
31/07/2025
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا۔
حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کمی کردی۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کمی کی گئی ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 285 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