Digitech

Digitech digital training course all skill courses available

اینڈرائیڈ موبائل استعمال کرنے والوں کے لئے کچھ کارآمد ایپلیکیشنز... BlackMartیہ پلے سٹور کی طرز پر بنایا گیا ایک سٹور ہے...
25/04/2025

اینڈرائیڈ موبائل استعمال کرنے والوں کے لئے کچھ کارآمد ایپلیکیشنز...

BlackMart
یہ پلے سٹور کی طرز پر بنایا گیا ایک سٹور ہے۔جہاں پریمیم ایپلیکیشنز اور گیمز مفت میں انسٹال کی جاسکتی ہیں۔یہاں پر پریمیم ایپلیکیشنز کے لیے الگ سے کیٹیگری ہے جس میں تمام پریمیم ایپلیکیشنز پلے سٹور والی قیمت کے ساتھ ہوتی ہیں لیکن قیمت صرف دکھائی جاتی ہے باقی ڈاؤنلوڈنگ فری ہوتی ہے۔
(یہ پلے اسٹور پر موجود نہیں گوگل کروم پر دستیاب ہے)

BSR (Background Sound Recorder)
یہ آڈیو ریکارڈنگ ایپ ہے۔اس کی خاص بات بیک گراؤنڈ میں آڈیو ریکارڈنگ ہے۔موبائل میں بھلے آپ کچھ بھی کرتے رہیں یہ اپنا کام کرتی رہے گی۔
(یہ ایپ پلے اسٹور سے نہیں گوگل کروم پر ملے گی)

Clipstack (Basic Note)
ٹیکسٹ تحریر وغیرہ کاپی کر کے محفوظ رکھنے کے لیے یہ ایک بہترین ایپ ہے آپ ٹیکسٹ تحریر کاپی کرتے رہیں جو بھی تحریر کاپی کریں گے وہ خودکار طریقے سے اس میں سیو ہوتی جائے گی بعد میں آپ کاپی شدہ ڈیٹا آپ نکال سکتے اور ان تمام تحریروں کا بیک اپ بھی بنا سکتے ہیں۔
یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔

Degoo
یہ ڈیٹا بیک اپ کی مفت سہولت دینے والی ایپلیکیشن ہے جو آپ کو 20GB سے 100GB تک سٹوریج دیتی ہے۔آپ اپنے فولڈر سلیکٹ کریں اور یہ ان کا پہلے فل بیک اپ بنائے گی بعد میں انکریمینٹل بیک اپ بنتا رہے گا۔
یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے لیکن کچھ موبائلز میں انسٹال نہیں ہوتی تو اسے گوگل کروم سے ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے۔

Do it Later (Auto Text)
اس ایپلیکیشن کے ذریعے آپ اپنی سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی پوسٹ مثلاً فیس بک، ٹوئٹر(ایکس) اور انسٹا گرام وغیرہ کے لیے یا کوئی ٹیکسٹ میسج لکھیں اور اس پر وقت اور تاریخ لگا دیں وہ اسی مقررہ وقت پر پوسٹ ہوجائے گا۔
نئے نام Auto Text کے ساتھ پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔

E-book Droid (ReadEra)
پی ڈی ایف فائلز اور مختلف ڈاکومنٹس کو دیکھنے کے لیے یہ بہترین ایپلیکیشن ہے جس میں پیج دیکھنے کے مختلف انداز دستیاب ہیں پورٹریٹ اور لینڈ سکیپ موڈ کو لاک کیا جا سکتا ہے پیجز کو سپلٹ کیا جا سکتا ہے۔
یہ ایپ نئے نام ReadEra کے ساتھ پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔

Es File Explorer Pro (Ex File Explorer)
اینڈرائیڈ موبائل فون کے لیے بہترین فائل منیجر جس میں فائل کو بالکل کمپیوٹر والے انداز میں ایڈٹ کیا جا سکتا ہے فائل ہائڈ، لاک، ایکسٹینشن تبدیل یا پھر ڈاؤنلوڈ بھی کیا جا سکتا ہے اسکا فری ورژن اپڈیٹ کے ساتھ بدترین ہوتا جا رہا ہے لیکن پرو ورژن گوگل پر سرچ کر کے ڈاؤنلوڈ کر لیں جو کہ ایک بہترین متبادل ہے۔
(فری ورژن گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے پرو ورژن گوگل کروم سے سرچ کرنا ہوگا۔)

Insta Saver
انسٹاگرام سے تصاویر یا ویڈیوز محفوظ کرنے کیلئے وہاں سے اس تصویر یا ویڈیو کا لنک کاپی کریں تو یہ ایپ خودکار طریقے سے اسے محفوظ کر لیتی ہے۔
یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔

Journey
لکھنے لکھانے کے شوقین افراد کے لیے ایک نعمت ہے آپ اپنے نوٹس لکھیں جو کہ گوگل اکاؤنٹ کو لنک کر کے سیو کیے جا سکتے ہیں اور کہیں سے بھی ایکسیس کیے جا سکتے ہیں
ایپلیکیشن پر پاسورڈ بھی لگایا جا سکتا ہے جبکہ اپنے لکھے ہوئے ڈاکومنٹس کو پی ڈی ایف میں بھی کنورٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔
یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔

