
24/09/2025
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے لوگ بھی چاہتے کاش ان کے پاس بھی مریم نواز جیسی وزیراعلی ہوتیں۔ پیپلزپارٹی پنجاب میں رہ کر پنجاب کا مقدمہ کب لڑے گی، پیپلزپارٹی چاہتی ہےکہ پنجاب میں لوگوں کو گندم، آٹا اور روٹی نہ ملے؟ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سیاست کرنا نہیں چاہتی لیکن پوری پریس کانفرنس صرف اور صرف سیاست تھی اور کچھ بھی نہیں۔