25/05/2026
" یوم عرفہ یوم دعا"
*عرفہ کا دن بھی کیا خوبصورت اور کتنا عظیم دن ہے*!! کتنی طاقت رکھتا ہے کہ قسمتوں کو بدلنے کی طاقت دعاوں کی قبولیت سے ہے- اللہ تعالی نے اس دن کو اتنا معتبر اور مقدس بنایا تمام حاجیوں کے لیے اس دن کی اہمیت اتنی زیادہ کر دی کہ کھلےاسمان تلےدن کو دعاوں کی قبولیت کےلئے مختص کر دیا ہے۔اس دن کو حاجیوں کی دعاؤں کی قبولیت اور مغفرت کا دن بنادیا ۔ اللہ کی رحمت اس رو جوش مار رہی ہوتی ہے ۔امت مسلمہ کی بڑی تعداد میدان عرفات میں جمع ہے دعائیں ہو رہی ہیں اور زندگیاں بدل رہی ہیں ۔۔لوگوں کو کامیابی و سربلندی نصیب فرمائی جا رہی ہے۔ سب سے بڑی بات جہنم سے نجات کا پروانہ جاری کیا جا رہا ہے۔۔۔ یہی وجہ ہے کہ اس دن کو نہ صرف حج کے ارکان میں بلکہ تمام عبادات میں سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہے کہ اس دن اللہ تعالی صرف حاجیوں کے لیے نہیں بلکہ تمام امت مسلمہ کیلئے جہاں جہاں بھی ہیں سب کے دل کی دعائیں سنتے ہیں قبول کرتے ہیں۔۔ اس دن کی عبادات اور روزے پر بھی اگلے اور پچھلے سال کے گناہوں کی بخشش کا وعدہ
ہے سبحان اللہ ! عرفہ کے دن جہاں عاجز بندہ اپنے رب کے آگے گڑگڑاتا ہے اپنے رب کی تسبیح بیان کرتا ہے تکبیرات بیان کرتا ہے اور اپنی حاجات پیش کرتا ہے اللہ کو یہ منظر یہ ادا بہت پسند آتی ہے اور اسی لیے اللہ تعالی ان کی تمام دعاؤں کو قبول کرتا ہے اللہ تعالی نے جس طرح لیلۃ القدر کو طاق راتوں میں چھپایاہوا ہے وہیں عرفہ کے دن کو واضح کر کے دن میں دعائیں قبول کرنے اور بخشش حاصل کرنے کا موقع دے کر اپنی رحمت کا وسیع دروازہ امت پہ وا کردیتا ہے ۔۔ اللہ تعالی اپنے بندوں پر فخر محسوس کرتے ہیں اور فرشتوں سے کہتے ہیں کہ دیکھو میرے بندے کس طرح مجھے پکار رہے ہیں اور کیسی میری تسبیح بیان کررہے ہیں تکبیرات بیان کریں بس- اللہ تعالی ہم سب کی دعاؤں کو قبول فرمائے ہماری اولادوں کو ہماری اور ان کی نسلوں کو نیک صالح بنائے ۔۔۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی طرح ہمیں نیکی کی توفیق دے اور یکسو ہو کر ہم اللہ کے احکام پر عمل کرنے کے قابل بن جائیں آمین ۔ امت مسلمہ کو دونوں جہانوں میں کا میاب فرمائے آمین - ہمارے اندر اتحاد تنظیم یقین اور ایمان دے ،ہمارے خوف کو امن میں بدل دے - دنیا کو اور خصوصا مسلم ممالک کوجنگ،فساد اور ظلم سے نجات عطا فرما اور ہمیشہ کیلئے امن وآشتی کا گہوارہ بنادے آمین
ہم سب کو اصل کامیابی یعنی آخرت کی کامیابی ضرور عطا فرما آمین
لطیف النساء