Mirror Go
یہ کمپیوٹر اور موبائل کو آپس میں جوڑنے کے لیے ہے۔کمپیوٹر پر ونڈر شیئر نامی سوفٹ ویئر انسٹال کریں اور اپنے موبائل کو اپنے کمپیوٹر سے کنٹرول کریں (بذریعہ وائی فائی یا ڈیٹا کیبل) کمپیوٹر سے میسج لکھیں کوئی بھی ایپلیکیشن کھولیں، چاہے گیم کھیلیں یا سیل میں موجود کوئی بھی آڈیو ویڈیو اپنے کمپیوٹر پر چلائیں۔
یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔

VidMate
کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے آڈیو، ویڈیو یا تصاویر ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے بہترین ایپ ہے پھر آپ اپنی مرضی کے فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔آڈیو میں بھی 3/4 فارمیٹس کا آپشن اور ویڈیو میں بھی مختلف فارمیٹس اور سائز منتخب کیے جا سکتے ہیں۔
(پلے اسٹور پر دستیاب نہیں گوگل کروم سے ڈاؤنلوڈ ہوگی)

SnapTube
کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے آڈیو، ویڈیو یا تصاویر ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے بہترین ایپ ہے پھر آپ اپنی مرضی کے فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔آڈیو میں بھی 3/4 فارمیٹس کا آپشن اور ویڈیو میں بھی مختلف فارمیٹس اور سائز منتخب کیے جا سکتے ہیں۔
(پلے اسٹور پر دستیاب نہیں گوگل کروم سے ڈاؤنلوڈ ہوگی)

Blackhole
کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے بہترین ایپ ہے ہاں اس میں اشتہارات زیادہ آتے ہیں۔ویسے یہ بہت سادہ انٹرفیس کے ساتھ ہے۔
یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔

Remove bg
کسی بھی تصویر کا بیک گراؤنڈ ہٹانے یا بدلنے کیلئے یہ ایک بہترین ایپ ہے جس کے فری ورژن سے تصویر کا رزلٹ تھوڑا سا ہلکا رہتا لیکن پرو ورژن بہترین نتائج دیتا ہے۔یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔

Novels Collection Urdu
اگر آپ کتابیں اور ناولز پڑھنے کے شوقین ہیں تو یہ بہترین سی ایپ آپ کیلئے ہے جس میں قریباً 250 مصنّفین کی دس ہزار کے لگ بھگ کتب موجود ہیں۔آپ مصنّف اور کتابوں کی قسم کے حساب سے بھی سلیکٹ کر سکتے ہیں۔یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔

Device info
اپنے موبائل بارے مکمل (ٹیکنیکل) معلومات چاہیئں تو آپ کیلئے یہ ایپ بہت مفید ہے جو آپ کے فون کا سارا کچا چٹھا کھول کر آپ کے سامنے رکھ دے گی۔آپ اس میں اپنے فون کا ڈسپلے، سگنلز، بیٹری، سینسرز، بٹنز وغیرہ سبھی چیک کر سکتے ہیں۔
یہ ایپ گوگل پلے اسٹور ہر دستیاب ہے۔

Image to text
کاغذ یا اسکرین پر کچھ لکھا ہوا ہے جسے آپ نوٹ کرنا چاہتے ہیں تو بس اس کی تصویر لیں یا گیلری میں سے سلیکٹ کر لیں یہ ایپ اس تصویر کو آپ کیلئے الفاظ میں لکھ دے گی۔
یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔

Clear Wave
آپ کے موبائل میں مٹی یا نمی وغیرہ جانے سے اس کی آواز کم ہو گئی ہے تو یہ ایپ آپ کیلئے ہے اس انسٹال کر کے آن کریں اور پلے کر دیں یہ مختلف ساؤنڈ ٹریکس چلائے گا اور آپ کے مائیک، اسپیکرز وغیرہ میں گئی ہوئی ڈسٹ، پانی اور کچرے کو نکال باہر پھینکے گی۔ہاں زیادہ مسئلہ ہو تو کسی ماہر ٹیکنیشن کو چیک کروائیں۔
یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔

Home WorkOut
آپ فٹ رہنا چاہتے ہیں لیکن آپ کے پاس جم جانے کا وقت نہیں یا مینیج نہیں کر سکتے اور گھر میں بناء Equipments کے ورزش کرنا چاہتے ہیں تو یہ ایپ آپ کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں یہ ماہانہ یا سہ ماہی بنیادوں پر آپ کا ٹرینر بن جاتی ہے اور گھر میں آسانی سے کون سی ورزش کیسے اور کتنی دیر کرنی ہے باقاعدہ ویڈیوز کی صورت میں آڈیو کے ساتھ آپ کو بتاتی ہے اور اس کا ریکارڈ بھی رکھتی ہے۔میں خود بھی اس سے مستفید ہوتا رہا ہوں۔
یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔

Video to MP3 Converter
یہ ایپ کسی بھی ویڈیو کو آڈیو میں بدلنے کیلئے ہے اسے اوپن کریں اور ویڈیو ایڈ جریں اور پروسیڈ کر دیں یہ اس ویڈیو کو آڈیو میں کنورٹ کر دے گی۔
یہ ایپ بھی گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔

(براہِ کرم ایسی پوسٹ شئیر کر کے دوسروں کے لیے بھی فائدہ مند بنایا کریں)

کیا آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا عام سا ٹیکسٹ ایک زبردست ویڈیو میں بدل جائے؟اب آپ کو مہنگے سافٹ ویئر یا ویڈیو ایڈیٹنگ کی سک...
25/04/2025

کیا آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا عام سا ٹیکسٹ ایک زبردست ویڈیو میں بدل جائے؟

اب آپ کو مہنگے سافٹ ویئر یا ویڈیو ایڈیٹنگ کی سکل کی ضرورت نہیں!

