ کیا گیا جس کی وجہ سے آج وہاں کے حالات بے قابو ہیں۔ جب تک عوام کی نمائندہ حکومتوں کو اقتدار منتقل نہیں کیا جائے گا یہ مسائل جوں کے توں رہیں گے بلکہ بڑھتے جائیں گے۔

‏اردلی حکومت مجھ پر دباؤ بڑھانے کے لیے تمام غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ میری اہلیہ کو بے جا جیل میں ڈالا گیا ہے۔ نہ تو یحیٰی خان نے مجیب الرحمٰن کی اہلیہ کو جیل میں ڈالا، نہ جنرل ضیا نے بھٹو کی اہلیہ کو جیل میں ڈالا، اور نہ ہی مشرف نے کلثوم نواز کو جیل میں ڈالا، مگر اس اسٹیبلشمنٹ نے اخلاقی پستی کی بدترین سطح پر پہنچ کر میری اہلیہ کوبھی جعلی کیسز میں پابندِ سلاسل کر رکھا ہے۔

‏ پچھلے قریباً ایک ہفتے سے میری مواصلات کے ذرائع تک رسائی پر کڑی بندش ہے۔ حالاتِ حاضرہ سے بےخبر رکھنے کیلئے ٹی وی دیکھنے پر پابندی عائد ہے اور اخبار اور کتابوں کی ترسیل بھی معطل ہے۔ میرے بچوں سے میری بات نہیں کروائی گئی۔ بار بار یاددہانی کے باوجود مروّجہ طریقے کے مطابق 90 دنوں میں میری اہلیہ سے 72 گھنٹے کی ملاقات بھی نہیں کروائی جارہی۔ میرے ذاتی معالج کو مجھ سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی نہ ہی ڈینٹسٹ کو ملوایا جا رہا ہے۔ میرے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات بھی نہیں کروائی گئی۔ مجھے مکمل طور پر بے خبر رکھا گیا تا کہ اے پی سی کے بارے میں مجھے علم نہ ہو سکے۔

‏یہ جو کچھ بھی کر لیں میں ان کی فسطائیت کے آگے نہ ہی پہلے جھکا تھا نہ ہی اب جھکوں گا۔ میں پاکستان کی حقیقی آزادی کے لیے کھڑا تھا، کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔ چاہے مجھے تمام عمر جیل کاٹنی پڑے۔ میں انشاءاللّہ اپنے ملک اور اپنی قوم کی خودمختاری کے لیے آخری سانس تک لڑوں گا۔”

7th international conference at Greenwich university karachi
22/12/2024

7th international conference at Greenwich university karachi

*_مبارک زیب کا بیان بھی آگیا_*🚨
14/09/2024

*_مبارک زیب کا بیان بھی آگیا_*🚨

14/09/2024

*‏تحریک انصاف وفد اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ختم*🚨
: *ملاقات اچھی رہی ہے کافی باتوں پر اتفاق ہوا ہے, عمر ایوب*

14/09/2024

مولانا فضل الرحمان نے سینیٹر غفور خیدری کو فوری طور پر چین سے پاکستان بلا لیا۔ وہ کل سینٹ اجلاس میں شرکت کرینگے۔ زریع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے بلوچستان کی حکومت مانگ لی اور حکومت راضی ہو گئی ہے بتایا جا رہا ہے کہ مولانا کل حکومت کو سینٹ اور نیشنل اسمبلی میں آئینی ترمیم کے لیے ووٹ دینگے
مولانا بک گیا
اللہ کرے یہ خبر جھوٹ ہو۔

14/09/2024

بریکنگ نیوز
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے حکومت پاکستان سے آئین میں ترمیم کرنے کی وجوہات مانگ لیں۔ جسٹس منصور علی شاہ کا نوٹ " اگر آئین پاکستان کو توڑا گیا تو اس نتائج بہت سخت ہوں گے۔ ہم بیٹھے ہیں ہر چیز کو دیکھیں گے پھر فیصلہ ہو سکے گا سینیئر ججز کو ہٹا کر جونئیر ججز کو چیف جسٹس لگانا یہ شرط قابلِ قبول نہیں ہے "

✌️✌️✌️

14/09/2024

*🛑بریکنگـــ نیــوز🔰*

*_🌟🇵🇰 گل ظفر نے مبارک زیب کو پیشکش کر دی سب مطالبات ماننے کا اعلان 50 کی بجائے 51 کروڑ دینے کا اعلان اور ساتھ ہی صدارت سے بھی استعفی دینے کا اعلان_*

*_الیکشن کا ایک اور بڑا جھوٹ بے نقاب۔۔ آج ہی الیکشن کمیشن نے اپنے ذرائع سے دعوٰی کیا ہے کہ۔۔ بیرسٹر گوہر خان کو انہوں نے...
14/09/2024

*_الیکشن کا ایک اور بڑا جھوٹ بے نقاب۔۔ آج ہی الیکشن کمیشن نے اپنے ذرائع سے دعوٰی کیا ہے کہ۔۔ بیرسٹر گوہر خان کو انہوں نے پارٹی چیئرمین قبول کیا ہی نہیں یہ رہا الیکشن کمیشن کا اپنا خط۔۔ جس میں اس نے بیرسٹر گوہر خان کو پارٹی چیئرمین تسلیم کیا ہے۔۔!ایسی پوسٹوں کو زیادہ سے زیادہ پھیلایا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ حقائق سے آگاہ ہوسکیں۔۔ اور پروپیگنڈے کو تباہ کرسکیں۔۔!!!_*

12/09/2024

Watch full video😂😂🤣🤣😂

Address

Shah Faisal Colony
Karachi
75230

Telephone

+923431269169

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad SAQIB posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Muhammad SAQIB:

Share