AI ویڈیو جنریٹر ٹولز کی مدد سے آپ صرف چند کلکس
میں پروفیشنل ویڈیوز بنا سکتے ہیں — وہ بھی بلکل فری

ٹیکسٹ سے ویڈیو بنانے کے 8 فری AI ٹولز

1. Pictory

کام: صرف ایک تحریر (جیسے بلاگ، آرٹیکل یا اسکرپٹ) دیں، یہ خودکار طور پر اس کو ویڈیو میں تبدیل کر دیتا ہے، جس میں تصاویر، کلپس اور آواز شامل ہوتی ہے۔
فیچرز:

خودکار سب ٹائٹلز

اسٹاک ویڈیوز اور میوزک

YouTube ویڈیوز سے بھی ویڈیو بنا سکتے ہیں
مفت ورژن: ہاں، محدود ویڈیوز اور واٹرمارک کے ساتھ

2. InVideo

کام: مختلف ٹیمپلیٹس کے ذریعے مارکیٹنگ، سوشل میڈیا، یا YouTube کے لیے ویڈیوز بنائیں۔
فیچرز:

5000+ ٹیمپلیٹس

ٹیکسٹ ٹو ویڈیو فیچر

اردو زبان میں بھی سپورٹ موجود
مفت ورژن: ہاں، واٹرمارک کے ساتھ

3. Canva Video Editor

کام: صرف ڈریگ اینڈ ڈراپ اسٹائل میں ویڈیو، ٹیکسٹ، اور میوزک شامل کریں اور ویڈیو بنا لیں۔
فیچرز:

پروفیشنل ٹیمپلیٹس

Urdu فونٹس اور اسٹائلز

فری اسٹاک ویڈیوز اور آڈیوز
مفت ورژن: ہاں، زیادہ تر فیچرز فری ہیں

4. Animaker

کام: اینیمیٹڈ ویڈیوز یا ایکسپلینر ویڈیوز بنانے کے لیے بہترین ہے۔
فیچرز:

1000+ اینیمیشنز

اپنی آواز شامل کر سکتے ہیں

Urdu text بھی سپورٹ کرتا ہے
مفت ورژن: ہاں، واٹرمارک کے ساتھ

5. Lumen5

کام: آرٹیکلز یا بلاگ سے خودکار ویڈیوز بناتا ہے، خاص طور پر مارکیٹنگ کے لیے موزوں۔
فیچرز:

خودکار اسکرپٹ ٹو ویڈیو

بزنس اور سوشل میڈیا ویڈیوز

ٹیم ورک فیچرز
مفت ورژن: ہاں، محدود ٹیمپلیٹس اور واٹر مارک

6. Kapwing

کام: ویڈیو ایڈیٹنگ اور AI کی مدد سے ویڈیوز بنانا۔
فیچرز:

خودکار کیپشنز

GIFs، memes اور reels کے لیے بہترین

Collaborative workspace
مفت ورژن: ہاں، واٹرمارک کے ساتھ

7. FlexClip

کام: ویڈیو پریزینٹیشنز، پروموشنل یا سوشل ویڈیوز بنانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
فیچرز:

Drag & Drop ویڈیو ایڈیٹر

ساؤنڈ ایفیکٹس، ٹرانزیشن، اور اسٹاک لائبریری

720p تک ویڈیوز مفت
مفت ورژن: ہاں

8. Designs ai (Videomaker)

کام: آپ کے لکھے ہوئے ٹیکسٹ کو AI خود ویڈیو، وائس اوور، میوزک، اور تصاویر کے ساتھ مکمل ویڈیو میں بدل دیتا ہے۔
فیچرز:

20+ زبانوں میں وائس اوور

خودکار کلپس، میوزک، اور ٹرانزیشن

فوری برانڈ ویڈیوز بنانے کے لیے بہترین
مفت ورژن: ڈیمو ٹرائل دستیاب ہے










میں ایک سولو ہسلر ہوں۔وقت کم ہے، کام زیادہ۔سب کچھ خود کرنا ہوتا ہے — اسکرپٹ، ایڈیٹنگ، تھمب نیلز، پوسٹنگ۔لیکن ایک چیز ہے ...
25/04/2025

میں ایک سولو ہسلر ہوں۔
وقت کم ہے، کام زیادہ۔
سب کچھ خود کرنا ہوتا ہے — اسکرپٹ، ایڈیٹنگ، تھمب نیلز، پوسٹنگ۔

لیکن ایک چیز ہے جس نے میری رفتار، فوکس، اور نتائج کو بدل کر رکھ دیا:

AI۔

جب وقت کم ہوتا ہے،
AI میرا اسسٹنٹ بن جاتا ہے۔
• اسکرپٹ؟ ChatGPT تیار کر دیتا ہے
• وائس اوور؟ ElevenLabs سیکنڈز میں نکال دیتا ہے
• تھمب نیل آئیڈیاز؟ Midjourney یا Canva پر چٹکیوں میں
• ویڈیو کٹس؟ CapCut اور Runway خودبخود کر لیتے ہیں

میں سپر ہیومن نہیں ہوں —
لیکن AI کے ساتھ، میں ایک پوری ٹیم جیسا پرفارم کرتا ہوں۔

اور یہی ہے میری طاقت کا راز۔

آپ اکیلے ہو سکتے ہیں،
لیکن AI کے ساتھ — آپ کبھی بے بس نہیں۔

وقت بدل چکا ہے۔
سیکھیں، اپنائیں، اور آگے بڑھیں —
کیونکہ آج کا ہسلر، AI کے بغیر نہیں جیتتا

کچھ لوگ بہت جلد ایکسپرٹ بن جاتے ہیں، جبکہ کچھ سالوں تک محنت کے باوجود آگے نہیں بڑھ پاتے؟وجہ؟ "ایک وقت میں ایک چیز پر فوک...
03/04/2025

کچھ لوگ بہت جلد ایکسپرٹ بن جاتے ہیں، جبکہ کچھ سالوں تک محنت کے باوجود آگے نہیں بڑھ پاتے؟

وجہ؟

"ایک وقت میں ایک چیز پر فوکس نہ کرنا"

سائنس کیا کہتی ہے؟

ہمارا دماغ "نیورل پاتھ ویز" (Neural Pathways) بناتا ہے، جو ایک سڑک کی طرح کام کرتے ہیں۔ جب ہم بار بار کسی ایک مہارت کو دہراتے ہیں، تو وہ راستہ پکا اور تیز ہو جاتا ہے۔ لیکن اگر ہم ایک ساتھ کئی چیزوں پر فوکس کریں، تو ہمارے دماغ کو ہر بار نئی سڑک بنانے میں وقت لگتا ہے، جس سے کوئی بھی راستہ مکمل نہیں ہو پاتا.

ایلون مسک نے پہلے انجینئرنگ سیکھی، پھر بزنس، اور اس کے بعد اسپیس ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کی۔ اگر وہ ایک ساتھ سب کچھ سیکھنے کی کوشش کرتا، تو شاید آج SpaceX اور Tesla نہ ہوتیں☺️

"دیپ ورک" (Deep Work) کی تھیوری کہتی ہے کہ اگر آپ 90 دن صرف ایک سکل پر فوکس کریں، تو آپ اس میں 90% ماہر بن سکتے ہیں۔

✅صحیح طریقہ کیا ہے؟

👈 ایک سکل چنیں (مثلاً: ویڈیو ایڈیٹنگ، کوڈنگ، یا کانٹینٹ رائٹنگ)

👈90 دن تک صرف اسی پر فوکس کریں

👈 ڈیلی پریکٹس کریں اور ایک وقت میں ایک قدم آگے بڑھیں

👈جب اس میں ایکسپرٹ ہو جائیں ، تب دوسری سکل پر جائیں

نتیجہ؟

آپ ہر سال 2-3 سیکھ سکتے ہیں اور ایک عام انسان کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ کامیاب ہو سکتے ہیں۔

اب فیصلہ آپ کا ہے! آپ سب کچھ ایک ساتھ سیکھ کر کنفیوژن میں رہنا چاہتے ہیں، یا ایک وقت میں ایک چیز سیکھ کر کامیاب بننا چاہتے ہیں؟

کمنٹ کریں اور بتائیں کہ آپ ابھی کس ایک سکل پر فوکس کر رہے ہیں۔

ڈالروں کو بھول جاؤ اگر تم جھوٹے فری لانسر ہو پاکستانی فری لانسرز کی ایک بہت بڑی غلطی یہ ہے کہ وہ خود کو بڑا دکھانے کے لی...
27/03/2025

ڈالروں کو بھول جاؤ اگر تم جھوٹے فری لانسر ہو

پاکستانی فری لانسرز کی ایک بہت بڑی غلطی یہ ہے کہ وہ

خود کو بڑا دکھانے کے لیے جھوٹ بول دیتے ہیں!
⚠️ "میں نے 100 بزنسز کو grow کیا ہے"
⚠️ "میں نے 50+ ads campaigns run کی ہیں"
⚠️ "میں نے 10x results دیے ہیں"

اور جیسے ہی کلائنٹ نے انٹرویو میں تھوڑا ٹیکنیکل سوال کر لیا – 💀 گیم ختم! کلائنٹ سمجھ جاتا ہے کہ تم صرف باتیں کر رہے ہو، کام نہیں آتا!

💡 اگر کیس اسٹڈی نہیں تو کیا کریں؟
1️⃣ اپنی Skills کا پریکٹیکل ثبوت دو!
✅ پورٹ فولیو بناو – اگر کلائنٹ نہیں ملا، تو اپنے پراجیکٹس بناؤ!
Behance، LinkedIn پر ڈالو! ✅
Cold Email یا Outreach
کرو – کسی چھوٹے بزنس کے لیے فری میں ایک چھوٹا پراجیکٹ کرو، تاکہ تمہارے پاس proof ہو!
یہ زیادہ powerful ہے بجائے اس کے کہ جھوٹ بول کر پکڑے جاؤ!

2️⃣ Live Demo
دو – باتوں سے زیادہ عمل دکھاؤ! 💡 کلائنٹ کو بولو: "میں ابھی ایک Ad بنا کر آپ کو دکھا دیتا ہوں!" 💡
Screen Share پر دکھاؤ کہ تمہیں skills آتی ہیں! 💡 Figma، Canva، Photoshop، Facebook Ads،
Google Ads –
کچھ بھی ہو، live کرکے دکھاؤ!
یہ کلائنٹ کو یقین دلاتا ہے کہ تم واقعی expert ہو!

3️⃣ "میں نے پہلے نہیں کیا، لیکن میں کر سکتا ہوں!" اگر کلائنٹ کہے:
❌ "کیا تم نے پہلے 6-figure ads campaigns چلائی ہیں؟" تو جھوٹ مت بولو! بلکہ بولو: ✅ "نہیں، لیکن میں نے اس انڈسٹری پر research کی ہے، اور میں آپ کو ایک strategy بنا کر دے سکتا ہوں!"
کلائنٹس skills دیکھتے ہیں، نہ کہ زبردستی کے جھوٹ!

🔥 اگر پکڑے گئے تو پھر؟ 🚨 اگر تم انٹرویو میں bluff مارو گے، تو کلائنٹ smart ہے – وہ تم سے deep سوال کرے گا!
❌ "اچھا، تم نے 10 بزنسز grow کیے ہیں؟ کون سے؟" ❌ "تم نے Facebook Ads پر $50,000 spend کیا ہے؟ کوئی result دکھا سکتے ہو؟"
❌ "تم نے SEO کیا ہے؟ میری website audit کرو ابھی!"
اور اگر تم نے وہاں گڑبڑا دیا، تو بس وہیں بلاک ہو جاؤ گے!

✅ کامیابی کا اصل راستہ – سچ بولو، سیکھو اور خود کو بہتر بناؤ!

💡 پہلے اپنی skills build کرو، پھر بڑے projects لو! 💡 چھوٹے level پر کام کر کے اپنی credibility بناؤ! 💡 جھوٹ مت بولو، کلائنٹ کو بتاؤ کہ تم reliable اور سیکھنے والے بندے ہو!
🚀 نتیجہ؟ تمہاری long-term reputation بنے گی، اور کلائنٹس خود آئیں گے!

💰 ڈومین ریسیلنگ – ایک اسٹریٹجک گیم! 🚀کبھی سوچا ہے کہ zero traffic والے ڈومینز بھی million dollars میں بِک سکتے ہیں؟ 🤯 ہا...
24/03/2025

💰 ڈومین ریسیلنگ – ایک اسٹریٹجک گیم! 🚀

کبھی سوچا ہے کہ zero traffic والے ڈومینز بھی million dollars میں بِک سکتے ہیں؟ 🤯 ہاں، یہ ایک حقیقت ہے! ڈومین بزنس واقعی ایک smart game ہے جہاں صحیح نام کا انتخاب آپ کو بڑی رقم دلا سکتا ہے۔

💡 میں کچھ دن پہلے اپنی hosting accounts explore کر رہا تھا، چیک کر رہا تھا کہ کون سے domains renew ہونے والے ہیں، تاکہ انہیں manage کر سکوں یا اپنے کسی client سے بات کر سکوں۔ اچانک، میں نے اپنا ہی ایک ڈومین دیکھا، جسے میں بیچنا چاہتا تھا! 🔥

سوچا، کیوں نہ Namecheap Marketplace پر لسٹ کر دوں؟ میں نے apply کیا اور لیسٹنگ اپروو ہوگئی۔ لیکن ایک مسئلہ تھا... 🤦‍♂️

💸 Listing price زیادہ low تھی، $100-$150 رینج میں! 😳 اور مزے کی بات، یہ 15 days کے لیے fixed price ہے، میں اسے ایڈٹ نہیں کر سکتا! 😂

لیکن کوئی بات نہیں، جیسے ہی لسٹنگ expire ہوگی، میں اسے $1000 پر fix کروں گا! ہاں، $1000! 💰🚀

یہی domain reselling کا مزہ ہے! آپ کو strategic thinking اور patience کی ضرورت ہوتی ہے۔ کون جانتا ہے، شاید کوئی خریدار آجائے اور یہ premium domain لے جائے! 😉

کیا آپ نے کبھی کوئی ڈومین خریدا یا بیچا؟ یا کوئی ایسا ڈومین ہے جو آپ sell کرنا چاہتے ہیں؟ کمنٹ میں بتائیں! ⬇️

اج میں نے چیٹ جی پی ٹی سے ایک سوال پوچھا کہ میں ایک چھوٹی سی اپلیکیشن بنانا چاہتا ہوں ، چیٹ جی پی ٹی ایک سافٹ ویر انجینر...
24/03/2025

اج میں نے چیٹ جی پی ٹی سے ایک سوال پوچھا کہ میں ایک چھوٹی سی اپلیکیشن بنانا چاہتا ہوں ، چیٹ جی پی ٹی ایک سافٹ ویر انجینر کی طرح کس طرح میری مدد کرسکتا ہے: چیٹ جی پی ٹی کے ساتھ میری بات چیت دیکھ لیں:

میں نے ایک ایپ بنوا نی ہے ۔
جس میں آپ کسی پراڈکٹ کی تمام پیکنگ کی کوانٹٹی اور قیمت ڈالتے ہیں تو یہ بتا دیتی ہے کہ کس پیکنگ کو لینا زیادہ فائدہ مند ہے۔

جیسے Tang کی مثال میں 125 گرام ساشے 100 روپے کا ہے۔
375 گرام والا 330 روپے کا
750 گرام 750 روپے کا
2500 گرام 2400 روپے کا

تو سسٹم مجھے یہ بتا دے کہ 100 روپے والا خریدنا زیادہ فائدہ مند ہے اور باقیوں میں اس کی نسبت کتنے کا نقصان ہے۔

2500 گرام والے میں کمپنی سیدھا سیدھا 400 روپے کا ٹیکہ لگا دیتی ہے، چیٹ جی پی ٹی اگر سافٹ ویئر انجینیئر کی طرح ایکٹ کرے تو کیا اس طرح کی ایپ میرے لیے بنا سکتا ہے ۔

یہ میرا سوال تھا، اب چیٹ جی پی ٹی کا جواب دیکھ لیں

یہ تو زبردست آئیڈیا ہے! بنیادی طور پر یہ ایک یونٹ پرائس کیلکولیٹر ہے جو صارف کو سب سے زیادہ فائدہ مند آپشن بتاتا ہے۔

اگر میں سافٹ ویئر انجینئر کی طرح ایکٹ کروں تو ہاں، میں آپ کو اس ایپ کے لیے الگورتھم اور کوڈنگ لاجک سمجھا سکتا ہوں۔ اگر آپ اسے مزید بہتر کرنا چاہتے ہیں، تو کچھ فیچرز بھی ایڈ کیے جا سکتے ہیں، جیسے:

ڈیٹا بیس: مختلف پراڈکٹس کے ڈیٹا کو محفوظ رکھنے کے لیے۔

اسمارٹ ریکمنڈیشنز: جہاں صارف کو سستے اور زیادہ ویلیو والے آپشنز خودبخود دکھائے جائیں۔

بارکوڈ اسکیننگ: تاکہ پراڈکٹ کی قیمت اور سائز خودکار طریقے سے فیچ ہو سکے۔

اگر آپ چاہیں تو میں آپ کو اس کا ایک بیسک کوڈ بھی دے سکتا ہوں جو Python یا JavaScript میں ہو!

چیٹ جی پی ٹی کے جواب کع دیکھ کر میں حیران رہ گیا، اپلیلیشن کچھ اس طرح کی ہوگی،

[12:53 pm, 10/03/2025] +92 314 9891182: میں نے اس اپلیکیشن کے بارے میں مزید ایک سوال کیا کہ میں اسکو بزنس کے پوانٹ اف ویو سے کیسے کارامد بنا سکتا ہوں:

میں اصل میں چاہتا ہوں کہ میں اس طرح کوئی اپلیکیشن بنا دوں اور پھر اس کو گوگل ایپ پہ یا گوگل پلے سٹور پہ اپلوڈ کرو اس بارے میں اپ میری کیا مدد کر سکتے ہیں

میں آپ کی کئی طریقوں سے مدد کر سکتا ہوں:

1. ایپ اپلوڈ کرنے کا مکمل پروسیس سمجھانا

گوگل پلے اسٹور پر ڈویلپر اکاؤنٹ کیسے بنایا جائے؟

ایپ کو پیکجنگ (APK/AAB فائل بنانا) اور اس کو اسٹور کے لیے اوپٹمائز کیسے کیا جائے؟

پالیسیز اور گائیڈلائنز تاکہ آپ کی ایپ ریجیکٹ نہ ہو۔

2. ایپ کا بیٹا ٹیسٹنگ

پہلے آپ ایپ کو Google Play Console کے ذریعے بیٹا یا الفا میں ریلیز کریں، تاکہ آپ کو فیڈبیک مل سکے اور کوئی مسئلہ ہو تو اسے پہلے ٹھیک کیا جا سکے۔

3. A*O (App Store Optimization)

ایپ کی تفصیل، اسکرین شاٹس، اور کی ورڈز کیسے بہتر بنائیں تاکہ زیادہ لوگ اسے دیکھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں؟

4. مانیٹائزیشن (اگر پیسے کمانا چاہتے ہیں)

ایڈز (AdMob, Facebook Ads) یا ان ایپ پرچیزز کو شامل کرنے کے طریقے۔

آپ کس حصے میں سب سے زیادہ مدد چاہتے ہیں؟ کیا آپ نے گوگل پلے ڈویلپر اکاؤنٹ بنایا ہے یا اس میں بھی رہنمائی چاہیے؟

مطلب اگر اپ تھوڑی سی ہمت کرلیں تو اپ چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے اپنا بزنس بھی سٹارٹ کرسکتے ہیں

یا آپ جانتے ہیں کہ اچھا کنٹینٹ بنانے کا راز کیا ہے؟ یہ نہیں کہ صرف اپنے فالوورز کو خوش رکھیں، بلکہ یہ کہ ہر قسم کے لوگوں...
24/03/2025

یا آپ جانتے ہیں کہ اچھا کنٹینٹ بنانے کا راز کیا ہے؟ یہ نہیں کہ صرف اپنے فالوورز کو خوش رکھیں، بلکہ یہ کہ ہر قسم کے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کریں۔ چاہے وہ آپ کو جانتے ہوں یا نہیں!

تین قسم کے کنٹینٹ جو آپ کو ضرور بنانے چاہئیں

1️⃣ *وہ لوگ جو آپ کو جانتے ہیں:*
ان کے لیے لمبے، گہرائی والے پوسٹس بنائیں۔ وہ آپ پر اعتماد کرتے ہیں، اس لیے انہیں ایسا کنٹینٹ دیں جو ان کے علم میں اضافہ کرے یا انہیں سوچنے پر مجبور کر دے۔

2️⃣ *وہ لوگ جو آپ کو نہیں جانتے، لیکن آپ کے شعبے میں دلچسپی رکھتے ہیں:*
ان کے لیے مختصر، قیمتی، اور براہِ راست کنٹینٹ بنائیں۔ انہیں بتائیں کہ آپ کا کنٹینٹ ان کے لیے کیوں اہم ہے۔

3️⃣ *وہ لوگ جو نہ آپ کو جانتے ہیں، نہ آپ کے شعبے میں دلچسپی رکھتے ہیں:*
یہ سب سے بڑا چیلنج ہے! ان کے لیے ایسا کنٹینٹ بنائیں جو انہیں یہ سوچنے پر مجبور کر دے کہ " مجھے اس میں کیوں دلچسپی لینی چاہیے؟"

💡 *حقیقت یہ ہے:*
زیادہ تر لوگ صرف پہلی قسم پر توجہ دیتے ہیں۔
کچھ لوگ پہلی اور دوسری قسم کو کور کرتے ہیں۔
لیکن بہت کم لوگ ہیں جو ان تینوں کو مکمل طور پر سمجھتے اور استعمال کرتے ہیں۔

آپ ان تینوں میں سے کون سی قسم پر کام کر رہے ہیں؟ 🤔
اگر آپ تیسری قسم میں مہارت حاصل کر لیں، تو سمجھ لیں کہ آپ کنٹینٹ کی دنیا میں بادشاہ بن چکے ہیں! 👑

آپ نے کبھی نوٹ کیا ہے کہ کچھ لوگ سوشل میڈیا پر جو بھی پوسٹ کرتے ہیں، وہ دھڑا دھڑ وائرل ہو جاتی ہے؟ 🔥 کیا خاص بات ہے ان ک...
24/03/2025

آپ نے کبھی نوٹ کیا ہے کہ کچھ لوگ سوشل میڈیا پر جو بھی پوسٹ کرتے ہیں، وہ دھڑا دھڑ وائرل ہو جاتی ہے؟ 🔥 کیا خاص بات ہے ان کی پوسٹس میں؟ بس ایک راز ہے— سٹوری ٹیلنگ! 📖

سٹوری سنانے کا فن وہ جادو ہے جو کسی بھی عام پوسٹ کو انٹرایکٹیو بنا دیتا ہے۔ لوگ خشک معلومات سے نہیں جڑتے، لیکن اگر آپ انہیں کہانی کی شکل میں پیش کریں، تو وہ نہ صرف اسے پڑھتے ہیں بلکہ شیئر بھی کرتے ہیں! 🚀

پرسنل ٹچ دیں، اپنی زندگی یا تجربے کی کہانی سنائیں، تاکہ لوگ خود کو اس میں دیکھ سکیں۔ احساسات جگائیں، خوشی، حیرت، مشکل، کامیابی— کوئی بھی جذباتی پہلو شامل کریں تاکہ لوگ جڑے رہیں۔ سسپنس رکھیں، کہانی کو ایسا بنائیں کہ لوگ آخر تک پڑھیں اور کمنٹس میں اپنی رائے دیں۔ آخر میں کال ٹو ایکشن دیں، کہانی کے آخر میں سوال کریں یا ان سے تجربہ شیئر کرنے کو کہیں تاکہ زیادہ انٹریکشن ملے۔ 💬

مثلاً، اگر آپ سوشل میڈیا پر ایک برانڈ پروموٹ کر رہے ہیں، تو سیدھا "یہ پروڈکٹ خریدیں" کہنے کے بجائے ایک ایسی کہانی سنائیں، جس سے لوگ خود کو جوڑ سکیں۔ جیسے، "ایک دن مجھے احساس ہوا کہ میری سکن خراب ہو رہی ہے، تب میں نے یہ پروڈکٹ آزمائی..." اب آپ کی پوسٹ صرف ایک اشتہار نہیں رہی، بلکہ ایک دلچسپ کہانی بن گئی!

تو آج سے ڈرائی پوسٹس نہیں، کہانیوں والی پوسٹس لکھیں اور دیکھیں کہ انٹریکشن کیسے بڑھتا ہے!

پہلے تین ٹیکسٹ ٹو امیج فری ویب سائٹس شئیر کی تھیں آج ہم ٹیکسٹ ٹو وائس 4 فری ویب سائٹ شئیر کرنے لگا ہوں 👇 اگر آپ کو لگتا ...
24/03/2025

پہلے تین ٹیکسٹ ٹو امیج فری ویب سائٹس شئیر کی تھیں آج ہم ٹیکسٹ ٹو وائس 4 فری ویب سائٹ شئیر کرنے لگا ہوں 👇 اگر آپ کو لگتا ہے یہ فایدہ مند انفارمیشن ہے تو اپنے دوستوں کے ساتھ لازمی شئیر کیا کریں ۔۔۔۔۔علم کو پھیلانا صدقہ جاریہ ہوتا ہے
Free and Unlimited Websites for generating Voice Over and their Links
STHIR (Advanced text to speech) https://sthir.org/
Speechma https://speechma.com/
Crikk Text To speech https://crikk.com/text-to-speech/
Capcut https://www.capcut.com/my-edit?start_tab=video

ہزاروں روپے لگا کر آپ کمپیوٹر خریدتے ہیں اور پھر اپنا کمپیوٹر خود ہیکرز کے حوالے کر دیتے ہیں۔چلیں، کمپیوٹر اگر چوری ہو ج...
24/03/2025

ہزاروں روپے لگا کر آپ کمپیوٹر خریدتے ہیں اور پھر اپنا کمپیوٹر خود ہیکرز کے حوالے کر دیتے ہیں۔

چلیں، کمپیوٹر اگر چوری ہو جائے یا خراب ہو جائے تو نیا لیا جا سکتا ہے، لیکن ایک لمحے کے لیے سوچیں کہ اگر آپ کے کمپیوٹر میں موجود تمام تصاویر اور ویڈیوز کسی اور کے پاس چلی جائیں؟ اگر آپ کا Facebook اکاؤنٹ کوئی دوسرا شخص لاگ ان کر لے؟ اگر آپ کے سوشل میڈیا سے اچانک تضحیک آمیز مواد شیئر ہونے لگے؟ یا آپ کے YouTube چینل کا کنٹرول کسی اور کے پاس چلا جائے؟

ہمیں اکثر یہ تو معلوم ہوتا ہے کہ اگر ہم اپنے موبائل یا کمپیوٹر میں ایسے Software استعمال کرتے ہیں جو Original نہ ہوں، تو ہمارا کمپیوٹر اور اکاؤنٹ Hack ہو سکتا ہے۔ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ہم بازار سے Pirated Windows لے کر انسٹال کرتے وقت ایک بار بھی نہیں سوچتے کہ یہ Operating System ہمارے پورے کمپیوٹر کو کنٹرول کرتا ہے۔ اگر اس کے ساتھ ہی کوئی Monitoring Application انسٹال کر دی گئی ہو، جو بعض اوقات Control Panel سے بھی غائب کر دی جاتی ہے، تو نہ صرف آپ کا Facebook اکاؤنٹ بلکہ آپ کے کمپیوٹر میں موجود ہر Software اور ہر File ہیک ہو سکتی ہے۔

ہمارے ملک میں Data Leak کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے کہ زیادہ تر کمپیوٹرز میں ایک ایسی Windows انسٹال ہوتی ہے جو Hackers کے لیے ایک کھلی دعوت ہے!

محفوظ رہیں، اپ Windows کا Orignal Version انسٹال کریں اور اگر اپ ذاتی استعمال کے لیے انسٹال کر رہے ہیں تو Activate کیے بغیر ونڈوز کا نان ایکٹیویٹڈ ورژن استعمال کر سکتے ہیں اس سے ونڈوز کے کچھ فیچرز اپ کے لیے موجود نہیں ہوں گے لیکن اپ کا ہیکنگ کا رسک بھی نہیں ہوگا.

یا پھر اپ LINUX جیسے OPEN SOURCE اپریٹنگ سسٹم کی طرف جا سکتے ہیں

ولڈ اڈینس کسٹم اڈینس اور لک آ لائک اڈینس کیا ہوتی ہیں COld audienceکولڈ اڈینس وہ لوگ جو اپ کے بزنس یا برانڈ سے بالکل ناو...
24/03/2025

ولڈ اڈینس کسٹم اڈینس اور لک آ لائک اڈینس کیا ہوتی ہیں
COld audience

کولڈ اڈینس وہ لوگ جو اپ کے بزنس یا برانڈ سے بالکل ناواقف ہوتے ہیں انہوں نے اپ کی ویب سائٹ یا پیج وزٹ نہیں کیا ہوتا اپ کی پوسٹ پر انگیجمنٹ نہیں دی ہوتی ان کو ہاٹ لیڈز میں تبدیل کرنے کے لیے برانڈ اویرنس ایڈز انفارمیشن کنٹینٹ اور ویلیو بیسڈ پوسٹس کی ضرورت ہوتی ہے

Custom audience

کسٹم اڈینس وہ لوگ جو پہلے سے اپ کے برانڈ کے ساتھ کسی نہ کسی طرح انٹریکٹ کر چکے ہیں اپ کی ویب سائٹ یا پیج وزٹ کر چکے ہیں سوشل میڈیا پوسٹس پر لائک کمنٹ یا شیئر کر چکے ہیں ایڈ دیکھ چکے ہیں لیکن خریدا نہیں ری ٹارگٹنگ کے ذریعے ان لوگوں کو دوبارہ ٹارگٹ کر کے سیلز بڑھائی جا سکتی ہیں

Lookalike audience

یہ وہ اڈینس ہوتی ہے جو اپ کی کسٹم اڈینس سے ملتی جلتی ہے لیکن اپ کے برانڈ کے ساتھ براہ راست انٹریکٹ نہیں ہوتی فیس بک اور انسٹاگرام ایڈز میں اے ائی اور ڈیٹا انلسز کے ذریعے ایسے لوگوں کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے جو اپ کے پہلے سے موجود کسٹمرز کے انٹرسٹ اور بیہیویئر سے ملتے ہیں
یہ اپ کے بزنس کو نئے کسٹمر تک پہنچانے کا بہترین طریقہ ہے صحیح اڈینس کو ٹارگٹ کر کے اپ اپنی مارکیٹنگ کو زیادہ موثر اور سیلز کو کئی گنا بڑھا سکتے ہیں

Address

Karachi
75160

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Digitech posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Digitech:

Share